Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سپریم کورٹ میئرز، ڈپٹی میئرز اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات میں غیرضروری تاخیر کا نوٹس لے۔ الطاف حسین


سپریم کورٹ میئرز، ڈپٹی میئرز اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات میں غیرضروری تاخیر کا نوٹس لے۔ الطاف حسین
 Posted on: 2/6/2016 1
سپریم کورٹ میئرز، ڈپٹی میئرز اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات میں غیرضروری تاخیر کا نوٹس لے۔ الطاف حسین
میئرز اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات فی الفور کروائے جائیں تاکہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے کام شروع کرسکیں
سندھ حکومت بلدیاتی اداروں سے رہے سہے اختیارات بھی چھین رہی ہے اور ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھنا چاہتی ہے
جو میئرز،ڈپٹی میئرزاورڈسٹرکٹ چیئرمینزمنتخب ہوں وہ اختیارات حاصل نہ ہونے کے معاملے کواپنے پیروں کی زنجیرنہ بنائیں
کارکنان بھی کمر کس لیں، ہمیں اپنے شہروں کو صاف کرنا ہے ،شہرسے گندگی ہٹانی ہے اور پارکوں کو صاف کرکے دوبارہ آباد کر نا ہے 
لندن۔۔۔6فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیاہے کہ میئرز،ڈپٹی میئرزاورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات میں غیرضروری تاخیرکانوٹس لیاجائے اور میئرزاورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات فی الفور کروائے جائیں تاکہ وہ عوام کے مسائل کے حل اورتعمیروترقی کے کام شروع کرسکیں۔ انہوں نے یہ بات آج جناح گراؤنڈعزیزآباد کراچی، حیدرآباداور میرپورخاص میں ایم کیوایم کی جانب سے منائے جانے والے جشن فتح کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کوہوئے دوماہ گزرچکے ہیں لیکن عجیب مذاق ہے کہ ابھی تک میئر، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ چیئرمین، وائس چیئرمین کے الیکشن نہیں کرائے گئے ہیں،جبکہ حیدرآباد،میرپورخاص اورسندھ کے دیگرشہروں میں انتخابات ہوئے تین ماہ ہوچکے ہیں وہاں بھی ابھی تک میئرز اور ڈسٹرکٹ چیرمین کے انتخابات نہیں کرائے گئے ہیں ۔ حکومت اور الیکشن کمیشن تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔میئر، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ چیئرمین، وائس چیئرمین کے الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک بلدیاتی ادارے فنکشنل نہیں ہوسکے ہیں۔ اس تمام ترصورتحال کی وجہ سے کونسلرز،یوسی چیئرمین منتخب ہوکربھی کام کرنے سے قاصرہیں اور کراچی اوردیگرشہروں کی حالت پرتوجہ دینے والاکوئی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے الیکشن میں غیرضروری تاخیرکے معاملے کواٹھانے کے بجائے میڈیا کے بعض اینکرز الٹامنتخب نمائندوں کوہی کام نہ کرنے کاقصوروارقراردے رہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے ۔انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ میئرز،ڈپٹی میئرزاورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات میں غیرضروری تاخیرکانوٹس لیاجائے اوریہ انتخابات فی الفور کروائے جائیں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص کے جو میئرز،ڈپٹی میئرزاورڈسٹرکٹ چیئرمینزمنتخب ہوں گے میں ان سے ابھی سے کہتاہوں کہ جب وہ باقاعدہ منتخب ہوجائیں اوراپنے منصب کاحلف اٹھالیں تووہ اختیارات حاصل نہ ہونے کے معاملے کواپنے پیروں کی زنجیرنہ بنائیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بات کھلی حقیقت ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی اداروں سے رہے سہے اختیارات بھی چھین رہی ہے اور شہروں کی تمام بلدیات کواختیارات سے محروم رکھ کراوران کے ہاتھ پاؤں باندھ کررکھناچاہتی ہے لیکن ہمیں ایک طرف تو اختیارات کے حصول کی جدوجہدکرنی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ہمیں جوبھی تھوڑے بہت اختیارات ہیں ان میں رہتے ہوئے اپنے بل پر کام شروع کردینا ہے اورمحدوداختیارات اورمحدودوسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کرنی ہے ۔انہوں نے کارکنوں کوبھی مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بھی کمر کس لیں، ہمیں ایک نئے عزم اورحوصلے کے ساتھ عوام کی خدمت کرنی ہے، ہمیں اپنے شہروں کو صاف کرنا ہے ، ہفتہ صفائی منانا ہے اور شہر کی سڑکوں ،دیواروں ، پارکوں اورشاہراہوں کو صاف کرنا ہے ،شہرسے گندگی ہٹانی ہے اور پارکوں کو صاف کرکے اپنی فیملیز اور بچوں کیلئے دوبارہ آباد کر نا ہے ۔


4/26/2024 5:16:06 PM