Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
نیشنل ایکشن پلان
Posted on: 8/5/2016 1
Views:
7695
گزشتہدنوں لاڑکانہ میں رینجرز جیسے بااثر ادارے کے افسر و جوانوں نے ایک مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، اسکی اطلاع ملتے ہی علاقے کے ایک بااثر شخص نے اپنی زاتی فوج کے ساتھ رینجرز کا گھیراؤ کر لیا، نہ صرف ان اہلکاروں کو مارا پیٹا گیا بلکہ ان کا اسلحہ چهین کر انہیں تھانے میں بند کردیا گیا.
-
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز کے اعلیٰ حکام نے اپنے جوانوں کو حراست سے نکلوایا اور احتجاج کر کے کراچی کا رخ کیا . . . . اس واقعہ نے . . . مجھے . . . بہت کچھ سوچنے پر . . . . مجبور کر دیا ہے.
-
فرض کریں کہ یہ واقعہ لاڑکانہ میں نہیں کراچی میں ہوتا ہے، بہادر رینجرز اہلکار "را ایجنٹس" کے مرکز 90 پر چھاپہ مارتے ہیں، بلکہ رہنے دیں اس سے آگے تو فرض بھی نہیں ہورہا ہے. ......
-
چلیے کسی اور علاقے کو فرض کرتے ہیں، فرض کریں کہ کورنگی کے ایک گھر میں رینجرز چھاپہ مار کر سوئے ہوئے کسی معصوم بیگناہ لڑکے کو گرفتار کر کے لئے جارہی ہوتی اس کے بھائی، باپ، یا محلے میں رہنے والے اس کے دوست رینجرز کا راستہ روکتے، احتجاج یا سوال کرتے کہ ہمارے دوست، بھائی، بیٹے کو کہاں لے جارہے ہو؟
-
فرض کریں کہ رینجرز کے کسی افسر کا بهائی کو مارتا ہاتھ دوسرا بھائی پکڑ لیتا، یا ماں بہن کی گالیاں دیتے سپاہی کو دھکا دے کر پیچھے کردیتا تو ان جوانوں کا ردعمل کیا ہوتا، کیا وہ اس بیگناہ لڑکے کو چھوڑ دیتے؟ کیا وہ وہاں سے واپس آجاتے؟
-
جی نہیں
ایسا ہرگز نہیں ہوتا. ..........
-
ان غیر مسلح جوش میں بھرے بهائی، دوست یا باپ کی ایسی گستاخی ناقابل معافی جرم ہوتی، اس جرم کی پاداش میں ان سب کو بھی انکے بهائی، دوست کے ساتھ ہی موبائل میں دھکیل دیا جاتا، جسمانی تشدد تو بونس ہوتا،
-
اگر صاحب کا وقار زیادہ مجروح ہوتا تو پوائنٹ بلینک رینج پر فائرنگ بھی کی جا سکتی ہے، پورے ملک کا میڈیا، تمام اینکرز اچهل اچهل کر، منہ سے جھاگ نکالتے ہوئے اس ایک سیاسی جماعت کی دھجیاں بکھیر رہے ہوتے جس کے ہمدردوں کے هاتهوں ایک مقدس ادارے کی عزت و وقار کو خطرہ لاحق ہوا تھا.
-
اگر اس دوران
صاحب لوگوں کی فائرنگ کے نتیجے میں
دو چار افراد ہلاک بھی ہو جاتے تو ان کو بھی
دہشت گرد، ٹارگٹ کلرز یا را ایجنٹ ثابت کردیا جاتا.
"تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، ہمیں یاد ہے سب ذرا ذرا " :'(
-
جو آج لاڑکانہ واقعہ پر ستو پی کے ٹھنڈے کمرے میں سوئے ہوئے ہیں وہ تمام کے تمام اپنی سو فیصدی توانائی اس سیاسی جماعت کے ملک دشمن و دہشت گرد ہونے پر لگا رہے ہوتے.
یہ کیسا مذاق ہے کہ ایک طرف تو آپ ہمارے گھر میں گھس کر ہمارے بھائی بیٹوں کو لے جائیں اور لاپتہ کردیں، پهر ایک دن کسی ندی نالے سے مسخ شدہ لاش برآمد ہو اور ہم احتجاج بھی نہ کرسکیں.
-
اور دوسری جانب صاحب اختیار آپ کے ہاتھ سے ملزم چهین کر اسکو فرار کروادے، آپ کو اپنے محافظوں کے ہاتھوں پٹوائے، آپ کا اسلحہ چھین کر آپ کو تھانے میں ڈلوائے اور ان سب سے آپ کا وقار بهی نہ مجروح ہو بلکہ آپ پاؤں پٹختے ابو کو بولونگا، کہہ کر واپس آجائیں.
نہ کسی اینکر پرسن کے پیٹ میں درد ہو نہ ہی کوئی احتجاج ہو ، زولفقار مرزا ہو یا اسد کهرل سب آپ کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیں مگر کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا.
-
بهائی صاحب! دہشت گردوں کو پیدا کرنے والے، ان کو پروان چڑھانے والے، ان کے سہولت کار ان کو راہ دکھانے والے کوئی اور نہیں یہ آپ اور آپ کا تعصب ہے یہ قومیتوں کے درمیان روا رکھے جانے والا امتیاز ہے جو معاشرے میں بےچینی کو جنم دیتی ہے.
-
نیشنل ایکشن پلان تو
کب کا دفن ہو چکا اب دیکھنا یہ ہے کہ
اس کے ساتھ اور کیا کیا دفن ہوگا.
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک
...
01 Sep 2026
حقیقت کوتسلیم کرناحقیقت پسندی ہے اوراس حقیقت کوتسلیم کرنے کے بعداس کے
...
31 Aug 2026
زورزبردستی سے دی گئی دیت شرعاًناجائز اورحرام ہے تمام مفتیوں کوالطاف
...
31 Aug 2026
حکومت کا کرکٹ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کاانٹرویونشرہونے سے روک
...
30 Aug 2026
میررضا علی شہید کے قاتل پیپلزپارٹی کی صفوں میں ہیں۔الطا ف حسین
...
30 Aug 2026
مسائل پر آوازاٹھاتا تھا تواسٹیبلشمنٹ نے لاہورہائیکورٹ کے ذریعے ستمبر
...
29 Aug 2026
کراچی کی یہ صورتحال دیکھ کرمجھے بہت دکھ ہوتا ہے، شہریوں کواچھی طرح معل
...
29 Aug 2026
پمزاسپتال کے سانحے پر وزیراعظم سمیت محکمہ صحت کے تمام ذمہ داروں کو اس
...
29 Aug 2026
پمزاسپتال اسلام آباد میں معصوم ببچوں کے جل کرجاں بحق ہونے کاواقعہ بہت
...
28 Aug 2026
میررضاعلی شہید کے قاتلوں کوگرفتارکرنے کے بجائے پرامن احتجاج کرنے والے
...
28 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us