Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم دنیا بھر کے مذاہب کے ماننے والوں کااحترام کرتی ہے ،جناب الطاف حسین


ایم کیو ایم دنیا بھر کے مذاہب کے ماننے والوں کااحترام کرتی ہے ،جناب الطاف حسین
 Posted on: 11/27/2012
ایم کیو ایم دنیا بھر کے مذاہب کے ماننے والوں کااحترام کرتی ہے ،جناب الطاف حسین
باباگرونانک کی تعلیمات تما م مذاہب سے تعلق رکھنے والے انسانوں کے لئے مساوات، امن ، پیاراورمحبت کا درس دیتی ہیں 
جناب الطاف حسین کی جانب سے دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو "باباگرونانک"کے جنم دن پر مبارکباد
لندن:۔۔۔27،نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سکھوں کے روحانی پیشوا " بابا گرونانک "کے 544ویں جنم دن کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے بابا گرو نانک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم تما م مذاہب کے ماننے والوں کاا حترام کرتی ہے اور باباگرونانک کی تعلیمات تما م مذاہب سے تعلق رکھنے والے انسانوں کے لئے مساوات اور امن ، پیار ،محبت کا درس دیتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد کا مقصد بھی دنیا بھر کے مذاہب کے ماننے والوں کے درمیا ن بھائی چارہ، یگانگت اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔جناب الطاف حسین نے دنیا بھر اور خصوصاََ پاکستان میں بسنے والے سکھوں اور بابا گرو نانک کے پیروکار وں کواپنی اور ایم کیو ایم کے تما م کارکنا ن کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔

ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیگٹوکونسل کے رکن مبین قاضی کے والد ڈاکٹر محی الدین قاضی کے انتقال پر
جناب الطاف حسین کا اظہارِ تعزیت
لندن :۔۔۔27، نومبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیگٹوکونسل کے رکن مبین قاضی کے والد ڈاکٹر محی الدین قاضی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگز یگٹو کونسل کے اراکین نے بھی سینٹرل ایگز یگٹو کونسل کے رکن مبین قاضی کے والد ڈاکٹر محی الدین قاضی کے انتقال پرافسوس کااظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔


ایرانی قونصل جنرل عباس علی عبدا لالٰہی کی نائن زیر و عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے الوداعی ملاقات
ملاقات میں ملک کی سیاسی ، معاشی ، اقتصادی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا 
ملاقات میں وائس قو نصل محسن محمدی ، فرسٹ قونصل صادق الاملاح ، فرسٹ قونصل سید محمد کاظم عابدی اور کمرشل قونصل ستار سلطان شاہی بھی انکے ہمراہ تھے
کراچی:۔۔۔27، نومبر 2012ء 
اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل عباس علی عبد الا لٰہی نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر فاروق ستار ، محترمہ نسرین جلیل اور رکن رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس سے الوداعی ملاقات کی ۔ ملاقات میں وائس قونصل محسن محمدی ، فرسٹ قونصل صادق الاملاح ، فرسٹ قونصل سید محمد کاظم عابدی اور کمرشل قونصل ستار سلطان شاہی بھی انکے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی ، معاشی ، اقتصادی صورتحال سمیت دیگر باہمی لچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر عباس علی عبدالالٰہی نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستان سے نہایت خوبصورت یادیں لیکر جارہے ہیں جو ہمہ وقت ان کے ساتھ رہیں گی ۔ انہوں نے محرم الحرام میں جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی جانب سے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار ، محترمہ نسرین جلیل نے عباس علی عبد الالٰہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان دیگر ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے تاکہ ان تعلقات کے ذریعے پاکستان کو مزید مضبوط و مستحکم بنایا جاسکے۔ انہوں نے کی بطور قونصل جنرل عباس علی عبدا لالٰہی کی پاکستان میں خدمات کو بھی سراہا ۔بعدازاں رابطہ کمیٹی کی ارکان نے عباس علی عبدا لالٰہی کو ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تنظیمی جدوجہد پر مننی تصویری سوانح عمری(Pictorial Biography) کی کتاب بھی پیش کی۔ 
 
