Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں پولیس کے مظالم، ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن اورکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کا نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ


اورنگی ٹاؤن میں پولیس کے مظالم، ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن اورکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کا نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 2/20/2017
اورنگی ٹاؤن میں پولیس کے مظالم، ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن اورکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کا نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں کارکنوں اورنیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین، بزرگوں اور بچوں کی شرکت
ریاستی مظالم کے واقعات پر مشتمل پٹیشن بھی اقوام متحدہ کے دفتر میں جمع کروائی گئی
اقوام متحدہ مہاجروں کے خلاف ریاستی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کورکوانے میں اپناکردار اداکرے۔ پٹیشن میں اپیل

پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بے گناہ مہاجروں پر پولیس کی وحشیانہ فائرنگ، کراچی اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورمہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرکے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے میں ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کے ساتھ ساتھ ریاستوں سے آئے کارکنان وذمہ داران سمیت بڑی تعداد میں نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین، بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی ۔ مظاہرے میں ایم کیوایم امریکہ کے اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، عمران حسین، سید اسامہ حسن، مطلوب زیدی، محفوظ حیدری، انجم عارف ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ کے انچارج عارف صدیقی، رکن گل محمد، نیویارک چیپٹر کے انچارج علی قلی، نیو جرسی چیپٹر کے انچارج شان ہاشمی، فلاڈلفیا چیپٹر کے انچارج نوید قاضی، واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے جوائنٹ انچارج شکیل الدین، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل، خواتین ونگ، یوتھ ونگ کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔
مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان اور ایم کیو ایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ مہاجر کارکنان پر بدترین ریاستی مظالم ، غیر قانونی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور ریاستی اداروں کے متعصبانہ رویوں کے خلاف اور ایم کیو ایم اور قائد الطاٖف حسین کے حق میں شدید نعرے بازی کررہے تھے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں لاپتہ کارکنان اور تشدد زدہ مہاجر شہداء کے تصویری پلے کارڈز اور بینرز تھام رکھے تھے جن پر لاپتہ کارکنان کی بازیابی ، ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف دلانے، ایم کیو ایم کی فلاحی اور سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندیوں، قائد تحریک الطاف حسین کے بیانات اور تقاریر پر غیر آئینی پابندیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء مطالبہ کر رہے تھے مہاجروں پر بدترین ریاستی مظالم کو بند کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔ ڈاکٹر حسن ظفر عارف، مومن خان مومن، امجد اللہ سمیت ایم کیو ایم اور اے پی ایم ایس او کے تمام بے گناہ کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے، تمام لاپتہ کاکارکنان کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ مظاہرے کی کوریج کیلئے بڑی تعداد میں پاکستانی اور مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ غیر ملکی میڈیا بھی موجود تھا ۔ احتجاجی مظاہرے نے عام امریکی شہریوں کی بھی توجہ حاصل کی۔ایم کیوایم کے کارکنان نے میڈیا کے نمائندوں اورسیاحوں کومظاہرے کے مقاصد اور ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پرایم کیوایم امریکہ کی جانب سے مہاجروں خصوصاًایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن، بڑے پیمانے پر کارکنوں کی گرفتاریوں، سرکاری حراست میں کئے جانے والے ماورائے عدالت قتل اورکارکنوں کولاپتہ کئے جانے اورریاستی مظالم کے واقعات پر مشتمل ایک پٹیشن بھی اقوام متحدہ کے دفتر میں جمع کروائی گئی جس میں اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی کہ وہ ان ریاستی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کورکوانے میں اپناکردار اداکرے۔ 
اس موقع پر ایم کیوایم امریکہ کے ذمہ داروں نے صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کراچی میں جاری آپریشن کو یکطرفہ طور پر مہاجر قوم اور ان کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیوایم کوکچلنے کاآپریشن قراردیا اورایم کیوایم کی سیاسی و فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے، ایم کیو ایم اور مہاجر قوم کو دیوار سے لگانے ، کراچی پر طالبانی اور اپنے زرخرید قوتوں کے قبضہ کی سازش کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا عادہ کیا کہ خواہ کتنے ہی ظلم و ستم ڈھائے جائیں مگر وہ قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد سے باز نہیں آئیں گے۔ مہاجر قوم کا مقدمہ ہر فور م پر اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مہاجر قوم اور انکے حقیقی نمائندوں کو بد ترین ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے، غیر قانونی چھاپے و گرفتاریاں، جبر و تشدد، جبری گمشدگیاں اور زیر حراست کارکنان کا ماورائے عدالت قتل آئے روز کا معمول ہیں۔ ایم کیو ایم اور اے پی ایم ایس او کے کارکنان کو گرفتار کر کے لاپتہ کیا جارہا ہے۔ مہاجر کارکنان کو جبر و تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبورکیا جارہا ہے ، گرفتار شدگان کے اہل خانہ سے لاکھوں ر وپے رشوت وصول کی جارہی ہے۔ قانون کے رکھوالے ہی قانون کی عزت کو تار تار اور پامال کر رہے ہیں جس سے عوام میں نفرت پھیل رہی ہے۔ وقت کا تقاضہ اور پاکستان کی بقا کیلئے لازم ہے کہ استحصال ذدہ مہاجروں سمیت ملک بھر کے تمام مظلوموں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے قانون شکنی کے مسلسل عمل کا نوٹس لیکر انہیں کٹہرے مہیں کھڑا کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم مساوات و برابری کی قائل ہے، مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ریاست اور قومی یکجہتی کیلئے زہر قاتل سمجھتی ہے ۔ ایم کیو ایم کی جدوجہد مظلوم عوام کے جائز حقوق کیلئے ہے اور اسکے حصول تک جاری رہے گی۔ قائد تحریک الطاف حسین پاکستان کے واحد دور اندیش رہنما ہیں جو برسوں سے القاعدہ، طالبان، داعش سمیت مذہبی انتہا پسندوں اور انکے سہولت کاروں و حامیوں کی نشاندہی کر رہے ہیں مگر ان کی آواز ، تقریر، تصویر اور بیانات پر پاکستان میں غیر جمہوری ، غیر آئنی پابندی لگادی گئی ہے۔ پاکستان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی اکثریت مفاد پرستی، تعصب اور دباؤ کا شکار ہے جائز حقوق کی جدوجہد میں ہار نہیں مانیں گے۔ مہاجر قوم کا مقدمہ اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کے اداروں سمیت دنیا بھر کے دستیاب ایوانوں میں اٹھائیں گے۔ 
*****
Pictures:


4/26/2024 3:29:01 PM