Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مشہور صحافی ، کالم نگار اور اینکر پرسن محمدمالک کے والد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس


مشہور صحافی ، کالم نگار اور اینکر پرسن محمدمالک کے والد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
 Posted on: 10/23/2012
مشہور صحافی ، کالم نگار اور اینکر پرسن محمدمالک کے والد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس 
لندن:۔۔۔23، اکتوبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مشہور صحافی ، کالم نگار اور اینکر پرسن محمد مالک کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیا ن میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان مرحوم کے سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے (آمین)

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی کی سربراہی میں وفد کی گڑھی خدا بخش میں محترمہ نصرت بھٹو مرحومہ کی برسی میں شرکت 
ایم کیوایم کے وفد نے محترمہ نصرت بھٹو مرحومہ ، شہید ذو الفقار علی بھٹو ، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ، میر مرتضی بھٹو شہید اور 
شاہنواز بھٹو مرحوم کے مزارات پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی 
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وزیر بلدیات آغا سراج درانی اور صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے ایم کیوایم کے وفد کا خیر مقدم کیا 
گڑھی خدا بخش:۔۔۔23، اکتوبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی کی سربراہی میں ایم کیوایم کے ایک نمائندہ وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن محترمہ نصرت بھٹو مرحومہ کی گڑھی خدا بخش میں منعقدہ پہلی برسی کے اجتماع میں شرکت کی اور مرحومہ کے بلنددرجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ایم کیوایم کے وفد میں حق پرست صوبائی وزراء عبدا لحسیب ، نثار پہنور ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، ایم کیوایم لاڑکانہ اور سکھر زون کے زونل انچارجز اور دیگر عہدیدارا شامل تھے ۔ گڑھی خدا بخش میں منعقدہ برسی کے اجتماع میں پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وزیر بلدیات آغا سراج درانی اور صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے ایم کیوایم کے وفد کا خیر مقدم کیا ۔ ایم کیوایم کے وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذو الفقار علی بھٹو ، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ، میر مرتضیٰ بھٹو شہید اور شاہنواز بھٹو مرحوم کے مزارات پر حاضری دی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

ایم کیوایم حیدر آباد زون کے کارکن محمدحسین کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔۔23اکتوبر 2012ء 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے حیدر آباد زون یونٹ 14-Aکے کارکن محمد حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)

ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔23اکتوبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ایلڈر زونگ بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 112-Aکے کارکن محمد نذیر احمد ،حیدر آباد زون یونٹ14-Aکے کارکن محمد حسین ، شاہ فیصل وسیکٹر یونٹ 104کے کارکن محمد عار ف کے والد محمد سلیم ، لائنزایریا سیکٹر یونٹ 54کے کارکن سید ولی حسین زیدی کے بھائی سیّد فیض الحسن ،ملتان زون کی ڈسٹرکٹ لودھراں کی کمیٹی کے رکن ذوالفقار حیدر کے والد مکابر علی، فیڈر ل بی ایریا سیکٹر یونٹ 154کے کارکن محمد آصف سلیمان کے صاحبزادے حاجی سلیمان ،ڈیفنس کلفٹن سیکٹر یونٹ 5کارکن نوید قریشی کے بڑے بھائی نفیس قریشی ،فیڈر ل بی ایریا سیکٹر یونٹ 151کے کارکن محمد شادیم خان دورانی کی والدہ محترمہ صفیہ تسنیم ،فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 149کے کارکن سیف الدین کے والد شفیق الدین ،کورنگی سیکٹر یونٹ 71کے کارکن محمد طارق کی والدہ محترمہ بشیرا بیگم،ڈسٹرکٹ پشاور کے رکن محمد عارف کی والدہ محترمہ مختیار بی بی ،ناظم آباد گلبہار سیکٹر یوسی 1کے انچارج محمد شبیر کے والد محمد یوسف ، ٹھٹھہ زون یونٹ مکلی کی کمیٹی کے رکن عبدالمجید سومرو کی والدہ محترمہ عائشہ ، کورنگی سیکٹریونٹ 76کے کارکن ندیم امام کی والدہ محترمہ فریدہ بیگم ،شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 106کے کارکن امام غزالی کی والدہ محترمہ کشور سلطانہ، گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 67-Cکے کارکن فیصل فاروقی کی والدہ محترمہ شکیلہ فاروقی ،خیر پور زون یونٹ وڈا ماچھی کی کمیٹی کے رکن محمد علی ملک کی والدہ محترمہ لچھی بیگم کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین)

