Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ہونے والاعوامی ریفرنڈم اب بدھ 14 نومبرکو منعقدکیاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی


 Posted on: 11/6/2012

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ہونے والاعوامی ریفرنڈم اب بدھ 14 نومبرکو منعقدکیاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی
ریفرنڈم کی تاریخ کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش کے باعث بڑھائی گئی ہے
ڈی جی رینجرز جنرل رضوان اختر نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے رابطہ کرکے کراچی میں ہونے والی انتہائی
اہم بین الاقوامی دفاعی نمائش کے پیش نظر ریفرنڈم کے انعقادکی تاریخ پر نظرثانی کی درخواست کی
گورنرسندھ نے ڈی جی رینجرز سے ہونے والی بات چیت سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوآگاہ کیاجنہوں
نے فوری طورپر رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاہنگامی اجلاس منعقدکرکے انکے سامنے ساری صورتحال رکھی
رابطہ کمیٹی نے طویل بحث ومباحثہ کے بعدمتفقہ طورپر ریفرنڈم کی تاریخ بڑھانے کا فیصلہ کیا
ریفرنڈم کے انعقادمیں تاخیر کرنے پر عوام سے معذرت خواہ ہیں،امیدرکھتے ہیں عوام 14 نومبر کوہونے والے عوامی ریفرنڈم
میں شرکت کرکے اسے پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا ریفرنڈم بناکر دکھائیں گے۔رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔6 ،نومبر2012ء

متحدہ قومی موومنٹ نے اعلان کیاہے کہ کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش کے باعث 8 نومبرکومنعقدہونے والے عوامی ریفرنڈم کی تاریخ بڑھادی گئی ہے ۔ نئی تاریخ کے مطابق اب یہ عوامی ریفرنڈم بدھ 14 نومبرکو منعقدکیاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق سابقہ روایات کے مطابق مسلح افواج کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی بین الاقوامی دفاعی نمائش ’’ آئیڈیاز 2012ء ‘‘ کراچی میں 7سے 11 نومبر تک منعقدہورہی ہے جس میں تمام مسلح افواج کی جانب سے دفاعی سازوسامان کی نمائش کے ساتھ ساتھ دفاع سے متعلقہ متعددسیمیناربھی منعقدکئے جائیں گے۔اس سلسلے میں ڈی جی رینجرزکراچی جنرل رضوان اختر نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے رابطہ کیااوران سے کہاکہ 8 نومبرکوملک بھرمیں ایم کیوایم کاریفرنڈم منعقد کیا جارہا ہے جبکہ اسی دوران کراچی میں انتہائی اہم بین الاقوامی دفاعی نمائش منعقدہورہی ہے ۔لہٰذا متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی موجودہ حالات کے پیش نظر غوروفکر کرکے ریفرنڈم کے انعقادکی تاریخ پر نظرثانی کرلے ۔ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے ڈی جی رینجرز سے ہونے والی بات چیت سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کوآگاہ کیاجنہوں نے فوری طورپر رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاہنگامی مشترکہ اجلاس منعقدکرکے انکے سامنے ساری صورتحال رکھی۔ بالآخرطویل بحث ومباحثہ کے بعد رابطہ کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیاکہ ہم قومی مفادکومدنظررکھتے ہوئے 8 نومبرکومنعقدہونے والے ریفرنڈم کی تاریخ میں اس طرح اضافہ کرتے ہیں کہ کہیں بھی کسی کودشواری کاسامنا نہ کرناپڑے لہٰذا رابطہ کمیٹی کے متفقہ فیصلے کے مطابق اب متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والا ریفرنڈم 8 نومبر کے بجائے اب نئی تاریخ کے مطابق بدھ 14نومبر2012ء کو ملک بھرمیں ہوگا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ریفرنڈم کے انعقادمیں تاخیر کرنے پر ہم عوام سے معذرت خواہ ہیں اورامیدرکھتے ہیں کہ عوام حالات کی نزاکت کوسمجھتے ہوئے 14 نومبر کوہونے والے عوامی ریفرنڈم میں شرکت کرکے اس ریفرنڈم کوپاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا ریفرنڈم بناکر دکھائیں گے۔

جعفریہ الائنس کے رہنما آغا آفتاب حیدر جعفری کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی
دوہرے قتل کی سفاکانہ واردات شہر کا امن تباہ کرنے اور فرقہ وارانہ فسادات کی گھناؤنی ساز ش ہے
رابطہ کمیٹی کا مقتولین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعز یت وہمدردی کااظہار
کراچی:۔۔۔6، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صدر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے جعفریہ الائنس کے رہنما آغا آفتاب حیدر جعفری اورن کے دوست مرزا شاہد علی کے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دوہرے قتل کی اس واردات کو شہر کا امن تباہ کرنے اور فرقہ وارانہ فسادات کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے ۔ ایک بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں مختلف مسالک کے علمائے کرام اور عوام کے بہیمانہ قتل کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں اور یہ واقعات ثابت کرتے ہیں بعض سازشی عناصر شہر کا امن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقتولین کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے آغا آفتاب حیدر جعفری اور مرزا شاہد علی کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)

پاکستان کی عوام قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن پر مبنی پاکستان چاہتے ہیں جہاں بلاتفریق رنگ و نسل و فرقہ و مذہب
سب کو برابری کی بنیاد پر انصاف فراہم کیا جاسکے ، شاہد لطیف، گلفراز خان خٹک
14نومبر بدھ کوعوام، ریفرنڈم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بے مثال اتحاد اور اتفاق سے ثابت کردیں
کہ وہ پاکستان سے سچی محبت کرتے ہیں
ایم کیو ایم شعبہ پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کراچی یونٹس ذمہ داران کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اجلاس
کراچی۔۔۔6 نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کراچی یونٹس ذمہ داران کا اجلاس خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوا۔اجلا س میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان شاہد لطیف اور گلفراز خان خٹک ،پی ایس او سی کراچی کے انچارج خالد اعوان و اراکین کمیٹی بھی موجود تھے۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد لطیف اور گلفراز خان خٹک نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے جسے اندرونی اور بیرونی مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ صورتحال میں حالات کی خرابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شدت پسند عناصر طالبان کی صورت میں ملک و قوم پر جبراً اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم تعصبات اور فرقہ واریت کو فروغ دینے والے عناصر کی سازشوں کو سمجھیں اور ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے میں اپنا فرض ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے ضروری ہے کہ عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے14نومبر بدھ کو اعلان کردہ عوامی ریفرنڈم میں بھر پور تعداد میں اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کریں اور دنیا کو بتادیں کہ پاکستان کے عوام باشعور اور آزاد ہیں اور وہ کسی زور زبردستی کو قبول نہیں کریں گے اور کسی بھی صورت طالبان کے وژن والا پاکستان نہیں چاہتے بلکہ صرف قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن والا پاکستان چاہتے ہیں۔ شاہد لطیف اور گلفراز خان خٹک نے تمام پنجابی، سرائیکی ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام 14نومبر بدھ کوعوامی ریفرنڈم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بے مثال اتحاد اور اتفاق سے ثابت کردیں کہ وہ پاکستان سے سچی محبت کرتے ہیں اور پاکستان کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق بنانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر جوائنٹ انچارج شریف علی رعنا نے اجلاس کے شرکاء کو ریفرنڈم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

