Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں کرکٹ کے دو نمائشی میچوں کے کامیاب انعقاد پر جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد


کراچی میں کرکٹ کے دو نمائشی میچوں کے کامیاب انعقاد پر جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد
 Posted on: 10/22/2012
کراچی میں کرکٹ کے دو نمائشی میچوں کے کامیاب انعقاد پر جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد 
پاکستان آل اسٹارزالیون کی جانب سے T20کے میچوں پر مشتمل سیریز جتنے پر قوم کومبارکباد 
کھیلوں کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص اُجاگر کرنے کی عملی کاوشوں پر گورنر سندھ عشرت العباد 
اور وزیرا سپورٹس ڈاکٹر محمد علی شاہ کو الطاف حسین کا خراج تحسین 
لندن:۔۔۔22، اکتوبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان آل اسٹارز الیون کی جانب سے کراچی میں منعقد ہونے والے T20کے دو نمائشی میچوں پر مشتمل سیریز جیتنے پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دو نمائشی میچوں کا کامیاب انعقاد اور اس میں ملک بھر کے عوام کی بھر پور دلچسپی سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا ہے اور ثابت ہوگیا ہے کہ ملک بھر کے عوام کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے عفریت کے باعث عالمی سطح پر کھیلوں باالخصوص کرکٹ کے حوالے سے دنیا میں پاکستان کا انتہائی غلط تاثرپیش کیاگیا تھا تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کے کراچی میں دو نمائشی میچوں کے کامیاب انعقاد نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل کو ناصرف پسند کرتی ہے بلکہ چاہتی ہے کہ پاکستان میں بھی بین الاقوامی میچز کا انعقاد دوبارہ شروع ہو۔ کراچی میں کرکٹ کے دو نمائشی میچوں کا انعقاد ہونا ملک و قوم کیلئے یہ منفی تاثر ختم ہوناہی بڑی فتح ہے۔ جناب الطاف حسین نے انٹرنیشنل کرکٹ کے دو نمائشی میچوں کے انعقاد کیلئے بھر پور تعاون کرنے اور کھیلوں کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے کی عملی کاوشوں پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور حق پرست صوبائی وزیر اسپورٹس ڈاکٹر محمد علی شاہ سمیت ایک ایک فرد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور میچوں کے کامیاب انعقاد اور پاکستان آل اسٹارزالیون کی فتح پر انہیں بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔ 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے انٹر نیشنل فون کالز کے نرخو ں میں اضافہ زیادتی اور نا انصافی ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن کون ہو سکتا ہے جو اپنے وطن میں سالانہ ترسیل کی مد میں 13بلین ڈالر بجھواتے ہیں
سمندر پار پاکستانیوں پر عائد مذکورہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینا اور دہری شہریت کے معاملے پر ان کی دل آزاری اور استحقاق کو مجروح کرنا بیان سے باہر ہے
اسلام آباد :۔۔۔۔22اکتوبر 2012ء 
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے انٹر نیشنل فون کالز کے نرخو ں میں 900فیصد اضافے کی پر زور الفاظ میں مذمت ہے کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے مذکورہ اضافے کو محب وطن سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ کھلم کھلا زیادتی اور ناانصافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن کون ہو سکتا ہے جو اپنے وطن میں سالانہ ترسیل کی مد میں 13بلین ڈالر بجھواتے ہیں اور ہرکڑے اور مشکل وقت میں پاکستان کی دل کھول کراور اپنی بساط سے زیادہ مدد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے اور دہری شہریت کے معاملے پر ان کی جس طرح دل آزاری اور استحقاق کو مجروح کیا گیا وہ بیان سے باہر ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان جناب راجہ پرویز اشرف سے اپیل کی کہ محب وطن سمندر پار پاکستانیوں پر عائد مذکورہ اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے ۔

عوام و کارکنا ن حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ اعجاز کے شوہر کی 
جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کریں ، جناب الطاف حسین کی اپیل 
لندن:۔۔۔22، اکتوبر2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ اعجاز کے شوہر کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ایک بیان میں جنا ب الطاف حسین نے ماؤ ں ، بہنوں ، بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوزیہ اعجاز کے شوہر کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کریں۔ 

عوام و کارکنان سیدہ آممیاں برنی کی جلدو مکمل صحتیابی کیلئے
اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کریں ، جناب الطاف حسین کی اپیل 
؂لندن :۔۔۔22اکتوبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے ایم کیوایم لڑیچر کمیٹی کے رکن اویس الحسن برنی کی صاحبزادی سیدہ آمیما ں برنی کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پر ست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ محترمہ سیدہ آممیاں برنی کی جلدو مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں۔

