Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں جاری مہاجر نسل کُشی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، الطاف حسین کی تقریر و بیانات کے نشریہ و اشاعت اورمستقل ماورائے عدالت ہلاکتوں کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کا وہائٹ ہاؤس پر عظیم الشان مظاہرہ


کراچی میں جاری مہاجر نسل کُشی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، الطاف حسین کی تقریر و بیانات کے نشریہ و اشاعت اورمستقل ماورائے عدالت ہلاکتوں کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کا وہائٹ ہاؤس پر عظیم الشان مظاہرہ
 Posted on: 7/25/2016
کراچی میں جاری مہاجر نسل کُشی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، الطاف حسین کی تقریر و بیانات کے نشریہ و اشاعت اورمستقل ماورائے عدالت ہلاکتوں کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کا وہائٹ ہاؤس پر عظیم الشان مظاہرہ
مہاجر کارکنان نے ہر کڑے وقت میں تحریکی جدوجہد کو جاری رکھا ہے اور اس راستے میں اپنی جانیں بھی قربان کی ہیں، آج کا عظیم الشان مظاہرہ ثابت کرتا ہے کہ قوم نے اپنا واضح فیصلہ کرلیا ہے، ندیم نصرت
عالمی دہشت گرد جو اقوام عالم کو مطلوب ہوتا ہے وہ یا تو پاکستان میں مارا جاتا ہے یا پاکستان سے برآمد ہوتا ہے ، دہشت گردوں اور انکے حمائتیوں کو ہر طرح کی ٓزادی اور سرپرستی حاصل ہے جبکہ مہاجرقوم کے لئے پابندیاں اورانکی نسل کشی ہے۔ متین یوسف 
مظاہرے کے شرکاء کا جوش وخروش قابل دید تھا، شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کراچی میں جاری انسانی حقوق کی خلاف وارزیوں کے خلاف نعرے درج تھے
شدید گرمی اور حبس کے باوجود بزرگ مرد، خواتین اور بچوں نے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا
(واشنگٹن ڈی سی):۲۵ جولائی ۲۰۶۱: 
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے زیرا ہتمام واشنگٹن ڈی سی میں پنسلوانیا اسٹریٹ ، وہائٹ ہاؤس کے سامنے عظیم الشان مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے کراچی میں جاری مہاجر کش آپریشن کے دوران غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں، سرکاری عقوبت خانوں میں وحشیانہ تشدد، سیاسی وفاداریوں کی تبدیلی کے لئے دباؤ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم ، مہاجر کارکنان کے ماورائے عدالت قتل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر ، تصاویر اور بیانات کے نشرو اشاعت پر غیر آئنی پابندیوں، مہاجر عوم اور بالخصوص انکی واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کے خلاف جاری مجرمانہ متعصبانہ آپریشن کے خلاف اپناپرامن اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ۔مظاہرے میں یم کیو ایم کے کنوینر ندیم نصرت ، ، ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی شمیم صدیقی، عارف صدیقی، کامران حیدر محفوط حیدری، جنید فہمی، گل محمد اور فرحین رضوی، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل، واشنگٹن، رچمنڈ، بالٹیمور، نیویارک، نیو جرسی، فلاڈلفیا، شکاگو، ڈیٹرائٹ، ہیوسٹن، سان انتونیو، ڈیلاس، آسٹن، اٹلانٹا، فلوریڈا، لاس اینجلز، البقرقی اور سان فرانسسکو سمیت امریکہ کی بیس سے زائدریاستوں کے مختلف شہروں سے کارکنان وذمہ داران سمیت واشنگٹن کے قرب وجوار کی ریاستوں سے ہمدردوں بشمول بزرگ، خواتین اور بچوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ٓاحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر ندیم نصرت نے مظاہرے کے شرکاء کو شاندار لفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جب جب ایم کیو ایم پر برا وقت آیاکارکنان نے ہی تحریکی جدوجہد کو جاری رکھا ہے اور اس راستے میں اپنی جانیں بھی قربان کردیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وائٹ ہاؤس کے سامنے عظیم الشان مظاہرہ بت ثابت کردیا ہے کہ قوم نے اپنا واضح فیصلہ کرلیا ہے اور وہ حق پرستانہ جدوجہد کی راہ میں آنے والی ہر مشکل سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے ایم کیو