سانحہ جموں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سانحات میں بڑا سانحہ ہے ،طاہر کھوکھر ، سلیم بٹ
6، نومبر ’’یوم شہدائے جموں‘‘ کے موقع پرطاہر کھوکھر ، سلیم بٹ کا شہداء کو زبردست خراج عقیدیت
شہداء کا مقدس لہو آج بھی جموں کشمیر میں آزادی ، حق رائے دہی اور خود مختاری کی تحریک کو زندہ رکھے ہوئے ہے
کراچی:۔۔۔6، نومبر2012ء
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں حق پرست وزراء طاہر کھوکھر اور سلیم بٹ نے ’’شہدائے جموں ‘‘کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا کہ سانحہ جموں میں ایک منظم اور سازشی منصوبہ بندی کے تحت جس طرح سے مسلمان خواتین ، مرد اور بچوں کو بیدردی سے شہید کیا گیا وہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ۔ 6نومبر1947 ’’یوم شہداء جموں ‘‘ کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ سانحہ جموں میں 2لاکھ سے زائد مسلمانوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل و غارتگری کا نشانہ بنایا گیا جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سانحات میں بڑا سانحہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ جموں میں جو مسلمان مرد ، عورتیں اور بچے بیدردی سے شہید کئے گئے ان شہداء کا مقدس لہو آج بھی جموں کشمیر میں آزادی ، حق رائے دہی اور خود مختاری کی تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے ۔طاہر کھوکھر اور سلیم بٹ نے سانحہ جموں میں شہید ہونے والے تمام شہداء کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اورشہداء کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ 

ایم کیوایم کارکنان ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف عملی جدوجہد کررہے ہیں
قتل وغارتگری میں ملوث باطل قوتیں یہ بات یاد رکھیں کہ حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شہر ہے
متحدہ قومی موومنٹ حیدر آبا د کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشتر کہ بیان
حیدرآباد شہر میں مسلسل جاری ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیوایم حیدرآباد کے ذمہ دارن وکارکنان اور شہریوں کی قتل کی مذمت
حیدرآباد۔۔۔06نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدر آبا د کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشتر کہ بیان میں گذشتہ کچھ دنوں سے حیدرآباد شہر میں مسلسل جاری ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیوایم حیدرآباد ذمہ دارن وکارکنان اور شہریوں کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام واقعات حیدرآباد شہر کے امن کو تباہ برباد کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ایم کیوایم کے کارکنان اور شہریوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ قانون نافذ کرنے والے اراوں کی غفلت اور غیر ذمہ داری کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر عمل پیر اء ایم کیوایم کارکنان ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف عملی جدوجہد کررہے ہیں جس کی وجہ سے ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس قتل وغارتگری میں ملوث باطل قوتیں یہ بات یاد رکھیں کہ حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شہر ہے اور اس شہر نے ماضی میں بھی حق پرستی کی شمع کو روشن رکھنے کیلئے اپنے لہو کی قربانی دی ہے اور آگے بھی وہ اس روایت کو برقرار رکھے گے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی باطل قوت حیدرآباد شہر میں پیغام حق پرستی کی ترویج سے روک نہیں سکتی ۔انہوں نے صدر پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر داخلہ اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ حیدرآباد شہر میں ہونے والی دہشت گردی کا فوری نوٹس لئے اور مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادیجائے ۔ 

ملک کی سلامتی ،خود مختاری اور اسلامی تشخص پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کرسکتے، کاظم رضا
دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا عفریت ملک و قوم کو نگل رہا ہے،
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیو ایم لیبر ڈویژن ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس سے اظہارخیال
کراچی: ۔۔۔6، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن (پاکستان ) کے انچارج کاظم رضا نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا عفریت ملک و قوم کو نگل رہا ہے اور ایسی نازک صورتحال میں قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ’’قائد اعظم کا پاکستان یا طالبان کا پاکستان ‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم کی ہدایت کرکے واضح کردیا ہے کہ وہ ملک کی سلامتی ،خود مختاری اور اسلامی تشخص پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کرسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں 14نومبر کو متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ملک بھر میں ہونے والے عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اوراس ضمن میں پیش کی گئی تجاویز پر غور و خوض کیا گیا ۔ اجلاس میں لیبر ڈویژن کی سینٹرل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں موجود ایم کیو ایم لیبر ڈویژن سے وابستہ یونٹوں کے ذمہ داران نے بتایا کہ عوامی ریفرنڈم کے اعلان کا مزدور حلقوں میں بڑی گرم جوشی سے خیر مقدم کیا گیا ہے اورتمام اداروں سے تعلق رکھنے والے محنت کش اس ریفرنڈم میں اپنا عملی تعاون پیش کرنے کو تیار ہیں ۔اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کاظم رضا نے کہاکہ لیبر ڈویژن ایم کیوایم کا فعال شعبہ ہے اور ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے ہونے والے اس ریفرنڈم میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے لیبر ڈویژن کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ 14نومبر بدھ کو عوامی ریفرنڈم کے دن صبح ہی سے رضاکاروں کی پولنگ اسٹیشنوں پر موجودگی یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں جلد از جلدمکمل کرلی جائیں ۔ کاظم رضا نے مزید کہاکہ عوامی ریفرنڈم کو بلاجوازتنقید کا نشانہ بنانے والے کھلی منافقت کا مظاہرہ کررہے ہیں اور دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو درپردہ بڑھاوا دینے میں معاونت کررہے ہیں۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ 

ایم کیوایم ایلڈرز ونگ لائنز ایریا سیکٹرکے کارکن محمد ناصر کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔۔۔6نومبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ایلڈرز ونگ لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 197کے کارکن محمد ناصر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطا ف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)

ایم کیوایم کے وفد کی پریس کلب کوئٹہ کے نائب صدر یعقو ب شاہوانی و دیگر عہدیدارا ن سے ملاقات
ملاقات میں وفد نے پریس کلب کے عہدیداران کو ایم کیوایم کے زیر اہتمام 14نومبر 2012ء کو ہونیوالے عوامی ریفرنڈم میں شرکت کی دعوت دی
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ریفرنڈم میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دیکر پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے، نائب صدر یعقوب شاہوانی
کوئٹہ :۔۔۔۔6نومبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی کی سر براہی میں ایم کیوایم کے وفد نے پریس کلب کوئٹہ کے نائب صدر یعقو ب شاہوانی و دیگر عہدیدارا ن سے پریس کلب کوئٹہ میں ملاقات کی ۔ وفد کے شرکاء نے ملاقات میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام 14نومبر 2012ء کو ہونیوالے عوامی ریفرنڈم میں شرکت کی دعوت دی اور کہاکہ موجود ہ حالات میں ملک کو درپیش خطرات سے نکالنے کیلئے باہمی اتحاد کی ضرورت ہے ، ایم کیوایم ملک کے عوام کو طالبانائزیشن سے نجات دلانا چاہتی ہے قائد تحریک جناب الطاف حسین گزشتہ کئی سالوں سے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی طالبانائزیشن کے خدشات سے قوم کو آگاہ کررہے ہیں لیکن اس وقت قائد تحریک کی بات کو سنجیدہ نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم طالبان کے فرسودہ معاشرتی نظام کی کھل کر مخالفت کرتے ہیں جس میں بے گناہ انسانوں کا ناحق خون بہایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ ایم کیوایم کی جانب سے ہونیوالے عوامی ریفرنڈم میں ہی ملک کی بقاء و سلامتی وابستہ ہے لہٰذا عوام کو چاہئے کہ وہ ریفرنڈم میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں حصہ لیکر اسے کامیاب بنائیں ۔ اس موقع پر پریس کلب کے نائب صدر یعقوب شاہوانی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ریفرنڈم میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہاکہ پریس کلب کے تمام عہدیداران پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ریفرنڈم میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں ووٹ دیکر پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے ۔ ایم کیوایم وفد میں کوئٹہ زون کے انچارج پیر سمالانی ، زونل کمیٹی کے اراکین ، میڈیکل ایڈ کمیٹی کوئٹہ کے انچارج ڈاکٹر راشد قریشی شامل تھے ۔