ملک کے بد ترین حالات میں واحد رہنما قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں
 جو ملک بچانے کی عملی جدوجہد کررہے ہیں ، کاظم علی رضا
 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ ایم کیوایم لیبر ڈیژن کے سرکاری و نجی ادارں کے یونٹوں کے ذمہ داران کے اجلاس سے اظہار خیال 
کراچی: ۔۔۔22، اکتوبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے یونٹوں کے ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس سے ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم علی رضا نے اظہار خیال کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے سرکاری و نجی اداروں کے یونٹوں کے ذمہ داران بہت بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم علی رضا نے کہا کہ ملک جس نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اس بد ترین دور میں واحد رہنما ء قائد تحریک جناب الطاف حسین ہی ہیں جو ملک بچانے کی عملی جدوجہد اور تمام قومیتوں ، مذاہب اور مسالک کے حقوق کے لئے ببانگ دہل آواز بلند کررہے ہیں اور ظلم کو ظلم کہہ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بانیانِ پاکستان کی اولادوں نے قیام پاکستان کیلئے 20لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا اور اب ملک بچانے کیلئے بھی بانیان پاکستان کی اولادیں اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں اور طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مسلح افواج کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے نازک ترین حالات میں نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں اور انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں ہے کہ ملک و قوم کو کن سنگین مشکلا ت ، مسائل اور بد ترین حالات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں سب کو متحد ہونا ہوگا اور متحد و منظم ہوکر اپنے اور ملک کے تحفظ کیلئے عملی طور پر میدان میں آنا ہوگا ، دہشت گردی ، فرقہ واریت کے خلاف جہاد میں اپنے درمیان ایسے عناصر پر کڑی نگاہیں رکھنی ہیں جو دہشت گردی اور فرقہ واریت کے نام پر عوام کو اکسا رہے ہیں اور اتحاد بین المسلمین کو سبوتاژ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلک اور مذہب ظلم ، بربریت کے ذریعے اپنا مسلک یا مذہب کسی دوسرے پر زبردستی مسلط کرنے کا درس نہیں دیتا اور جو عناصر دین اسلام کے نام پر نام نہاد اور خود ساختہ شریعت کے پجاری بنے ہوئے ہیں اور اسے مسلمانوں پرمسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ اپنے مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتے ۔آخر میں انہوں نے سوات میں علم کی سفیر ملالہ یوسف زئی ، کائنات اور شازیہ کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

\جناب الطاف حسین کا فکر وفلسفہ اورنظریہ کسی قوم ، مسلک اور مذہب تک محدود نہیں ہے، آصف حسنین 
وہ دن دور نہیں جب حق پرستی کا قافلہ ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ کردے گا ، خالد اعوان 
ایم کیوایم پنجابی و سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیرا ہتمام گلشن اقبال ٹاؤن میں نقیب انقلاب سی ڈی دکھائی گئی 
نقیب انقلاب سی ڈی کو حق پرست سرائیکی ، پنجابی ، سندھی ، پختون ، اوڈھ اورراجپوت عوام نے دلچسپی سے دیکھا 
کراچی: ۔۔۔22، اکتوبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز گلشن اقبال ٹاؤن سیکٹر میں ایم کیوایم کی جاری کردہ نقیب انقلاب سی ڈی دکھائی گئی اس فلم کو حق پرست سرائیکی ، پنجابی ، سندھی ، پختون ، اوڈھ اور راجپوت عوام نے دلچسپی سے دیکھا ۔ اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی آصف حسنین ، پنجابی و سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج خالد اعوان ، جوائنٹ انچارج شریف علی رعنا ، نعمان سہگل ، نادر دشتی ، اراکین اعجاز مرزا ، فضیل اسلم رانا ، مختار ججوی اور دانیا ل بھی موجود تھے ۔ سی ڈی کے اختتام پر اجتماع سے اظہار خیال کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکر وفلسفہ اورنظریہ کسی قوم ، مسلک اور مذہب تک محدود نہیں ہے اور نہ ہی سرحدوں کی قید میں جکڑا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم میں تمام قومیتوں ، مسلک اورمذاہب کی بھر پور نمائندگی موجود ہے ۔ اجتماع سے اظہار خیال کرتے ہوئے خالد اعوان نے کہاکہ ملک کے حالات تبدیل کرنے کیلئے 2فیصد مراعات یافتہ سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے اور ایم کیوایم 98فیصد مظلوم عوام کی تحریک ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب حق پرستی کایہ قافلہ ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ کردے گا ۔ جوائنٹ انچارج شریف علی رعنا اور نعمان سہگل نے کہا کہ اسلام امن و آتشی ، محبت اور بھائی چارگی کا درس دینا ہے اور اس میں جبر ، ظلم اور بربریت مسلط کرنے والے اسلام کے کھلے دشمن ہیں اور ایسے درندہ صفت انسانوں کی غلامی ترک کرکے ہمیں اپنی آنیو الی نسلوں کو آزاد اور محفوظ مستقبل دینا ہوگا ۔ 

ایم کیوایم سوگوار کارکن سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔22، اکتوبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ علی اکبر شاہ گوٹھ کے کارکن عبد الکلا م کے والد عبد الغغور کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں اراکین رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔

مشہور مذہبی اسکالر مولانا آصف قاسمی کی اہلیہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔۔22، اکتوبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مشہور مذہبی اسکالر مولانا آصف قاسمی کی اہلیہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)علاوہ ازیں ایم کیوایم علماء کمیٹی کے ارکان نے بھی مولانا آصف قاسمی کی اہلیہ کے انتقال پردلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

ایم کیوایم ایلڈرزونگ بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے کارکن نذیر احمد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔۔ 22اکتوبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین ایم کیوایم ایلڈرزونگ بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 112-Aکے کارکن نذیر احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مر حوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)

*****

5/5/2024 6:39:49 PM