ملک کی 98فیصد عوام الطاف حسین کواپنانجات دہندہ مانتے ہیں جو انہیں کرپٹ و جابرانہ نظام سے آزادی دلائیگا۔ فرخ اعظم
ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سچل سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس کے موقع پر گفتگو 
کراچی۔۔۔23اکتوبر،2012
ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم نے کہاہے کہ ملک کی 98فیصد عوام جناب الطاف حسین کواپنانجات دہندہ مانتے ہیں جو انہیں کرپٹ و جابرانہ نظام سے آزادی دلائیگا۔ ان خیالات کا اظہاراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سچل سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و حق پرست صوبائی وزیر نثار پنہور، جوائنٹ انچارج سلیم جوکھیو و اراکین کمیٹی ، سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد رہنما ہیں جوغریب متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ، انہوں نے ہمیشہ نتائج کی پروا کیئے بغیر ظالم و جابر حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مظلوموں کے غصب شدہ حقوق کا مطالبہ کیا اور مظلوموں پر کئے جانے والے ہر ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر قابض استحصالی طبقہ روز اول سے ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کے جال بُنے ، کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ انہی سازشوں کی ایک کڑی ہے ۔ ملک میں رائج فرسودہ ، دہرے طبقاتی نظام میں غریب ، کسان اور ہاری کے بچوں کو اپنے ہی ملک میں تعلیم حاصل کرنے کا کوئی حق نہیں جبکہ جاگیر داروں، سرداروں، وڈیروں اور جابر سرمایہ داروں کی اولادیں بیرون ملک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ ایم کیو ایم اس دہرے نظام کے خاتمے کیلئے گذشتہ کئی سالوں سے منظم جدوجہد کر رہی ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک میں بسنے والے ہر امیر وغریب کو برابر کے حقوق حاصل ہونگے اور ملک پر غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ ، ایماندار اور اہل نوجوانوں کی حکمرانی ہوگی۔ 

ٹرانسپورٹ ورکرز کی فلاح و بہبود کے لئے ٹرانسپورٹ ورکرز ویلفیئر فاؤنڈیشن قائم کی جائے گی 
ماضی میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں ہونے والی کرپشن کا حساب لیا جائے گا اور کرپٹ عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا 
آزاد کشمیر کے حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کی مظفر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب
مظفر آباد۔۔۔۔۔23اکتوبر2012ء
آزاد کشمیر کے حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے مظفر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت آزا دکشمیر نے ٹرانسپورٹ کے شعبہ پر عائد ہر قسم کے ٹیکسوں نمایاں کمی کر دی ہے اور ٹیکسوں کی نئی شرح کے نفاذ کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جار ی ہو چکے ہیں اگر کسی جگہ ہر زائد فیسیں وصول کی جا رہی ہیں تو متعلقہ ادارے کی غفلت ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ یا ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا فیسوں کی وصولی یا ان کے اضافے میں کوئی کردار نہیں۔ فیس وصولی کا کام ، بلدیاتی اداروں، پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ذمہ داری ہے ۔ فیسوں میں اضافہ محکمہ داخلہ کی تحریک پر محکمہ مالیات نے کیا ،وزارت ٹرانسپورٹ نے اضافے کے بجائے کمی کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کیا ۔ٹرانسپورٹ ورکرز کی فلاح و بہبود کے لئے ٹرانسپورٹ ورکز ویلفیئر فاؤنڈیشن قائم کی جائے گی ، ماضی میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں ہونے والی کرپشن کا حساب لیا جائے گا اور کرپٹ عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا ۔ٹرانسپورٹ کہ شعبہ میں روزگار کی فراہمی کے لئے ریاستی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ مختص کیا گیا ہے اور ترقیاتی سکیموں کو بجٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے ۔ ٹرانسپورٹ کے شعبہ کو قومی دھارے میں لا کر اسے ریاست کے لئے ایک منافع بخش شعبہ بنانے اور اس شعبہ سے وابستہ سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹرانسپورٹ کو صنعت کا درجہ دے دیا گیا ہے ۔ ٹرانسپورٹ کے شعبہ کو کرپشن سے پاک کرنے اور ٹرانسپورٹروں کی سرمایہ پر پلنے والے دیمکوں کے خلاف کاروائی کے لئے موثر حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے ۔ ایک عرصہ سے یونین ، فیڈریشن اور سوسائٹی کے نام پر آزاد کشمیر کے ٹرانسپورٹروں کو لوٹنے والے مافیا کے خلاف کاروائی شروع کی تو کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہو گئے ہیں ۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں کرپشن کے تمام راستے بند کریں گے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ سرمایہ کار کو تحفظ حاصل ہواور ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے وابستہ ورکرز ہر قسم کی سہولیات مل سکیں۔ اس مقصد کے لئے آزاد کشمیر میں جلد ہی ٹرانسپورٹ ورکز ویلفیئر فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ ٹرانسپورٹ ورکرز اور ان کے بیوی بچوں کو تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء و تجدید کی فیسوں میں 70فیصد تک کمی کر کے پانچ سال کے لئے جاری ہونے والے لائسنس کی فیس 600روپے مقرر کر دی گئی ہے رجسٹریشن، ٹرانسفر اور دیگر میں بھی ماضی کی نسبت 25سے پچاس فیصد تک کمی کر دی گئی ہے ۔ نئے سرمایہ کاروں کو ٹیکسوں میں خصوصی چھوٹ دینے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کو صنعت کا درجہ ملنے کے بعد سرمایہ کاروں کے بنکوں سے قرضے حاصل کرنے کی سہولت ملے گی ۔ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں ہنر مند غریب نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے دو اسکیمیں شروع کی جارہی ہیں جن کے کے تحت غریب اور ہنر مند نوجوانوں کو آسان اقساط پر گاڑیاں اور رکشے فراہم کئے جائیں گے جن پر سود کی رقم حکومت آزادکشمیر ادا کرے گی۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ کو مافیا کے چنگل سے نکالنے اور تمام سرمایہ کاروں کے لئے محفوظ اور قابل رسائی شعبہ بنانے کا عہد کر رکھا ہے اور اس پر عملدرآمد میں کسی کو بھی رکاوٹ نہیں بننے دیں گے جن لوگوں کے پیٹ میں زیادہ مروڑ اٹھ رہے ہیں ان کے کرتوت اور اصل چہرے جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔

ایم کیو ایم کے وفد کی دربارحضرت بری امام سرکار پر حاضری ،قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادرچڑھائی
راولپنڈی ۔۔۔۔۔23اکتوبر2012ء
قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کے زونل انچارج ملک منیرانجم کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد نے د ربارحضرت بری امام سرکارپر حاضری دی راولپنڈی کے وفد نے دربارحضرت بری امام سرکار پر حاضری دی اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادرچڑھائی ۔ اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادرچڑھائی ،وفد نے حضرت بری امام سرکار کے دربار پرپاکستان کی ترقی، قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمر،تحریک کی بہتری اور ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی ۔ایم کیوایم کے وفد میں راولپنڈی زون کے جوائنٹ انچارج میتن خان،سوشل فورم کے جوائنٹ انچارج راجہ آفتاب،ضلع اسلام آباد کے انچارج یاسرعلی واراکین ضلعی کمیٹی اسلام آباد،ضلع راولپنڈی کے انچارج عیتق عباسی واراکین ضلعی کمیٹی راولپنڈی شامل تھے۔ 

قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک میں ہونے والی دہشت گردی و مذہبی انتہاپسند ی کے خاتمے کیلئے دعوت فکردی
قائد تحریک کے فکر و فلسفہ اور نظریہ پر عمل نہیں کیا گیا تو پاکستان کی بقاء و سلامتی کو لاحق خطرات سے نہیں نکالا جا سکتا 
ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے انچارج محمد شریف کا سیکٹر سی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب 
حیدرآباد۔۔۔23 اکتوبر2012 ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کو ملک دشمن عناصر کی سازشوں سے بچانے اور اتحاد بین المسلمین کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ان خیالا ت اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زونل انچارج محمد شریف نے سیکٹر سی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اراکین زونل کمیٹی ،سیکٹرو یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ انہوں نے مذید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اسلام اورپاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنانے اور ملک سے فرقہ وارایت کے خاتمے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اورقائد تحریک جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام کو ایک پلیٹ پر متحد کیااور ملک میں ہونے والی دہشت گردی و مذہبی انتہاپسند ی کے خاتمے کیلئے دعوت فکردی اور تمام مکاتب فکرکے علماء اکرام میدان عمل آئیں اور دین اسلام کی سربلندی اور پاکستان کومضبوط ومستحکم بنانے کیلئے اپنا بھر پو کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مظلوم عوام 65 برسوں سے مختلف سیاسی جماعتوں اور لیڈروں کو آزماتے چلے آرہے ہیں مگر ملک و قوم کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور آج ان نام نہاد لیڈوروں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے اب بھی ہم نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ اور نظریہ پر عمل نہیں کیا تو پاکستان کی بقاء و سلامتی کو لاحق خطرات سے نہیں نکالا جا سکتا ۔

5/6/2024 12:33:25 AM