کراچی او ر حیدرآباد میں میں بوہری برادری سمیت جعفریہ الائنس سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے پر رابطہ کمیٹی کااظہارِ مذمت
امن اور ملک دشمن عناصر تسلسل کے ساتھ شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی گھناؤنی سازش کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی
جاں بحق ہونیوالے افراد کے سوگوار اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
کراچی اور حیدر آباد میں کے پر تشدد واقعا ت کا نوٹس لیا جائے
کراچی :۔۔۔6نومبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی او ر حیدرآباد میں بوہری برادری سمیت جعفریہ الائنس سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے پر مذمت کا اظہار کیا ہے اور ان واقعات کو شہر کے پرامن ماحول کو سبوتا ژ کرنے کے مترادف قر ار دیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ امن اور ملک دشمن عناصر تسلسل کے ساتھ شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی ایک گھناؤنی سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں حیدر آباد میں بوہر ی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اور کراچی میں جعفریہ الائنس کے رہنما آغا آفتاب حیدر جعفری اورن کے دوست مرزا شاہد علی کو قتل کرنے کے واقعات انہی سازشوں کا حصہ ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونیوالے افراد کے سوگوار اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اورسوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، دفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، گو رنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں پر تشدد وقعا ت کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاد ی جائے۔ 

متحدہ قومی موومنٹ گوجرانولہ زون کے انچارج عا بد گجرکی 14نومبر کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے پریس کانفرنس
گوجرانوالہ :۔۔۔۔۔6،نومبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ گوجرانولہ زون کے انچارج عا بد گجرنے 14نومبر کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اندرونی وبیرونی شدید خطرات سے دوچار ہے ، ایک جانب شدت پسندوں کے خلاف ڈرون حملوں سے پاکستان کی خودمختاری پر سوالیہ نشان لگائے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان کے مختلف شہروں میں مذہبی انتہاء پسندی، دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ مذہبی انتہاء پسند ، مساجد، امام بارگاہوں، بزرگ ہستیوں کے مزارات ، بچوں اور بچیوں کے اسکولوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں، فوجی تنصیبات پر مسلح حملے کررہے ہیں اور مسلح افواج ، رینجرز، پولیس اور ایف سی کے جوانوں کو سفاکی سے قتل کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آپ یہ بات بھی جانتے ہیں کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ،پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے کئی برس قبل ہی پاکستان بھر کے عوام کو ملک میں مذہبی انتہاء پسندی اور طالبانائزیشن سے آگاہ کردیا تھالیکن بدقسمتی سے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ، بعض دانشوروں ، اینکرپرسنز اور صحافیوں نے جناب الطاف حسین کے خدشات کوسنجیدگی سے لینے کے بجائے ان کا مذاق اڑایا اور یہ بہتان تراشی کی کہ جناب الطاف حسین عوام کو خوف زدہ کررہے ہیں مگر آج سپریم کورٹ آف پاکستان تک کی جانب سے یہ کہہ دیا گیا ہے کہ کراچی میں طالبان کی موجودگی کو سنجیدگی سے لیا جائے اورطالبان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس سے یہ حقیقت ایک مرتبہ پھر ثابت ہوگئی ہے کہ جناب الطاف حسین کے بیان کردہ خدشات درست تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کس قسم کا پاکستان چاہتے تھے اس کااندازہ 11، اگست1947ء کو دستورساز اسمبلی سے ان کی تاریخی صدارتی تقریر سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔ قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کو تھیوکریٹک ریاست نہیں بلکہ لبرل، سیکولر اور پروگریسیو ریاست بنانا چاہتے تھے کہ جہاں تمام مذاہب، مسالک اور فقہوں کے ماننے والوں کو اپنے اپنے عقیدے کے مطابق اپنی اپنی عبادت گاہوں میں جانے اورعبادت کرنے کی مکمل آزادی ہواورانہیں زندگی کے ہرشعبہ میں مساوی حقوق میسر ہوں ۔ مگر افسوس کہ طالبان دہشت گردوں پر مشتمل ایک طبقہ اپنے فرسودہ اورغیرشرعی نظریات وعقائد دوسروں پر زبردستی مسلط کرکے قائداعظم کے وژن کو مسخ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ یہ طبقہ ، پاکستان میں خواتین کے حقوق پامال کررہا ہے ، ان پرسرعام کوڑے برسارہا ہے، انہیں جانوروں کی طرح باندھ کر سفاکی سے سنگسارکررہا ہے، بچیوں کو تعلیم کے حق سے محروم کرنے کیلئے اسکولوں کو بموں سے اڑارہا ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں کو کافرقراردیکر ان کے گلے کاٹ رہا ہے، پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنے سے انکار کررہا ہے حتیٰ کہ معصوم بچیوں پر قاتلانہ اور بزدلانہ حملے کررہا ہے ۔ اب یہ پاکستان کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس قسم کے پاکستان کے حامی ہیں۔ایم کیوایم ، پاکستان کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ایک جمہوری ، لبرل، سیکولراورپروگریسیو ریاست بنانا چاہتی ہے اورپاکستان میں ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہتی ہے جہاں بلاامتیاز رنگ ونسل،زبان، قومیت، عقیدہ، مسلک اورمذہب سب کی جان ومال اورعزت وآبروکا تحفظ ہو اور وہ مذہب کی آڑ میں ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام مورخہ 14، نومبر2012ء بروز بدھ کو ملک بھرمیں بیک وقت عوامی ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوام سے رائے طلب کی جائے گی کہ وہ کس قسم کا پاکستان چاہتے ہیں ؟ آیاوہ قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں یا طالبان کا پاکستان۔عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں ہزاروں پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جہاں عوام آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔عوامی ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ۔ریفرنڈم کے عمل کی نگرانی اورووٹوں کی گنتی ریٹائرڈ ججوں، سینئر وکلاء ، سینئر صحافیوں ، دانشوروں اور دیگرمعززین پر مشتمل ریفرنڈم کمیشن کرے گااوریہی کمیشن ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کرے گا۔پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کے علاوہ ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ایم کیوایم کی ویب سائٹ www.mqm.org پر آن لائن ووٹنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ عوام ایس ایم ایس سروس کے ذریعہ بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاک کے ذریعہ بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد کے پتے 494/8 عزیزآباد کراچی پر ارسال کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد کے ٹیلی فون نمبرز 021-3631 3690 - 021-3632 9900 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ عوام ایم کیوایم کے زونل دفتر کے ٹیلی فون نمبروں پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں پاکستان آج طرح طرح کے مسائل کاشکارہے ، ہم پاکستان کو ان مسائل سے نکالناچاہتے ہیں،ایم کیوایم کایہ ریفرنڈم مسائل کاشکارملک میں نئی روح پھونک کراسے نہ صرف اپنے پیروں پرکھڑاکرنے میں مددگارثابت ہوسکتاہے بلکہ اسے غیرملکی امداد اوربھیک سے نجات دلاکراسے ایک خودمختارملک بنانے کی جانب گامزن کرسکتاہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے روشن اور بہتر مستقبل کیلئے اس عوامی ریفرنڈم میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے اپنے علاقے میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پر جاکریا دیگر ذرائع سے اپنا ووٹ ضرورکاسٹ کریں ۔

تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ایم کیوایم کی جانب سے منعقدہ عوامی ریفرنڈم میں حصہ لیں۔صلاح الدین
قائد تحریک جناب الطاف حسین مذہبی انتہاپسندی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں ۔سہیل یوسف
قائد تحریک کی ہدایت پر ہونے والا ریفرنڈم ملک وقوم کے مفاد میں ہے جو ظالم و جبر طالبان کے خاتمہ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔اکرم عادل
متحدہ قومی موومنٹ عوامی ریفرنڈم کے ذریعے پوری دنیا کو دکھانا چاہتی ہے کہ پاکستانی قوم مذہبی انتہا پسندی کے خلاف ہے۔ وسیم حسین
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادکے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی صلاح الدین ،سہیل یوسف اور سید وسیم حسین نے چیمبر آف کامرس حیدرآباد اور شہر کی مختلف تاجروں انجمنوں و یونین کے عہدیداران سے عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں ملاقات
حیدرآباد:۔۔۔6،نومبر2012 ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادکے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی صلاح الدین ،سہیل یوسف،اکرم عادل اور سید وسیم حسین نے چیمبر آف کامرس حیدرآباد اور شہر کی مختلف تاجروں انجمنوں و یونین کے عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں ایم کیوایم کی جانب سے ہونے والے عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام کو پہنچایا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاقائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈرہیں جو ملک کو خطرات سے نکالنے اور مضبوط و مستحکم پاکستان بنانے کیلئے عملی طور پرجدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ طالبان کے خلاف حق پرستی کی تحریک ایم کیوایم اپنی تمام تر صلاحیتوں استعمال کررہی ہے اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ایم کیوایم کی جانب سے ہونے والے عوامی ریفرنڈم حصہ لیں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم سب پاکستانی طالبان کے خود ساختہ دین کے خلاف ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی سہیل یوسف نے کہاکہ ایم کیو ایم کی جانب سے دنیا بھر میں پاکستانی عوام کی رائے پیش کرنے کیلئے عوامی ریفرنڈم کا اعلان کیاہے جو پاکستان اور پاکستانی قوم کے اصل وژن اور مقصد سے دنیا کو آگاہ کریگا۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین مذہبی انتہاپسندی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں جو ملک و قوم کے دشمن طالبان کے سامنے ایک چٹان ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے کہاکہ قائد تحریک پاکستان کو مذہبی انتہا پسندی سے محفوظ اورملک کو قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ کے مطابق سیکولر ، ڈیموکریٹک ، لبرل اور روشن خیال اور ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ عوامی ریفرنڈم کے ذریعے پوری دنیا کو دکھانا چاہتی ہے کہ پاکستانی قوم مذہبی انتہا پسندی کے خلاف ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے نام نہاد مذہبی رہنماؤں کے چہر ے عوام کے سامنے عیاں کئے اور انکی ہدایت پر ہونے والا ریفرنڈم ملک وقوم کے مفاد میں ہے جو ظالم و جبر طالبان کے خاتمہ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس سمیت شہر کی مختلف تاجر برادری ، انجمنوں و یونین کے عہدیداران نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ملکی بقاء وسلامتی کیلئے ہونے والے عوامی ریفرنڈم کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہاجناب الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ ملک کے خلاف ہونے والے اقدامات کے سامنے دیوار بننا ملک کے دیگر رہنماؤں اور جماعتوں کیلئے قابل تقلید ہے۔

ایم کیوایم کے کارکنان ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف عملی حق پرستانہ جدوجہد کررہے ہیں
قتل وغارتگری میں ملوث باطل قوتیں یاد رکھیں کہ حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شہر ہے
متحدہ قومی موومنٹ حیدر آبا د کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی کا مشتر کہ بیان میں حیدرآباد شہر
میں مسلسل جاری ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیوایم حیدرآباد کے ذمہ دارن وکارکنان اور شہریوں کی قتل کی مذمت
حیدرآباد:۔۔۔6،نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدر آبا د کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشتر کہ بیان میں گذشتہ کچھ دنوں سے حیدرآباد شہر میں مسلسل جاری ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیوایم حیدرآباد ذمہ دارن وکارکنان اور شہریوں کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام واقعات حیدرآباد شہر کے امن کو تباہ برباد کرنے کی گھناؤنی سازش ہے اور اس سازش کے سامنے ایم کیوایم کے کارکنان دیوار بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ایم کیوایم کے کارکنان اور شہریوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ قانون نافذ کرنے والے اراوں کی غفلت اور غیر ذمہ داری کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر عمل پیر اء ایم کیوایم کارکنان ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف عملی جدوجہد کررہے ہیں جس کی وجہ سے ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس قتل وغارتگری میں ملوث باطل قوتیں یاد رکھیں کہ حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شہر ہے اور اس شہر نے ماضی میں بھی حق پرستی کی شمع کو روشن رکھنے کیلئے اپنے لہو کی قربانی دی ہے اور آگے بھی وہ اس روایت کو برقرار رکھے گے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی باطل قوت حیدرآباد شہر میں پیغام حق پرستی کی ترویج سے روک نہیں سکتی ۔انہوں نے صدر پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر داخلہ اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ حیدرآباد شہر میں ہونے والی دہشت گردی کا فوری نوٹس لیں اور مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادیجائے ۔ 