ایم کا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ اسنے باطل قوتوں کی جانب سے ہر پر کشش پیشکش کو ٹھکرایا اور بکنے وجھکنے سے انکار کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم اور اس کی قیادت روز اول سے ہی مقتدر قوتوں کی معتوب ٹھہری ہے اور اسی پاداش میں ایم کیو ایم اور اس سے وابستہ کروڑوں مہاجروں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا جو ظلم اور بربریت ایم کیو ایم اور مہاجروں پر گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان کی نام نہاآزادی کے ۶۸ برسوں نے جمہوری اور آمریت دونوں ہی دوور دیکھے ہیں او ر ہر دور میں مہاجر قوم کے ساتھ استحصالی رویہ روا رکھا گیا ہے مگر کے ماضی تمام تر ظلم و ستم کے باوجود ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی عوامی لیڈر کی تقریر و بیانات اور تصاویر کی اشاعت و نشریہ پر بابندی لگائی گئی ہو یہ ظلم بھی صرف مہاجروں اور انکی نمائندہ قیادت کے ساتھ ہی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملا عزیز اور حافظ سعید جیسے لوگ جو دنیا کو مطلوب اور طالبان قوتوں کے حمایتی و سہولت کار ہیں ،جو پاکستان کے آئین اور پاکستان کے منکر ہیں جن کے اشارے اور کہنے پر پاک افواج کے جوانوں کو گولیاں برساکر قتل کیا گیا وہ آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں لیکن پابندیاں صرف جناب الطاف حسین، ایم کیو ایم اور اسکی فلاحی سرگرمیوں کیلئے ہیں۔
مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے کہا کہ پاکستان اور اسکے وسائل پر قابض قوتوں نے اپنی ذاتی منفعت کیلئے پاکستان کے مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی مخصوص پالیسیوں سے پاکستان کو تباہ و برباد کردیا ہے۔حال یہ ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کا تعلق پاکستان سے نہ صرف جوڑا بلکہ اس حوالے سے پاکستان کو مذہبی انتہا پسندوں کی جنت قراردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دہشت گرد جو اقوام عالم کو مطلوب ہوتا ہے یا تو پاکستان میں مارا جاتا ہے یا پاکستان سے برآمد ہوتا ہے۔ دہشت گرد اور انکے حمایتی و سہولت کاروں کو چندہ جلسہ سمیت تو ہر طرح کی ٓزادی اور سرپرستی حاصل ہے جبکہ مہاجرقوم کے لئے پابندیاں اور نسل کشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی واحد حقیقی سیکولر، لبرل اور ترقی پسند جماعت ہے جو پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا حقیقی پاکستان بنانا چاہتی ہے اور اس ہی لئے ایم کیو ایم پاکستان کو مسائل سے نکالنے اور ریاست کے استحکام سمیت اسے معاشی ترقی کے سفر پر ڈالنے کیلئے بطور ایک لبرل اور باشعور سیاسی جماعت اپنا ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتی رہی ہے ۔ ہمارا یہ یقین ہے کہ حق آنے کیلئے اور باطل مٹ جانے کیلئے ہے۔ اور وہ دن دور نہیں جب باطل کا سورج غروب ہمیشہ ہمیشہ کیلءئے غروب ہوجائے گا ۔قبل ازیں مظاہرین نے کراچی میں رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گزشتہ تین سالوں سے جاری مہاجر کرش آپریشن میں انسانی حقوق کی خالف ورزیوں، کے خلاف شدید احتجاج و نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز تھامے ہوئے تھے جس پر ماورائے عدالت ہلاکتوں، مہاجر کارکنان کی جبری گمشدگیوں، ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر و بیانات پر پابندی کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ بعض شرکاء نے ایم کیو ایم کے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنان کی تشدد ذدہ تصاویر پر مشتمل پلے کارڈز بھی تھامے ہوئے تھے۔ شدید ترین گرمی اور حبس کے باوجود ایم کیو ایم کے مظاہرین کا جذبہ اور جوش و خروش خصوصاََ بزرگوں، خواتین اور بچوں کی استقامت قابل تحسین تھی جو شدید ترین گرمی میں بھی احتجاجی مظاہرے میں عزم وحوصلے کے ساتھ شریک تھے۔ مظاہرے کی کوریج کیلئے پاکستانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ مقامی میڈیا کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

4/25/2024 4:08:42 AM