 
الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کے وفد نے ڈی آئی خان میں 9، 10محرم کو ہونیوالے بم دھماکوں کے شہداء کے 
گھروں پر جاکر سوگوار لواحقین سے تعزیت اور اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی 
دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین اور اہل خانہ کو معاوضہ دیاجائے 
وفد میں ایم کیوایم ڈیرہ اسماعیل خان کے زونل انچارج زبیر اور اراکین زونل کمیٹی شامل تھے
ڈیر ہ اسماعیل خان:۔ ۔۔۔27، نومبر2012ء 
ایم کیوایم ڈیرہ اسماعیل خا ن کے ایک نمائندہ وفد نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر 9اور 10محرم الحرام کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے گھروں پر جاکر لواحقین سے تعزیت کی اورمقامی اسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔ایم کیوایم کے وفد نے شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے۔ ایم کیوایم کے وفد نے اس موقع پر بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور دھماکوں کو محرم الحرام کا تقدس پامال کرکے فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھماکوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو فی الفور مالی معاوضہ فراہم کیاجائے اور بم دھماکوں میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے ۔ وفد میں ایم کیوایم ڈیرہ اسماعیل خان کے زونل انچارج زبیر ، اراکین زونل کمیٹی فقیر شیر محمد، عطااللہ، ، محمد شعیب اور شیر افغان شامل تھے ۔ 
سیّد حیدر عباس جعفری کے قتل کا نوٹس لیا جائے اورواقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، رابطہ کمیٹی 
شہید سوگوار اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار
کراچی :۔۔۔27،نومبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 188کے کارکن سیّد ذرغام جعفری کے صاحبزادے سیّد حیدر عباس جعفری کے قتل کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو شہر کا امن و امان تباہ کرنے کی سازش قر ار دیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد عناصر ایک سوچے سمجھے منصوبہ بندی کے ذریعے شہر میں قتل و غارت گری کا بازارگرم کرکے اسے غیر مستحکم بنانے کے در پے ہیں اور سیّد حیدر عباس جعفری کے قتل کا واقعہ بھی اسی سازش کا حصہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے سیّد حیدر عباس جعفری شہیدکے سوگوار اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سیّد حیدر عباس جعفری کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار رکرکے انہیں قر ار واقعہ سزادی جائے ۔

ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت 
کراچی :۔۔۔27، نومبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 82کے کارکن سیّد عطیع الرحمن ، شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے کارکن کامران صدیقی کے بھائی محمد ناصر صدیقی ،اور نگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 123کے کارکن محمد خالد کے بھائی محمد عابد ،کورنگی سیکٹر یونٹ 72کے کارکن نوریب خان کی والدہ محترمہ قمر جہاں ،بزنس روڈ سیکٹر یونٹ 23پاکستان چوک کے کارکن شاہنواز کے والد محمد یونس خان، مظفر آباد زون ڈسٹرکٹ ہٹیاں بالا کے انچارج عمران اکبر کی صاحبزادی ایمن عمران اور متحد ہ قومی فنڈ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج نوید یوسفی کے سسرعبد الشکور خان کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین )دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اندورن سندھ تنظیمی کمیٹی عمرکوٹ زون کے انچارج اور سینٹرل ایگز یگیٹو کونسل کے رکن پونجو مل ایڈووکیٹ کے والد آسو اور شعبہ اقلیتی امور کمیٹی لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 2 حسن کالونی کی والدہ محترمہ رزینہ بی بی کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوے سوگوارانِ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