سکھر کی حق پرست عوام جناب الطاف حسین کی اپیل پر عوامی ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لیں گے
متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے زونل انچارج محمد قطب الدین و اراکین زونل کمیٹی کا مشترکہ بیان
سکھر۔۔۔۔۔6،نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے زونل انچارج محمد قطب الدین و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے مورخہ 08نو مبر 2012کو ہو نے والے عوامی ریفرنڈم اب مو رخہ 14نو مبر 2012بر وز بدھ کو منعقد ہو گا انہو ں نے کہا کہ سکھر کی حق پر ست عوام انتہا پسندی ،فر قہ واریت کے خلا ف ہو نے والے عوامی ریفر نڈم میں بھر پو ر حصہ لے کر نام نہاد طا لبا ن کی شریعت کے خلا ف اپنا حق رائے دہی استعما ل کر کے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ظا لم و جا بر دہشت گر دو ں کی جعلی شر یعت کو دفن کر دیں گے ،سکھر کی حق پرست عوام قائد تحریک محترم جناب الطاف حسین کی اپیل پر بغیر کسی دباؤ ،خوف اور کسی بھی قسم کے مفاد سے بالا تر ہو کر ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لیں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ پاکستان کے عوام ظلم و جبر اور دہشت گردوں سے نہیں ڈرتے بلکہ ظلم و بربریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ہمارا دین لبرل ،پروگریسو مذہب ہے انہو ں نے مز ید کہا کہ عوامی ریفرنڈم کو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افر اد خصو صاً ڈاکٹرز انجینئرز،وکلاء،صحافی،تاجر برادری ،این جی اوز ،سول سوسائٹی،ہا ری ،کسانو ں ،مز درو ں اور محنت کشو ں میں زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کو قائد اعظم ؒ کے وژن کے مطابق لبرل ، پروگریسیو ، ترقی پسند اور تعلیم یافتہ پاکستان بنانا چاہتی ہے ، ملک وسیم کھوکھر
پریس کلب شملہ پہاڑی لاہور میں منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب
لاہور:۔۔۔6 ،نومبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھر نے کہا ہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم پاکستان کوقائداعظم محمدعلی جناحؒ کے وژن کے مطابق لبرل،پروگریسو،ترقی پسنداورعلم وعمل سے مالامال تعلیم یافتہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اعلان کی توثیق کردی ہے کہ جس کے مطابق اب عوامی ریفرنڈم مورخہ 14 نومبر 2012 بروز بدھ منعقدکیا جائے گا۔ جس میں عوام سے رائے طلب کی گئی ہے کہ وہ ’’قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں یا طالبان کا پاکستان ‘‘۔عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں لاہور سمیت ملک بھر میں ہزاروں پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جہاں صبح 9بجے شام 5بجے تک عوام ووٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دوطبقات ہیں ایک وہ طبقہ ہے جوقائداعظم محمدعلی جناح ؒ کاپاکستان چاہتاہے اوردوسری طرف وہ طبقہ ہے جوپاکستان کو طالبان کاپاکستان بناناچاہتاہے۔انہوں نے پاکستان کے حکمرانوں اورتمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،کارکنوں سمیت تمام مذاہب ، عقائد اورمسالک کے ماننے والے عوام، خصوصاًملک بھرکے طلبہ وطالبات کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب ایڈہاک ازم سے کام نہیں چلے گا،اب وقت آگیاہے کہ وہ فیصلہ کریں انہیں کس قسم کاپاکستان چاہئے کہ آیاوہ قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں۔۔۔یا۔۔۔طالبان کا پاکستان چاہتے ہیں۔وہ منگل کے روز لاہورزون کے جوائنٹ انچارجز پروین اختر، محمد علی جواد ، لاہور ڈسٹرکٹ کے انچارج ارشاد الحق چوہدری ، اوکاڑہ ڈسٹرکٹ کے انچارج فیاض انصاری ، قصور کے جوائنٹ انچارج اسحاق خان ایڈووکیٹ ، شیخوپورہ کے انچارج مرزا ذوالفقار ایڈووکیٹ اور ننکانہ کے جوائنٹ انچارج عبدالمالک بھٹی کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع ایم کیو ایم زونل کمیٹی و ڈسٹرکٹ کمیٹی سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ملک وسیم کھوکھر نے کہا کہ قرآن مجید اور سرکاردوعالم ؐ کی تعلیمات میں بار بارحصول علم کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے اورایک حدیث مبارکہ کے مطابق علم حاصل کرنا مرداورعورت پر لازم قراردیا گیا ہے ، لیکن بدقسمتی سے طالبان دہشت گرد ، اسلام کی آڑ میں نہ صرف دہشت گردی اور قتل وغارتگری کررہے ہیں بلکہ پاکستان کے عوام کو بالخصوص طالبات کو حصول علم سے روکنے کیلئے گھناؤنے اور سفاکانہ ہتھکنڈے بھی استعمال کررہے ہیں۔مورخہ 9، اکتوبر2012ء کو طالبان دہشت گردوں نے سوات میں قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی اور دیگر دو طالبات کائنات اور شازیہ کواس وقت فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جب وہ اسکول سے اپنے گھر جارہی تھیں۔ دہشت گردوں کی اس سفاکانہ اور بزدلانہ کارروائی پر پوری قوم سراپا احتجاج بن گئی اور پاکستان کے عوام 1965ء سے زیادہ متحد ہوکر اس دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کس قسم کا پاکستان چاہتے تھے اس کااندازہ 11، اگست1947ء کو دستورساز اسمبلی سے ان کی تاریخی صدارتی تقریر سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔ قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کو تھیوکریٹک ریاست نہیں بلکہ ایسی لبرل، سیکولر اور پروگریسیو ریاست بنانا چاہتے تھے جہاں تمام مذاہب، مسالک اور فقہوں کے ماننے والوں کو اپنے اپنے عقیدے کے مطابق اپنی اپنی عبادت گاہوں میں جانے اورعبادت کرنے کی مکمل آزادی ہواورانہیں زندگی کے ہرشعبہ میں مساوی حقوق میسر ہوں لیکن طالبان دہشت گردوں پر مشتمل ایک طبقہ اپنے فرسودہ اورغیرشرعی نظریات وعقائد دوسروں پر زبردستی مسلط کرکے قائداعظم کے وژن کو مسخ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم ،پاکستان کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ایک جمہوری ، لبرل، سیکولراورپروگریسیو ریاست بنانا چاہتی ہے اورپاکستان میں ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہتی ہے جہاں بلاامتیاز رنگ ونسل،زبان، قومیت، عقیدہ،مسلک اورمذہب سب کی جان ومال اورعزت وآبروکا تحفظ ہو۔اورملالہ یوسف زئی سمیت دیگر طالبات پر طالبان دہشت گردوں کے سفاکانہ حملے کے بعد پاکستان کے عوام نے جس طرح اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان بھر کے عوام بھی اپنے وطن میں علم کافروغ، مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ایک دوسرے کی جان ومال کاتحفظ چاہتے ہیں۔ پاکستان بھر کے عوام طالبان دہشت گردوں کے من گھڑت نظریات اور خیالات سے ہرگز متفق نہیں ہیں اور وہ مذہب کی آڑ میں ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔
انہوں نے ریفرنڈم کے حوالے سے کہا کہ ایم کیوایم کی جانب سے لاکھوں کی تعداد میں بیلٹ پیپر شائع کرائے گئے ہیں جوکہ ملک بھر میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پر دستیاب ہونگے ۔ریفرنڈم کے عمل کی نگرانی اورووٹوں کی گنتی ریٹائرڈ ججوں، سینئر وکلاء ، سینئر صحافیوں ، دانشوروں  ور دیگرمعززین پر مشتمل ریفرنڈم کمیشن کرے گااوریہی کمیشن ریفرنڈم کے نتائج کا
