Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حلقہ این اے 246سے کنورنویدجمیل کواپناامیدوارنامزدکردیا


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حلقہ این اے 246سے کنورنویدجمیل کواپناامیدوارنامزدکردیا
 Posted on: 3/29/2015
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حلقہ این اے 246سے کنورنویدجمیل کواپناامیدوارنامزدکردیا
قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
کنورنوید جمیل ،خطرات کی پرواہ کیے بغیراپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کریں گے اور عوام کے مسائل سنیں گے، الطاف حسین
کنورنوید خود کوخادم سمجھ کرعوام کی بھرپور خدمت کریں، الطاف حسین
کراچی ۔۔۔ 29 مارچ 2015 ء
ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 ( فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد ) کے لئے ایم کیوایم کے سینئررہنمااوررابطہ کمیٹی کے رکن کنورنویدجمیل کواپناامیدوارنامزدکردیاہے ۔ اس بات کااعلان قائدتحریک جناب الطاف حسین نے آج لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں فیڈرل بی ایریااور لیاقت آبادسیکٹرزکے ذمہ داران وکارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی شریک تھے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کے امیدوار کنورنوید جمیل ،ایم کیوایم کے سینئر کارکن ہیں وہ حیدرآبادکے ناظم ، رکن قومی اسمبلی اور رکن سندھ اسمبلی بھی رہ چکے ہیں اور اب رابطہ کمیٹی نے انہیں عوام کی خدمت کیلئے NA-246 سے نامزد کیا ہے جس کی میں توثیق کرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کنورنوید جمیل خطرات کی پرواہ کیے بغیراپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کریں گے ، گلی گلی جاکر عوام سے ملاقات کریں گے اور عوام کے مسائل سنیں گے اور انہیں حل کرنے کیلئے بھرپورکردار ادا کریں گے ۔ جناب الطاف حسین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 سے ایم کیوایم کے نامزدامیدوار کنورنوید جمیل کو ہدایت کی کہ وہ سب سے حسن سلوک سے پیش آئیں، گھرگھر جاکر عوام کے مسائل سنیں، سب کے ساتھ یکساں سلوک کریں ، امانت میں خیانت نہ کریں، غروروگھمنڈ میں مبتلا ہونے کے بجائے سب سے یکساں سلوک کریں اورخود کو خادم سمجھ کرعوام کی بھرپور خدمت کریں۔

4/25/2024 5:00:47 PM