انجینئرنگ کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ بالخصوص کراچی میں انجینئرنگ یونیورسٹی کا قیام انتہائی ناگزیر ہے، اے پی ایم ایس او
صدر، وزیر اعظم پاکستان، گورنر ، وزیر اعلی سندھ سمیت تمام حکام بالا سے سندھ بالخصوص کراچی میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ
کراچی :۔۔۔29، نومبر 2012ء 
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ نے صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سمیت تمام حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ انجینئرز کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سندھ بالخصوص کراچی میں فوری طور پر سرکاری انجینئرنگ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔ایک بیان میں اراکین مرکزی کابینہ نے کہا کہ گزشتہ 16 سالوں سے انجینئرنگ کے شعبے میں داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے لیکن افسوس کہ اس دوران سندھ اور بالخصوص کراچی میں کوئی سرکاری انجینئرنگ یونیورسٹی نہیں بنائی گئی۔ اراکین مرکزی کابینہ نے کہا کہ صرف کراچی میں انٹرپری انجینئرنگ میں پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کی تعداد 25ہزار سے زائد ہوتی ہے جبکہ سندھ بھرمیں لاکھوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات پری انجینئرنگ کے امتحانات میں پاس ہوتے ہیں جن کے لیے محض تین سرکاری انجینئرنگ یونیورسٹیزہیں جوکہ قیامِ پاکستان سے قبل یعنی 1921 میں بننے والی این ای ڈی یونیورسٹی، 1977 میں بننے والی مہران یونیورسٹی اور 1996میں بننے والی قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی ہے جبکہ داؤد انجینئرنگ کالج جو کہ 1963 میں قائم کیا گیا تھااور جس کا انتظام پچھلے سال تک وفاق کے پاس تھا لیکن اس سال صوبے کے سپرد کیے جانے کے بعدکراچی کی سیٹوں میں نمایاں طور پر کمی کردی گئی ہے۔ اراکین مرکزی کابینہ نے کہا کہ انجینئرنگ کی طلب میں اضافے کا سارا بوجھ اس وقت این ای ڈی یونیورسٹی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو ، قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی نوابشاہ اور کراچی میں داؤد انجینئرنگ کالج نے اٹھایا ہوا ہے جوکہ داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کی موجودہ تعداد کے لحاظ سے ناکافی ہے جبکہ دیگر نجی یونیورسیٹیز کی فیس عام طالبعلم کی دسترس سے باہر ہے۔اراکین مرکزی کابینہ نے کہا کہ سندھ اور بالخصوص کراچی میں انجینئرنگ یونیورسٹی کا قیام انتہائی ناگزیر ہے جسے فوری یقینی بناکر کراچی سے محض سیٹوں اور یونیورسٹیز کی کمی کی وجہ سے رہ جانے والے قابل ترین انجینئرز کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے۔
 
 
وزیر اعلی پنجاب اپنی ناکامیوں اورغلطیوں کا اعتراف ہوئے اپنی کابینہ سمیت استعفے دے دے ،عابد گجر ملک عبدالحمید اعوان
گوجرانوالہ: ۔۔۔۔۔27نومبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ گوجرانوالہ زون میں ایک منعقدہ اجلاس سے زونل انچارج عابد گجر اور جوائنٹ زونل انچارج وڈسٹرکٹ انچارج گوجرانوالہ ملک عبدالحمید اعوان نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ راولپنڈی میں دوجڑواں معصوم بچوں کو چوہوں کے کاٹنے سے اور کھانسی کے شربت سے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات پنجاب حکومت کی ناکامی اور نااہلی کے منہ بولتے ثبو ت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شر یف کی پنجاب کے آٹھ کروڑعوام سے بد دیانتی کا اندازہ صوبے کے کسی باقاعدہ وزیر صحت کے نہ ہونے سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ اہم نوعیت کے فیصلے ذاتی مفاد کے پیش نظر کئے جارہے ہیں محکمہ پولس میں مطلق العنان افسران کی تعیناتی کر کے عوام کو پولیس گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، پنجا ب حکومت کی انہی بددیانتیوں ، کرپشن اورلوٹ مار کی وجہ سے صوبے بھر میں بدامنی ، مہنگائی اور افراتفری کا دور دورہ ہے۔ میا ں صاحبان اپنی سیاست چمکانے کیلئے غریب اور کمزور لوگوں کی عزت کو پامال کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے، زیادتی کا نشانہ بننے والی پانچ بچیوں کے گھر جا کر انھیں انصاف دینے اور میڈیا پر ان کی تصاویر دکھا کر انھیں مزید بدنام کرنے سے بہتر ہے کہ بددیانتی اورذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے لوگوں کی عزت وآبرو اورجان ومال کومحفوظ کیا جاسکے،پنجاب کے عوام بالخصوص لاہور کے عوام میا ں برادران سے انتہائی نالاں ہیں اب وزیر اعلی پنجاب اور ان کی کابینہ کو چاہیے کہ اپنی ناکامیوں اور غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوے فی الفور استعفے دیکر عوام کو اپنی صفوں میں سے پڑھے لکھے، ایماندار اور قابل افراد کو منتخب کروا کر اسمبلیوں میں بھیجنے کے مواقع دیں تاکہ ملک و قوم کی صحیح معنوں میں تقدیر بدلی جاسکے۔ 