اعلان کرے گا۔انہوں نے بتایاکہ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کے علاوہ ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ایم کیوایم کی ویب سائٹ www.mqm.org پر آن لائن ووٹنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ عوام ایس ایم ایس سروس کے ذریعہ بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاک کے ذریعہ بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد کے پتے 494/8 عزیزآباد کراچی پر ارسال کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد کے ٹیلی فون نمبرز 021-3631 3690 - 021-3632 9900 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے ۔ایم کیوایم کایہ ریفرنڈم مسائل کاشکارملک میں نئی روح پھونک کراسے نہ صرف اپنے پیروں پرکھڑاکرنے میں مددگارثابت ہوسکتاہے بلکہ اسے غیرملکی امداد اوربھیک سے نجات دلاکراسے ایک خودمختارملک بنانے کی جانب گامزن کرسکتاہے۔اس ریفرنڈم کے ذریعہ پاکستان بھر کے عوام وطن عزیز پر بری نظرڈالنے والوں پر واضح کرسکتے ہیں کہ سچے محب وطن پاکستانی اپنے وطن کی بقاء وسلامتی اور ترقی وخوشحالی کیلئے متحد ومنظم ہیں اورپاکستان پر بری نظررکھنے والوں کوپہلے سچے پاکستانیوں کوختم کرناہوگاتب وہ پاکستان کی طرف بری نظرڈال سکتے ہیں۔ ایم کیوایم کا عوامی ریفرنڈم انتہائی اہمیت کاحامل ہے،اس کے ذریعے ملک کی تقدیرکافیصلہ ہوگا،اس ریفرنڈم میں پڑھے لکھے نوجوان،طلبہ وطالبات اور ملک سے سچی محبت کرنے والے تمام محب وطن عوام بتائیں گے کہ وہ کیساپاکستان چاہتے ہیں۔انہوں نے پاکستان بھر کے عوام ، دانشوروں، وکلاء، ڈاکٹروں ، انجینئروں، اساتذہ، دانشوروں ، صحافیوں ، کالم نگاروں ،علمائے کرام، تاجروں ، صنعتکاروں، سول سوسائٹی ، این جی اوز کے نمائندوں،محنت کشوں ، ہاریوں اور کسانوں بالخصوص نوجوان طلبا وطالبات سے پرزور اپیل کی کہ وہ پاکستان کے روشن اور بہتر مستقبل کیلئے اس عوامی ریفرنڈم میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے اپنے علاقے میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پر جاکریا دیگر ذرائع سے اپنا ووٹ ضرورکاسٹ کریں ۔
عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کے حوالے سے ایم کیوا یم ٹنڈو الہ یار زون کے ذمہ داران کی جانب سے مختلف 
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری
ٹنڈو الہ یار : ۔۔۔6،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کے سلسلے میں ایم کیوا یم ٹنڈو الہ یار زون کے ذمہ داران کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا ۔ اس سلسلے میں زونل انچارج سید محمد علی شاہ ، جوائنٹ زونل انچارج شاہد عالم قائم خانی ، اراکین زونل کمیٹی آفتاب عالم، ثاقب احمد خانزادہ اور راشد علی نے بلوچ اتحاد رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں عبدالرؤف بلوچ، عبدالرحیم بلوچ، عبدالجلیل بلوچ ،نواز بلوچ اور دیگر ، درگاہ سخی موج دریا سرکار کے متولی سید زاہد حسین شاہ، انجمن سفینہ حیدری کے سربراہ نیاز حسین حیدری ، تعلقہ میونسپل اسٹاف یونین کے عہدیداران اور مختلف پرائیویٹ اسکولز کے اساتذہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں عوامی ریفرنڈم میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر موجود معززین نے شدت پسندی کے خاتمے کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کی کاوشوں کو بھرپور طریقے سے سراہا اور اس سلسلے میں انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کا محمد ہارون شاہ کی والدہ کے انتقال پر سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت
ٹنڈو الہ یار : ۔۔۔6،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے یونٹ 1-Cکے تحریکی ہمدرد سید محمد ہارون شاہ کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم اور شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین) اراکین زونل کمیٹی ثاقب احمد خانزادہ، بابو احمد راجپوت، سابق حق پرست ناظمین و کونسلرز، یونٹ ذمہ داران و کارکنان سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے مرحومہ کی نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
ہزاروں شہدائے جموں نے تحریک آزاد ی کشمیر میں اپنی جانوں کا نذارانہ پیش کر کے تحریک کو جلا بخشی ۔ تحریک آزاد ی کشمیر کی عبارت شہداء کے خون سے رنگین ہے شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے جدوجہد آزادی کو جاری رکھیں 
سابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیاب جاوید اقبال مرزا کا شہداء جموں کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب 
میرپور خاص :۔۔۔۔ 6،اکتوبر2012ء
ہزاروں شہدائے جموں نے تحریک آزاد ی کشمیر میں اپنی جانوں کا نذارانہ پیش کر کے تحریک کو جلا بخشی ہے تحریک آزاد ی کشمیر کی عبارت شہداء کے خون سے رنگین ہے شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے جدوجہد آزادی کو جاری رکھیں گئے۔ اس بات کا اظہار سابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیاب جاوید اقبال مرزا نے شہداء جموں کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سلگتے کشمیر کی چنگاریاں نہ صرف برصغیر پاک و ہند بلکہ پوری دنیا کے امن کو تباہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ جس میں یہ بات واضح ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے گا تاکہ کشمیری اپنے بہتر مستقبل کا فیصلہ کر سکیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین بھائی نے جس طرح کشمیریوں کے حق کے لیے آواز بلند کی ہے وہ لائق تحسین ہے۔ قائد تحریک الطاف بھائی کا فرمان کے مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے خطہ کشمیر میں بسنے والے لاکھوں کشمیریوں کے دلوں کی آواز اور دھڑکن ہے۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ خطہ کشمیر قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے فکر و فلسفہ کے مطابق آزاد ہو گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر اپنی دوکانداری کو چمکانے کے لیے مسئلہ کشمیر کے التوا کا باعث بنے اور تاریخ ایسے نام نہاد لیڈران اکرام کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔ 
آزاد کشمیرکی موجودہ حکومت نے ٹرانسپور ٹ کے شعبہ کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں 
حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کی مظفر آباد میں صحافیوں سے گفتگو 
مظفر آباد :۔۔۔6،نومبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹر ل ایگزیکٹو کونسل کے رکن و حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرکی موجودہ حکومت نے ٹرانسپور ٹ کے شعبہ کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں جو لوگ حکومت کی کارکردگی سے خائف ہیں وہ ٹرانسپورٹروں کا حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے حکومت کی جانب سے خصوصی پیکج مرتب کیا جا رہا ہے ۔ ٹرانسپورٹروں کی سرمایہ کاری کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں جو بھی رکاوٹیں ڈالے گا عوام خود اسکا احتساب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر آباد میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا طاہر کھوکھر نے کہا کہ ماضی میں آزاد کشمیر کی حکومتوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبہ پرکوئی توجہ نہیں دی گئی بر سر اقتدار رہنے والے لوگوں کی ملی بھگت سے ایک مافیا ٹرانسپورٹ کے شعبہ پر قابض ہو گیا ہے۔ ماضی میں جو لوگ آزا دکشمیر کے اقتدار پر قابض رہے ہیں اپنی نااہلی چھپانے کے لئے اب ٹرانسپورٹ میں اصلاحات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزا د کشمیر میں جس بھی شخص نے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اس کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے مگر کسی بھی شخص یا گروہ کو من مانی نہیں کرنے دیں گے ۔ نئے آنے والے سرمایہ کاروں کی راہ میں جو لوگ رکاوٹیں ڈال رہے ہیں انہیں اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
