Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
میرِکا ررواں تحریر : عشرت علی خان
Posted on: 9/17/2014
Views:
2990
میرِکا ررواں
تحریر : عشرت علی خان
نشانِ پابھی پہنچا تو دیا کر تے ہیں منزل تک مگر فیضانِ میرِ کا ررواں کچھ اور ہو تا ہے دورِجدید میں دنیا بھر کے غریب عوام ، اقوام اور ممالک کے زیادہ تر مسائل میں مماثلت اور مشابہت پائی جاتی ہے۔ محرومی کی شکلیں تو مختلف ہو سکتی ہیں مگر نتیجہ سب کا تقریباً یکساں ہی ہو تا ہے یعنی مفلسی ، ناداری اور غلامی۔ دنیا بھر کے نادار اور غریب طبقات اور اقوام اپنے اپنے انداز میں ایک ہی قسم کے سنگلاخ اور کا نٹوں بھرے راستوں پر نئی منزل اورر وشن مستقبل کی تلاش میں سر گر داں ہیں ۔یادرہے کہ عوام ظلمتوں کو بھگانے اور اُجالوں کو سجانے کے لئے سورج تلاش کر تے پھر تے ہیں اور حقیقی قائدان کی دلی مراد بر لانے کے لئے ان کی زندگی میں اُجالے بکھیرنے کے لئے سورج ترا شتا ہے ۔کیو نکہ اُسے ارادے کو عمل میں ڈھالنے میں دیر نہیں لگتی ۔یو ں تو دنیا کے تمام انقلابیوں اور قائد انہ صلاحیت رکھنے والوں کی اپنی منفرد اور جداگانہ سوچ ہوتی ہے ، راہ نمائی کا اپنا انداز ہو تا ہے لیکن اس کے باوجود کم و بیش تمام قائدین کا نصب العین قریب قریب ایک ہی طرح کا ہوتا ہے۔ سب قائد اپنی قوم کی فلاح و بہبو د ، فکری آزادی ، انقلابی اقدامات ، معاشی و سیاسی نظام میں بہتری اور امن و آشتی کی آفاقی آرزوؤ ں کے خواب دیکھتے ہیں ۔ہر قیادت انفرادی ، علاقائی اور ثقافتی اختلافات کے باوجود ، آدرشوں اور خواہشوں کی تلاش میں سر گرادں رہتی ہے ۔ پھر ہو تا یہ ہے کہ اگر قائد میں صلاحیت ، قابلیت ،لیاقت، معاملہ فہمی ، دلیری اوربصیرت مو جود ہو تو اس کے ماننے والے ، اسکے پیروکار ، اسکی قوم مطلوبہ نتائج یا ہدف باآسانی حاصل کر لیتے ہیں اور مذکورہ بالا اوصاف میں کمی ہو تو پھر اس کے پیچھے چلنے والے تمام عمر منزل کی تلاش میں بھٹکتے اور صعوبتیں برداشت کر تے رہتے ہیں ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کے اصل وارثوں کو اور ہر معاملے میں نادار اور محروم طبقے کو نہ صرف جینے کی اُمنگ دی بلکہ غصب شدہ حقو ق مانگنے کا حو صلہ عطاکیا ۔وہ پاکستان کی نئی نسل کے اولین رہنما ہیں جنہوں نے اس ملک میں آکر بسنے والے طبقے کو حقوق دلوانے کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی یہی نہیں بلکہ اس ملک میں رہنے والے ہر اُس فر دکے لئے آواز اُٹھائی جسے یہاں کے زور آور طبقات نے تمام مراعات سے محروم کر رکھا ہے ۔انہوں نے پوری قوت اورہمت سے ان قوتوں کی مخالفت کی جو عام لو گوں کو ان کے حقو ق نہیں دینا چاہتیں ۔جو لو گ اس بے درد اور سنگدل معاشرے میں جئیے جانے کا جان لیوا عذاب جھیل رہے ہیں جناب الطاف حسین نے ان کی بات کی ۔ملک میں رکن قومی یا صوبائی اسمبلی بننا کو ئی آسان کھیل نہیں خاص طور پر ان کے لئے جو نادار یا غریب کہلاتے ہیں ۔الطاف حسین نے ایسے سینکڑوں لو گوں کو ایوانوں میں پہنچاکر غریب دوست اور محروم طبقات کے ہم نوا ہونے کا ثبوت دیا اور صرف امیر لوگوں کے منتخب ہونے کی روش کو بدلا حالانکہ اس کی پادا ش میں انہیں مراعات یافتہ طبقے کی جانب سے مشکلات بھی دیکھنا پڑیں۔ زندگی بڑھتی ہے آگے اس کے تیور دیکھ کر وقت بھی پہچا نتاہے تیرے دیوانوں کا رخ کیا ہوا ہم کو اگر دو چار مو جیں چھو گئیں ہم نے بدلا ہے نہ جانے کتنے طو فانوں کا رخ (قابل اجمیری ) الطاف حسین جانتے ہیں کہ انقلاب یو نہی نہیں آیا کر تے سینکڑوں روشن و ماہتاب چہروں کی فصل کٹتی ہے ، لا تعداد مشکلات اور ان گنت صعوبتیں برداشت کر نا پڑتی ہیں تب جاکر منزلِ حیات پھولوں سے بھر پاتی ہے ۔الطاف حسین کی حیثیت ایک ایسے رہنما کی ہے جو لو گوں کو شعور و آگہی عطا کر تا ہے جو اپنے ماننے والوں کو بتاتا ہے کہ دنیا کا دل جیتنے کے لئے لہجے میں مٹھاس اور کر دار میں سِپاس ضروری ہے ۔خود الطاف حسین نے کسی قسم کی حکو متی طاقت اور پاور کے نہ ہو تے ہو ئے بھی ہمیشہ دکھی دلوں پر مرہم رکھنے کی کو شش کی اور یہ کام انہوں نے بلارنگ و نسل اور بلا تفریق مذہب و ملت خوش اسلو بی سے انجام دیا اور اب تک مسلسل دے رہے ہیں وہ ہمیشہ لو گوں کو امن کی تلقین کر تے ہیں کیو نکہ انہیں اچھی طر ح معلوم ہے کہ امن کی فاختہ اُسی پیڑ پر بیٹھتی ہے جس پر سکھ کی دھو پ پھیلی ہو ۔ الطاف حسین کا فلسفہ حیات محبت اور جدوجہد سے معمور ہے ۔ ان کے بے باک اور جرات مندانہ مو قف کا کیا اپنے کیا پر ائے سبھی قائل ہیں سبھی سراہتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ زور آور طبقات اور استحصالی قوتیں ان کے سخت خلاف رہتی ہیں اور ریشہ دوانیاں کر تی رہتی ہیں ۔ اس کے باوجود وہ اپنا کام ثابت قدمی سے کئے جا رہے ہیں حو صلہ مندی سے غریب عوام کی خدمت کئے جا رہے ہیں محروم طبقات کی ہمت بڑھائے جا رہے ہیں کیو نکہ و ہ جانتے ہیں ۔ ظلمتوں کو فروغ پانے دو اور چمکے گی منزلِ جاناں وہ شخص جو محروموں کے کا م آئے مظلوموں کا دکھ بٹائے اور مجبو روں کا ساتھ نبھا ئے جی چاہتا ہے کہ وہ اپنی ہزاروں سالگرائیں منائے اور چمن میں بکھرے کانٹوں کو سمیٹتا جائے کہ ابھی چمن میں صحیح معنی میں صبح ہو ئی ہی نہیں ہے ۔ نگارِ صبح طرب کا دامن قدم قدم پر اُلجھ رہا ہے ابھی میں کیسے یقین کر لوں کہ چمن سے کانٹے نکل گئے ہیں
MQM’s founding leader and Supremo Mr Altaf Hussain has convened an exi
...
03 Dec 2025
The assault on the FC Headquarters in Peshawar is profoundly sorrowful
...
26 Nov 2025
سندھ کے بارے میں انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر ایم کیو ا
...
25 Nov 2025
Vloggers in exile have dropped their national identity.
...
24 Nov 2025
I challenge all anchors, YouTubers, and vloggers who level allegations
...
23 Nov 2025
Altaf Hussain’s Vision and political manifesto:
...
23 Nov 2025
MQM leader Altaf slams coalition government of Pakistan over the passa
...
16 Nov 2025
اگر میری برسوں پہلے بیان کردہ باتوں پر توجہ دی جاتی تو نہ آئین میں 26
...
11 Nov 2025
If we examine the conduct of both the military and the political parti
...
11 Nov 2025
یہ پاکستان کا المیہ ہے کہ وہ سیاسی جماعتیں جو خود کوجمہوریت کی علمبرد
...
09 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us