قائد تحریک جناب الطاف حسین نے نہ صرف مثبت سوچ وفکر کو جنم دیا بلکہ اسے پروان چڑھانے کیلئے عملی جدوجہد میں مصروف ہیں
عوامی انقلاب کے ذریعے ہی اس ملک کی ترقی اور فرسود جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کاخاتمہ ممکن ہے، محمد شریف
حیدرآباد:۔۔۔27نومبر2012ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں حق پر ست عوام ملک میں رائج فرسود جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبودکیلئے اپنے قیام سے لیکر آج تک جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور صرف پرامن عوامی انقلاب کے ذریعے ہی اس ملک کی ترقی اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کاخاتمہ ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کی جدو جہد کا مقصد ملک بھر کے ۹۸ فیصد عوام کو ظلم و جبر سے نجات دلانا اور ملک میں غریبوں کی حکمرانی قائم کرنا ہے تاکہ غریب و مظلوم عوام بھی ملک میں آزادانہ زندگی بسر کرسکیں اور انہیں بھی وہ حقوق حاصل ہوں جو ۲ فیصد مراعات یافتہ طبقہ کو حاصل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے صرف مثبت سوچ وفکر کو جنم ہی نہیں دیا بلکہ اسے پروان چڑھانے کیلئے عملی جدوجہد میں مصروف ہیں اور اس جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے عوام کو بھی اپنا عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار ایم کیو ایم کی منزل کبھی نہیں رہی اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کا پیغام حق پرستی ملک کی مظلوم عوام میں شعور و آگہی بیدار کررہا ہے تاکہ عوامی انقلاب کیلئے ملک سے جاگیردارانہ نظام کو ختم کرنے کیلئے قافلہ حق پرستی میں شامل ہوں ۔

ایم کیوایم نے ہمیشہ ملک میں کھیلوں کے فروٖ غ پر توجہ دی تاکہ معاشرے میں مثبت رویے جنم لیں اور صحت مند افراد ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔ سید وسیم حسین
کوہسار لطیف آباد میں کوہسار تائی کوانڈو اکیڈمی کی جانب سے ہونے والی دوسری عارف حسین شہید تائی کوانڈو 
چیمپین شپ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب
حیدرآباد:۔۔۔27نومبر2012ء
کھیلوں کا انعقاد معاشرے میں مثبت رویوں کو جنم دیتاہے ا ور صحت مند معاشرے ہی ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے کوہسار لطیف آباد میں کوہسار تائی کوانڈو اکیڈمی کی جانب سے ہونے والی دوسری عارف حسین شہید تائی کوانڈو چیمپین شپ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں رکن زونل کمیٹی ظفراحمد صدیقی سیکٹر آئی کے سیکٹر انچارج وسیکٹر کمیٹی علاقے معززین اور تائی کوانڈوسے دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ ملک میں کھیلوں کے فروٖ غ پر توجہ دی ا ور نوجوانوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے مواقع فراہم کئے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے ہمیشہ حق پرست قیادت کو اسپورٹس سے وابستہ افراد کی خدمت اور انکے لئے بہتر سے بہتر مواقع فراہم کرنے کی تاکیدکی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ حق پر ست قیادت کے فنڈ سے اسپورٹس کی فلاح وبہود کیلئے بہت سے ترقیاتی کام جاری ہیں اوریہ سب قائدتحریک کی تعلیمات کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے شاندار تائی کوانڈو چیمپین شپ کے انعقاد پرکو ہسار تائی کوانڈ و اکیڈمی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کے فروغ میں اپنے کردار ادا کرنے والے افراد معاشرے میں پیدا ہونے والی خرابیوں کاخاتمہ کر نے کا سبب بنتے ہیں ۔تقریب کے اختتام پر رکن زونل کمیٹی ظفراحمد صدیقی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین چیمپین شپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے ۔