متحدہ بین المسلمین فورم کے صدر ، نائب صدور ،سیکریٹری جنرل اور رابطہ سیکریٹری کی ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور آمد
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی کاوشوں سے ہی ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، ذہبی رواداری ، پیار ومحبت 
امن و آتشی اور تمام مذاہب و عقائد کا احترام پروان چڑھ رہا ہے،مولانا تنویر الحق تھانوی
مساجد ، امام بارگاہوں ، خانقاہوں ، مزارات اور عبادت خانوں پر حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے 
لاہور و گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر علماء و مشائخ سے ملاقات میں اظہار خیال
علماء کرام نے متحدہ بین المسلمین فورم کے قیام کو خوش آئند اور بروقت مستحسن اقدام قرار دیا
لاہور۔۔۔۔6 نومبر 2012
متحدہ بین المسلمین فورم کے صدر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ یکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور متحدہ بین المسلمین فورم کا قیام بھی اسی ضرورت کے پیش نظر عمل میں لایاگیا ہے کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جا سکے ۔ اور اسکے قیام میں ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی کوششیں کارفرما رہی ہے۔ اورا نہی کی کاوشوں کی وجہ سے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، مذہبی رواداری ، پیار محبت ، امن و آتشی اور تمام مذاہب و عقائد کا احترام پروان چڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی اصل روح کو ہمیں اجاگر کرنا ہے اور اسی بنیاد پر عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ اور قائد اعظم کے جمہوریت اور فلاحی پاکستان کو قائم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور آمد کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر متحدہ بین المسلمین فورم کے سینئر نائب صدر عطاء المصطفی ڈاکٹر جمیل راٹھور، سینئر نائب صدر علامہ امیر عبداللہ فاروقی ، نائب صدر علامہ محمد شمیم خان ، نائب صدر مفتی محمد قوی (ملتان) ، نائب صدر علامہ ظہیر عابدی، نائب صدر علامہ علی کرار نقوی ، جنرل سیکٹری مولانا سید شاہ فیروزالدین رحمانی ، رابطہ سیکریٹری مولانا محمد ناصر یامین صاحب بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر لاہور و گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ جن میں آغا مظہر حسین مشہدی ، علامہ سید وقار حسین نقوی ، علامہ مزمل نقوی ، پروفیسر احمد خان ، مولانا پیر آصف گیلانی ، پیر وارث علی ،مولانا امجد علوی ، علامہ اصغر عارف چشتی ، علامہ منور عباس علوی ، مفتی لیاقت تبسم ، مولانا محمد فیاض ، مولانا ظفر اقبال ، مولانا سید لیاقت شاہ ، مولانا فرحان لطیف ، مولانا نیاز حسین ، مولانا عبدالرحمن ، مولانا محمد زبیر ، مولانا محمد عثمان ، مولانا عامر سلیم ، اورگوجرانوالہ سے مفتی محمد شفیع رضوی ، حافظ ثناء اللہ ، مولانا محمد منشاء چشتی ، شہباز احمد فاروقی ، رحمت اللہ بٹ ، حافظ الیاس اور آغا مظہر حسین مشہدی تشریف لائے ہیں۔اس موقع ڈاکٹر جمیل راٹھور نے کہا کہ اس وقت ملک میں لاقانونیت عام ہے اور مذہب کے نام پر دہشت و بربریت نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ نہ مساجد محفوظ اور نہ ہی امام بارگاہیں اور مزارات محفوظ ہیں۔ ملک کا ہر خطہ دھماکوں کی زد میں ہے ۔ لیکن سوائے الطاف حسین کے کوئی بھی ایسالیڈر نہیں جس نے کھل کر ظالم کو ظالم کہا ہو اور اسکے ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعصب اور فرقہ واریت کو پس پشت ڈال کر آگے بڑھنا ہو گا اور دہشت گردوں کے خلاف جنگی بنیادوں پر لڑنا ہو گا کیونکہ مساجد ، امام بارگاہوں ، خانقاہوں ، مزارات اور عبادت خانوں پر حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ اس موقع پر علامہ وقارالحسن نقوی نے متحدہ بین المسلمین فورم کے اراکین کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ لاہورکے تمام علماء متحدہ بین المسلمین فورم کے ساتھ ہیں اور ہم ملکر ملک میں سے مذہبی فرقہ واریت اور دہشتگردی کو ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 14 نومبر کو جناب الطاف حسین کی ہدایت پر منعقد کئے جانیوالے ریفرنڈم میں لاہور کے عوام ثابت کر دیں گے کہ قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں نہ کہ طالبان کا۔اس موقع پر دیگر علماء کرام نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر لاہور و گوجرانوالہ کے علماء کرام نے متحدہ بین المسلمین فورم کے قیام کو خوش آئند اور بروقت مستحسن اقدام قرار دیا۔ دریں اثناء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان ، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے رکن کامران اختر ، صوبائی وزیر اوقاف سندھ عبدالحسیب ، لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھر اور لاہور ڈسٹرکٹ کے انچارج ارشاد الحق چوہدری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ متحدہ بین المسلمین فورم کے اراکین کا پنجاب ہاؤس لاہور میں استقبال کیا اور متحدہ بین المسلمین فورم کے تمام ذمہ داران و عہدیداران کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی او راتحاد بین المسلمین کے قیام کی کوششوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 
14نومبر بروز بدھ کو ملک بھر کی طرح ایم کیو ایم زونل آفس راولپنڈی کے تمام اضلاع میں عوامی ریفرنڈم کرایا جائے گا 
عوامی ریفرنڈم میں عوام سے رائے طلب کی گئی ہے کہ وہ ’’قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں یا طالبان کا پاکستان ‘‘
ایم کیوایم کی ویب سائٹ www.mqm.org پر آن لائن ووٹنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ عوام 
ایس ایم ایس سروس اور ڈاک کے ذریعہ بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں 
ملک بھر کے عوام پاکستان کے روشن اور بہتر مستقبل کیلئے عوامی ریفرنڈم میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے اپنے علاقے میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پر جاکریا دیگر ذرائع سے اپنا ووٹ ضرورکاسٹ کریں ۔ ممبرسینٹرل ایگزیکٹیو کونسل زاہد ملک کی دیگر کے ہمراہ
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس 
اسلام آباد۔۔۔۔۔06نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے رکن زاہد ملک نے کہاہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم پاکستان کوقائداعظم محمدعلی جناحؒ کے وژن کے مطابق لبرل،پروگریسو،ترقی پسنداورعلم وعمل سے مالامال تعلیم یافتہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مورخہ14نومبر 2012ء بدھ کو ملک بھر کی طرح ایم کیو ایم راولپنڈی زون کے تمام اضلاع میں بیک وقت عوامی ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ، عوامی ریفرنڈم میں عوام سے رائے طلب کی گئی ہے کہ وہ ’’قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں یا طالبان کا پاکستان ‘‘۔عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں راولپنڈی زون کے اضلاع راولپنڈی ،اسلام آباد، جہلم،اٹک ،چکوال،میانوالی،اور خوشاب، ملک بھر کے طرح متعدد مقامات پر پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جہاں صبح 9بجے شام 5بجے تک عوام ووٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دوطبقات ہیں ایک وہ طبقہ ہے جوقائداعظم محمدعلی جناح ؒ کاپاکستان چاہتاہے اوردوسری طرف وہ طبقہ ہے جوپاکستان کو طالبان کاپاکستان بناناچاہتاہے۔