Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں محنت کش طبقہ کے مسائل کا واحد حل فرسودہ جاگیردارانہ،وڈیرانہ اورسرمایہ دارانہ نظام کاجڑسے خاتمہ ہے،لطاف حسین


پاکستان میں محنت کش طبقہ کے مسائل کا واحد حل فرسودہ جاگیردارانہ،وڈیرانہ اورسرمایہ دارانہ نظام کاجڑسے خاتمہ ہے،لطاف حسین
 Posted on: 5/1/2016 1
پاکستان میں محنت کش طبقہ کے مسائل کا واحد حل فرسودہ جاگیردارانہ،وڈیرانہ اورسرمایہ دارانہ نظام کاجڑسے خاتمہ ہے،لطاف حسین
صنعتی پیدواری اداروں سے ٹھیکداری نظام ختم کرکے مزدورں کو تحفظ فراہم کیا جائے
محنت کش طبقہ کسی بھی معاشرے کی تکمیل کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانندہوتاہے،الطاف حسین
ایم کیوایم محنت کشوں کے بنیادی حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ،محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

لندن ۔۔۔ یکم؍ مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ محنت کش طبقہ کسی بھی معاشرے کی تکمیل کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانندہوتاہے جس کے بغیر معاشرے کی تعمیروترقی ناممکن ہے اس لئے ان کی شراکت و شمولیت کو یقینی بنایا جائے ۔یہ بات انہوں نے یکم مئی ’’محنت کشوں کے عالمی دن ‘‘کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے باعث محنت کشوں کوان کے جائزحقوق سے محروم رکھاجارہاہے اوراس طبقے کیلئے ایسی پالیسیاں اختیار کی جاتی رہی ہیں جس کے باعث محنت کش طبقہ نہ صرف معاشی بحران بلکہ شدیدبدحالی کا شکار ہیں اور ہرگزرتے دن کے ساتھ ان میں مایوسیاں و محرومیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں محنت کش طبقہ کے مسائل کا واحد حل فرسودہ جاگیردارانہ،وڈیرانہ اورسرمایہ دارانہ نظام کاجڑسے خاتمہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے محنت کشوں کے جائزحقوق کیلئے ملک میں سب سے پہلے صدائے احتجاج بلند کی اورانہیں جائزحقوق کے حصول کیلئے لیبرڈویژن کی صورت میں ایم کیوایم کا پلیٹ فارم بھی مہیاکیا۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مختلف شعبوں میں محنت کشوں کے ساتھ کی جانیوالی زیادتیاں اورناانصافیاں کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ صنعتی پیدواری اداروں میں ٹھیکیداری نظام سے مزدروں کو معاشی قتل عام ہو تا ہے جس کی ازالے کے لئے صنعتی پیدواری اداروں سے ٹھیکیداری نظام ختم کرکے مزدورں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

4/26/2024 6:40:25 PM