Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی کی صحت و سلامتی کیلئے ایم کیوایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات کا انعقاد


طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی کی صحت و سلامتی کیلئے ایم کیوایم  کے زیر اہتمام ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات کا انعقاد
 Posted on: 10/10/2012
 
طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی کی صحت و سلامتی کیلئے ایم کیوایم 
کے زیر اہتمام ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات کا انعقاد
مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا ، محترمہ سائرہ خاتون ،انیس احمدقائم خانی ، رابطہ کمیٹی کے دیگراراکین ، حق پرست اراکین پارلیمنٹرین اور کارکنان کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت 
ملالہ یوسف زئی سے اظہار یکجہتی کیلئے خواتین بھی ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئیں 
دعائیہ اجتماع میں حق پرست صوبائی وزیر عبد الحسیب نے خوش الحانی سے تلاوت کی اور مولاناحافظ جمیل احمد راٹھور نے 
ملالہ یوسف زئی کی صحت و سلامتی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خشو ع و خضوع کے ساتھ دعا کرائی 
کراچی ۔۔۔10، اکتوبر2012ء 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیوایم کے زیراہتمام سوات میں طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی امن کی سفیرملالہ یوسف زئی کی صحت یابی اور سلامتی کیلئے بدھ کے روز ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات منعقد ہوئے ۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں ملالہ یوسف زئی سے اظہار یکجہتی کیلئے خواتین نے خصوصی طور پر ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جس کے باعث لال قلعہ گراؤنڈ میں جگہ کم پڑ گئی جبکہ مرد کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے جس کے سبب لال قلعہ گراؤنڈ کے باہر چاروں اطراف میں کارکنان جگہ بھرگئی۔دعائیہ اجتماع میں بڑی تعداد میں بینرز آویزاں کئے گئے تھے جن پر ملالہ یوسف زئی سے اظہار یکجہتی ، صحت یابی اور کامیاب آپریشن کیلئے دعائیہ کلمات تحریر تھے جبکہ سامنے لگائی ایک بڑی اسکرین پر ’’دعائیہ اجتماع ، برائے صحت و سلامتی ملالہ یوسف زئی جلی حروف میں تحریر تھا ۔دعائیہ اجتماع میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائم خانی اورڈاکٹرنصرت، رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ، حق پرست مرد و خواتین اراکین پارلیمنٹرین اور کارکنان ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے ۔ دعائیہ اجتماع میں حق پرست صوبائی وزیربرائے مذہبی امور عبد الحسیب نے خوش الحانی سے تلاوت کی جبکہ مولاناحافظ جمیل احمد راٹھور نے ملالہ یوسف زئی کی صحت و سلامتی کیلئے خشوع و خضوع کے ساتھ دعا کرائی ۔ اس موقع پر محترمہ فوزیہ طاہر نے ملالہ یوسف زئی کے نام ایک نظم پڑھی جس کے اشعار یہ تھے ’’یوں تو مولوی بھی ہو ، ملا بھی ہو، طالبان بھی ہو ۔۔۔۔تم سب ہی کچھ ہو بتاؤ مسلمان بھی ہو ‘‘ دعائیہ اجتماع سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی ، ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج محترمہ نائلہ خاتون اور اے پی ایم ایس او کی وائس چیئرپرسن محترمہ اسریٰ طفیل نے خطاب کیا اور ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔ کراچی کی طرح سندھ کے دیگرشہروں حیدرآباد ، میر پور خاص ، سکھر ، نواب شاہ ، سانگھڑ ، ٹنڈو الہ یار ، گھوٹکی ، جامشورو ، عمر کوٹ ، ٹھٹھہ ، نوشہرو فیروز ، بدین ، لاڑکانہ ، شکار پور ، خیرپور،دادو ، قمبر شہداد کوٹ ، کشمور ، جیکب آباد ، صوبہ پنجاب میں لاہور ، فیصل آباد ، روالپنڈی ، گجرانوالہ ، اسلام آباد، صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ، نصیر آباد ، صوبہ خیبر پختوامیں گلگت بلتستان ، مظفر آباد، میر پور ، راولا کوٹ ، باغ ، گلگت ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، مانسہرہ ، ڈی آئی خان ، دیامر استور اور آزاد کشمیر میں بھی ایم کیوایم کے دفاتر پر ملالہ یوسف زئی کیلئے دعائیہ اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ملالہ یوسف زئی کی صحت اور سلامتی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