انہوں نے پاکستان کے حکمرانوں اورتمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،کارکنوں سمیت تمام مذاہب ، عقائد اورمسالک کے ماننے والے عوام، خصوصاًملک بھرکے طلبہ وطالبات کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب ایڈھاک ازم سے کام نہیں چلے گا،اب وقت آگیاہے کہ وہ فیصلہ کریں انہیں کس قسم کاپاکستان چاہئے کہ آیاوہ قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں۔۔۔یا۔۔۔طالبان کا پاکستان چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب جوصورتحال ملک میں سامنے آئی ہے یہ ’’اب نہیں تو ۔۔۔ کبھی نہیں والی صورتحال ہے۔ منگل کے روز ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے رکن زاہد ملک نے صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج محمد رفیق،ممبر صوبائی تنظیمی کے ممبر منورحفیظ،زونل انچارج ایم کیوایم راولپنڈی زون ملک منیر انجم،جوائنٹ انچارج میتن خان، ضلع اسلام آباد کے انچارج یاسر علی، ضلع راولپنڈی کے انچارج عتیق عباسی کے ہمراہ نیشنلپریس کلب اسلام آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔زاہد ملک نے کہاکہ پاکستان اندرونی وبیرونی خطرات سے دوچار ہے ، ایک جانب شدت پسندوں کے خلاف ڈرون حملوں سے پاکستان کی خودمختاری پر سوالیہ نشان ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان کے مختلف شہروں میں مذہبی انتہاء پسندی، دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ مذہبی انتہاء پسند ، مساجد، امام بارگاہوں، بزرگ ہستیوں کیمزارات ، بچوں اور بچیوں کے اسکولوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں، فوجی تنصیبات پر مسلح حملے کررہے ہیں اور مسلح افواج ، رینجرز، پولیس اور ایف سی کے جوانوں کو سفاکی سے قتل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ،پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے کئی برس قبل ہی پاکستان بھر کے عوام کو ملک میں مذہبی انتہاء پسندی اور طالبانائزیشن سے آگاہ کردیا تھالیکن بدقسمتی سے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ، بعض دانشوروں ، اینکرپرسنز اور صحافیوں نے جناب الطاف حسین کے خدشات کوسنجیدگی سے لینے کے بجائے ان کا مذاق اڑایا اور یہ بہتان تراشی کی کہ جناب الطاف حسین ، عوام کو خوف زدہ کررہے ہیں جبکہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے یہ کہاگیا ہے کہ کراچی میں طالبان کی موجودگی کو سنجیدگی سے لیا جائے اورطالبان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جس سے یہ حقیقت ایک مرتبہ پھرثابت ہوگئی ہے کہ جناب الطاف حسین کے خدشات درست تھے۔زاہد ملک نے کہاکہ موجودہ دور جدید علوم اور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ا س دور میں جو قومیں اور ممالک علم کے زیورسے آراستہ ہیں وہی ترقی کی منازل طے کررہے ہیں اور جو قومیں علم کی دولت سے محروم ہیں وہ ترقی یافتہ ممالک کی خیرات اور امداد کی محتاج بن کر رہ گئی ہیں۔ قرآن مجید اور سرکاردوعالم ؐ کی تعلیمات میں بار بارحصول علم کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے اورایک حدیث مبارکہ کے مطابق علم حاصل کرنا مرداورعورت پر لازم قراردیا گیا ہے ، لیکن بدقسمتی سے طالبان دہشت گرد ، اسلام کی آڑ میں نہ صرف دہشت گردی اور قتل وغارتگری کررہے ہیں بلکہ پاکستان کے عوام کو بالخصوص طالبات کو حصول علم سے روکنے کیلئے گھناؤنے اور سفاکانہ ہتھکنڈے بھی استعمال کررہے ہیں۔مورخہ 9، اکتوبر2012ء کو طالبان دہشت گردوں نے سوات میں قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی اور دیگر دو طالبات کائنات اور شازیہ کواس وقت فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جب وہ اسکول سے اپنے گھر جارہی تھیں۔ دہشت گردوں کی اس سفاکانہ اور بزدلانہ کارروائی پر پوری قوم سراپا احتجاج بن گئی اور پاکستان کے عوام 1965ء سے زیادہ متحد ہوکر اس دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کس قسم کا پاکستان چاہتے تھے اس کااندازہ 11، اگست1947ء کو دستورساز اسمبلی سے ان کی تاریخی صدارتی تقریر سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔ قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کو تھیوکریٹک ریاست نہیں بلکہ ایسی لبرل، سیکولر اور پروگریسیو ریاست بنانا چاہتے تھے جہاں تمام مذاہب، مسالک اور فقہوں کے ماننے والوں کو اپنے اپنے عقیدے کے مطابق اپنی اپنی عبادت گاہوں میں جانے اورعبادت کرنے کی مکمل آزادی ہواورانہیں زندگی کے ہرشعبہ میں مساوی حقوق میسر ہوں لیکن طالبان دہشت گردوں پر مشتمل ایک طبقہ اپنے فرسودہ اورغیرشرعی نظریات وعقائد دوسروں پر زبردستی مسلط کرکے قائداعظم کے وژن کو مسخ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ یہ طبقہ ، پاکستان میں خواتین کے حقوق پامال کررہا ہے ، ان پرسرعام کوڑے برسارہا ہے، انہیں جانوروں کی طرح باندھ کر سفاکی سے سنگسارکررہا ہے، بچیوں کو تعلیم کے حق سے محروم کرنے کیلئے اسکولوں کو بموں سے اڑارہا ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں کو کافرقراردیکر ان کے گلے کاٹ رہا ہے، پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنے سے انکار کررہا ہے حتیٰ کہ معصوم بچیوں پر قاتلانہ اور بزدلانہ حملے کررہا ہے ۔
اب یہ پاکستان کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس قسم کے پاکستان کے حامی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم ،پاکستان کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ایک جمہوری ، لبرل، سیکولراورپروگریسیو ریاست بنانا چاہتی ہے اورپاکستان میں ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہتی ہے جہاں بلاامتیاز رنگ ونسل،زبان، قومیت، عقیدہ، مسلک اورمذہب سب کی جان ومال اورعزت وآبروکا تحفظ ہو۔اورملالہ یوسف زئی سمیت دیگر طالبات پر طالبان دہشت گردوں کے سفاکانہ حملے کے بعد پاکستان کے عوام نے جس طرح اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان بھر کے عوام بھی اپنے وطن میں علم کافروغ، مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ایک دوسرے کی جان ومال کاتحفظ چاہتے ہیں۔ پاکستان بھر کے عوام طالبان دہشت گردوں کے من گھڑت نظریات اور خیالات سے ہرگز متفق نہیں ہیں اور وہ مذہب کی آڑ میں ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔زاہد ملک نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام مورخہ 14، نومبر2012ء بروزبدھ کو ملک بھرمیں بیک وقت عوامی ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوام سے رائے طلب کی جائے گی کہ وہ کس قسم کا پاکستان چاہتے ہیں ؟ آیاوہ قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں یا طالبان کا پاکستان۔عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں ہزاروں پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ایم کیوایم کی ویب سائٹ www.mqm.org پر آن لائن ووٹنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ عوام ایس ایم ایس سروس کے ذریعہ بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاک کے ذریعہ بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد کے پتے 494/8 عزیزآباد کراچی پر ارسال کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد کے ٹیلی فون نمبرز 021-3631 3690 - 021-3632 9900 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے ۔ 

 


5/18/2024 5:56:09 PM