Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
(انسانیت کے دشمن( تحریر:۔ قاسم علی رضاؔ
Posted on: 11/10/2013
Views:
2701
انسانیت کے دشمن
تحریر:۔ قاسم علی رضاؔ
ہمارے حکمراں اورسیاسی ومذہبی رہنما عجیب لوگ ہیں، جانتے ہیں کہ ہم جن سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ سرے سے مذاکرات کے حامی ہی نہیں ہیں، وہ آئین پاکستان کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، جمہوریت کوکفر سمجھتے ہیں اور اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی سرزمین پاکستان میں ایسے خودساختہ اسلامی نظام کے حامی ہیں جو قرآن مجید کے ذریعہ ملنے والے احکام خداوندی،احادیث مبارکہ، نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی ؐ کے اسوہ حسنہ، خلفائے راشدینؓ ،صحابہ کرامؓ کے طرززندگی اور اہل بیت کی تعلیمات کے منافی ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ لااکراہ فی الدین یعنی دین میں کوئی جبرنہیں جبکہ مذہب کی آڑ لینے والے ظلم وستم، جبرواستبداد اور دہشت گردی کے ذریعہ اپنے عقائد مسلمانوں اور غیرمسلموں پر مسلط کرناچاہتے ہیں، دین اسلام میں انتہاء پسندی سے باز رہنے اور اعتدال پسندی سے کام لینے کا درس دیا گیا ہے لیکن یہ عناصر مذہبی جنونیت اور مذہبی انتہاء پسندی کامظاہرہ کررہے ہیں۔ دین اسلام میں ایک بھی بے گناہ انسان کے قتل کو انسانیت کاقتل قراردیا گیا ہے، مساجد سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اورغیرمسلموں کی جان ومال کے احترام کا درس دیا گیا، جنگ کے دوران بھی بوڑھوں ،خواتین اور بچوں کوامان کا درس دیا گیا جبکہ اسلام کا نام لینے والوں کے شر سے مساجد ، امام بارگاہوں، بزرگان دین کے مزارات، بچوں اور بچیوں کے اسکولوں ،بازاروں اورفوجی تنصیبات پر بم دھماکوں میں ہرجنس اور عمر کے افراد شہید ہوچکے ہیں۔محسن انسانیت سرکاردوعالم ؐ نے علم حاصل کرناعورت اور مرد پر لازم قراردیا ہے لیکن یہ عناصر بچوں اور بچیوں کے اسکولوں کو بم دھماکوں سے راکھ کا ڈھیر بنارہے ہیں اور ان عناصر کی دہشت گردی سے معصوم طالبات تک غیرمحفوظ ہیں۔ہم جن کو راہ راست پر لانے کی سعی لاحاصل میں مصروف ہیں وہ اپنے عقائد ونظریات کوصراط مستقیم قراردے رہے ہیں، ان کی نظر میں ہروہ فرد جو ان کے نام نہاد نظریات سے اتفاق نہیں کرتا کافر ہے ، واجب القتل ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں مذہب کا سہار ا لیکر دہشت گردی کا بازار گرم کرنے والوں کے ہاتھوں پاک فوج کے سات ہزار سے زائد افسران ،جوان ، تراویح ، عید اور جمعہ کی نماز پڑھنے والے نمازیوں سمیت چالیس ہزار سے زائد بے گناہ شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ان حقائق سے پاکستان کا بچہ بچہ اور پوری دنیا اچھی طرح واقف ہے لیکن جماعت اسلامی کے امیر منورحسن، دین اسلام کی تعلیمات کی صریحاً نفی کرنے اور اپنے کلمہ گو بھائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کے سفاک قاتل کونعوذباللہ ’’شہید‘‘ قراردے رہے ہیں ۔ منورحسن کے ’’شرمناک‘‘ خیالات جان کر کوئی خاص حیرت نہیں ہوئی کیونکہ ان کی جماعت کے بانی پاکستان کو ناپاکستان اور قائداعظم کو کافراعظم قراردے چکے ہیں۔حیرت تو پاکستان کے حکمرانوں ، سیاسی ومذہبی رہنماؤں اورپاکستانی قوم پر ہوتی ہے کہ وہ قران مجید، احادیث مبارکہ ، صحابہ کرامؓ اوراہل بیت کی تعلیمات کی موجودگی کے باوجود حق وباطل میں تمیز کرنے سے قاصر ہے۔ بنیادی طورپر دین اسلام ایک فطری دین ہے ، دین اسلام میں سب سے زیادہ احترام انسانیت کا درس دیا گیا ہے ،قرآن مجید، احادیث مبارکہ ، رسول کریمؐ کی حیات طیبہ ، صحابہ کرامؓ اور اہل بیت کی زندگی کانچوڑ ہی احترام انسانیت ہے ۔ایک سچا مسلمان راہ حق میں اپنی جان کا نذرانہ تو پیش کردیتا ہے لیکن کبھی کسی بے گناہ ، نہتے اور کمزور کی جان لینے کا تصور تک نہیں کرسکتا۔ دین اسلام کا بنیادی پیغام ،احترام انسانیت اور صرف احترام انسانیت ہے اور اسی پیغام کوفروغ دیکر ہی دنیا کوجنت بنایاجاسکتا ہے۔ جو لوگ جنت کے حصول کیلئے دنیا کو جہنم بنارہے ہیں وہ دراصل دین اسلام کی تعلیمات کی نفی کررہے ہیں، قران مجید اور احادیث مبارکہ کی خلاف ورزی کررہے ہیں ایسے اسلام دشمن عناصر سے مذاکرات کی بات کرنے والے پاکستانی لیڈران کے حق میں صرف دعائے خیر ہی کی جاسکتی ہے۔
The Pakistan Tehreek-e-Insaf’s decision to postpone its September 27 l
...
26 Sep 2026
Altaf Hussain states, "I aimed to improve Pakistan's dishonest politic
...
21 Sep 2026
MQM Founding Leader Altaf Hussain welcomes former rival Tariq Chaudhry
...
20 Sep 2026
“ I wanted to change Pakistan’s corrupt political system, and today I
...
20 Sep 2026
Forty Years Later, Meeting a Voice Again
...
20 Sep 2026
I do not oppose the military; I oppose a system that is unfair and ha
...
20 Sep 2026
Release of a special song on the occasion of the 73rd birthday of F &
...
19 Sep 2026
Founder Leader of MQM Altaf Hussain's 73rd Birthday Celebrate in USA A
...
19 Sep 2026
73rd Birthday celebration of Mr.Altaf Hussain-Live from London 19 Sep
...
19 Sep 2026
“I was not afraid yesterday, nor am I afraid of yesterday’s attack. Al
...
19 Sep 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us