حق پرست نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے عوام کے درمیان موجود ہیں کیونکہ ایم کیو ایم وڈیروں اور جاگیر داروں کی نہیں 
بلکہ 98فیصد غریب و متوسط طبقے کی جماعت ہے جو عوامی خدمت میں کوشاں ہے۔ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل کا 
نورمحل چوک سے لیاقت کالونی پل تک اسفالٹ روڑ کے افتتاح کے موقع پر معززین سے اظہار خیال 
حیدر آبا د: ۔۔۔۔۔27 نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ نے حق پر ست عوام کو ہر قسم کی پریشانی اور مشکلات سے نجات دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے اور حق پرست نمائندے ہر وقت عوامی مسائل کے حل کیلئے عوام کے درمیان موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل نے اپنے مختص فنڈ سے تعمیر ہونے والے نورمحل چوک سے لیاقت کالونی پل تک اسفالٹ روڑ کے افتتاح کے موقع پر معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع سیکٹر B کے ذمہ داران اور ورکس اینڈ سروسز کے انجینئر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وڈیروں اور جاگیر داروں کی نہیں بلکہ 98فیصد غریب و متوسط طبقے کی جماعت ہے جو عوامی خدمت میں کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اس کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی انہوں نے متحدہ قو می موومنٹ ملک بھر کے غریب و مظلوم عوام کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اورقا ئد تحریک کی اولین ترجیح ہے کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر کریں جو انکا حق ہے۔ 

ایم کیو ایم قومی یکجہتی پر یقین رکھتی ہے اور پوری قوم کو متحد کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی، محمد طاہر کھوکھر
مظفرآباد:۔۔۔۔۔27،نومبر 2012 ء 
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے آزادکشمیر کے حق پرست پارلیمانی لیڈرو وزیر ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے درمیان باہمی روابط کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ صدیوں پرانے تاریخی رشتوں کو سردمہری کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ دونوں جانب سے اس ضمن میں عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ حکومت آزادکشمیر کو پہل کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رور اپنے آفس چیمبر میں مختلف سیاسی و سماجی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عوامی و سیاسی حلقوں کی جانب سے وزیر ٹرانسپورٹ کی پارلیمانی وفود کے تبادلہ کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا ۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ زبانی دعوؤں کی نہیں اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید ایک انتہائی تجربہ کار سیاستدان ہیں۔ وہ پارلیمانی وفد گلگت بھیجنے کا فوری انتظام کریں۔ پارلیمانی وفود کے تبادلہ سے دونوں جانب کچھ مخصوص عناصر کی جانب سے مذموم مقاصد کے تحت پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ ہو گا۔ طاہر کھوکھر نے پارلیمانی وفود کے علاوہ تاجروں، طلباء، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے وفود کے تبادلہ پر بھی زور دیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم قومی یکجہتی پر یقین رکھتی ہے اور پوری قوم کو متحد کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے اور عالمی سازشوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ ان حالات میں ملک بھر میں محبت، اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

گندم کی ا مدادی قیمت میں اضافہ کسان جدو جہد کی کامیابی میں اہم پیش رفت ہے ، حکومت فیصلے کو جلد عملی جامہ پہنائے تاکہ اس
اقدام کے ثمرات بنیادی ضرورتوں سے محروم کسان خاندانو ں تک براہِ راست پہنچ سکیں، چوہدری افتخار اکبر رندھاوا 
ملتان :۔۔۔۔۔ 27،نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز ی ر ہنما چوہدری افتخار اکبر رندھاوا نے حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے فیصلے کو کسان جدو جہد کی کامیابی میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسان بھائیوں کو درپیش دیرینہ مسائل سے متعلق فیصلے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ اس اقدام کے ثمرات بنیادی ضرورتوں سے محروم کسان خاندانو ں تک براہِ راست پہنچ سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم ملتان ہاؤس میں مبارکباد کی غرض سے آنے والے جہانیاں کے کسانوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔وفد کی قیادت چوہدری محمدعلی ڈھلوں کر رہے تھے جبکہ وفد میں چوہدری شمشاد سندھو ،چوہدری ظفر کلیئر،چوہدری جمیل ارائیں ، نمبر دار رانا اسلم سراج اور دیگر شامل تھے ۔وفد نے افتخار اکبر رندھاوا کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے کسان جدوجہد میں ایم کیو ایم اور جناب الطاف حسین کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ کسانوں سے متعلق حکومتی فیصلے پر عملدرآمد سمیت دیگر مسائل کے حل میں آئندہ بھی ایم کیو ایم کا تعاون شامل حال رہے گا ۔چوہدری افتخار اکبر رندھاوا نے وفد کو ان کے حق میں ہونے والے فیصلہ پر دلی مبارکباد دی اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کسانوں سمیت ملک کے ہر اس طبقے کی جدوجہد کے ساتھ ہے جو اپنے حقوق کے حصول میں آواز اٹھانا جانتے ہیں اور ظالم و جابر قوتوں سے نبرد آزما ہیں ۔افتخار اکبر رندھاوا نے کسانوں سے متعلق فیصلے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گندم کی امدادی قیمت کا یہ اضافہ عام صارفین پر نہ پڑے کیونکہ عوام پہلے ہی بدترین مہنگائی کا شکار ہیں اگر اس فیصلے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا تو حکومت کی یہ تمام کوششیں رائیگا ں چلی جائیں گی۔

اس بار الیکشن میں غریب و متوسط طبقے کے حق پرست نمائندے اسمبلیوں میں پہنچیں گے، ارشاد الحق چوہدری 
ایم کیو ایم لاہور ڈسٹرکٹ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز و اراکین کے اجلاس سے اظہار خیال
لاہور:۔۔۔۔27 ،نومبر2012ء
ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس واقع نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ایم کیو ایم لاہور ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں لاہور ضلع کے انچارج ارشاد الحق چوہدری ، جوائنٹ انچارجز عبدالشکور بٹ ، ملک افضل اعوان ، سعید خان مہمند، میاں راشد ، مرزا عمر عارف ، حارث خان کاکڑ ، ملک فہد یسین ، سید افضال حسین نقوی اراکین کمیٹی عامر بلوچ، ارتضیٰ حسین کاظمی ، فیاض حسین اور میاں عقیل احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ارشاد الحق چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ہر قسم کی مصلحت اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر حق اور سچ کی بات کی اور ملک کو عزت و وقار کو ہمیشہ مقدم جانا اور قوم کو مستقبل کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے قوم کو حقیقی معنوں میں رہنمائی کی اور ملک کے 98 فیصد مظلوم و غریب عوام کو اپنے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد کرنے کا شعور دیا۔ اور آج اسی شعور کی بدولت لاہور سمیت پاکستان بھر میں ایم کیو ایم کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگ جوق در جوق ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم تلے جمع ہورہے ہیں اور دن دور نہیں کہ جب الیکشن میں غریب و متوسط طبقے کے حق پرست نمائندے بڑی تعداد میں منتخب ہوکر اسمبلیوں میں پہنچیں گے۔ اس موقع پر لاہور کے 10 ٹاؤنز میں تحریکی کاموں اور حلقہPP-154,155 اور PP-159 سمیت دیگر قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں تنظیمی معاملات اور الیکشن کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ 

جناب الطاف حسین ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ثابت قدم اور ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز کے حل کیلئے کوشاں ہیں ، سید ممتاز شاہ
قمبر شہداد کوٹ:۔۔۔27،نومبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ قمبر شہداد کوٹ زون کے انچارج سید ممتاز شاہ و اراکین کمیٹی نے یونٹ لالو رائنک کا دورہ کیا اور یونٹ کمیٹی سے تنظیمی امور کو مزید فعال بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ملک کی 98فیصد غریب، مظلوم و متوسط طبقے کی عوام کے غصب شدہ حصول انہیں واپس دلانے کیلئے مثالی جدوجہد کی اور اس سلسلے میں قائد تحریک دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں اور پاکستان کو درپیش شدید خطرات سے ہر پل پاکستانی عوام کو آگاہ کر رہے ہیں۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں اور ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور ملک میں شدت پسندی اور طالبانائزیشن کو کھل کر مسترد کرتے چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سب پاکستانیوں نے اب بھی ہوش سے کام نہیں لیا تو خاکم بدہن پاکستان کی بقاء و سا لمیت کے دشمن اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ہمیں اپنے شعور و فہم سے ملک و قوم کو بچانا ہوگا کہ گر پاکستان ہے تو ہم ہیں ورنہ کچھ نہیں۔

*****

4/28/2024 4:13:51 PM