ملالہ یوسف زئی کا قصور یہ تھا کہ وہ پاکستان کی خواتین اور بچیون کو علم و آگہی سے روشناس کررہی تھی ، انیس قائم خانی 
جاہلانہ ذہنیت رکھنے والے خواتین کو جہالت کی دبیز چادر میں دبانا چاہتے ہیں ، محترمہ نائلہ لطیف
جونوجوانوں کی قیادت کے دعویدار ہیں انہوں نے ملالہ کیلئے کوئی تحریک شروع کیوں نہیں؟،اسریٰ طفیل 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی 
کی صحت اور سلامتی کیلئے منعقدہ بہت بڑے دعائیہ اجتماع سے خطاب 
کراچی ۔۔۔10، اکتوبر2012ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ سوات میں قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کو سرعام گولی مارکر زخمی کردیا گیا اس معصوم بچی کا قصور یہ تھا کہ وہ پاکستان کی خواتین اور بچیوں کو علم و آگہی سے روشناس کررہی تھی، قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بہت پہلے آگاہ کردیا تھا کہ طالبان دہشت گرد تمہارے گھر وں تک آرہے ہیں اس وقت کسی نے یقین نہیں کیا تھا آج سوات میں علم کے فروغ کی جدوجہد کرنے والی ملالہ کو گولی مار کر زخمی کیا گیا کل اسلام آباد ، لاہور ، پنڈی ، حیدرآباد اور کراچی میں قوم کی بیٹیوں کے ساتھ یہ ظلم ہوسکتا ہے ، ہمیں اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی اور گلیوں اور محلوں میں حفاظتی کمیٹیاں بنانا ہوں گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی اور سلامتی کیلئے منعقدہ بہت بڑے دعائیہ اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ملالہ یوسف زئی سے اظہار یکجہتی کیلئے خواتین نے خصوصی طور پر ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست سینیٹر ز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، خواتین اراکین پارلیمنٹرین کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں کارکنان بھی شریک ہوئے ۔ انیس احمدقائم خانی نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع کوئی خوشی کا اجتماع نہیں ہے ، دکھ اور افسوس کا اجتماع ہے ۔ طالبان دہشت گردہماری بیٹیوں کو شہید کرنے کی سازش کررہے ہیں ، بیٹیوں کو گولیاں مار رہے ہیں ،آج قوم کو انتہا ء پسندوں اور ظلم کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا ۔انہوں نے طالبان دہشت گرد وں کو متنبہ کیا اور بزدل کا خطاب دیتے ہوئے کہاکہ یہ دہشت گردنہ صرف انسان نہیں بلکہ انتہائی بزدل ہیں جو معصوم بچیوں کو مار رہے ہیں ،اگر ان میں ہمت ہوتی تویہ اس طرح معصوم بچیوں کو نہیں مارتے۔ انہوں نے بتایا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین رات بھر سے پریشان ہیں ، انہوں نے ملالہ یوسف زئی کے والد ، بھائیوں سے بات کی ، ان کی دادی کو پیغام دیا ، ہمارے ساتھی پشاور ، سوات میں پہنچے ان کے گھر والوں سے ملے ۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستان میں ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین کے سواکوئی سیاسی جماعت یالیڈرنہیں ہے جواس بربریت کیخلاف آوازبلندکرتا۔ انہوں نے کہاکہ ہم دعا کریں گے اور انشاء اللہ ہماری دعائیں اللہ تعالیٰ قبول فرمائے گا لیکن یہ ہمیں طے کرنا ہوگا کہ کسی دوسری ملالہ اور بچی کے خلاف یہ ظلم نہ ہو ، ہمیں ظلم اور انتہاء پسندی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا ۔ جناب الطاف حسین مختلف خطابات میں بتا رہے ہیں کہ اپنی حفاظت آپ کرنا ہوگی ، قائد تحریک کی بات پر لبیک کہیں ، محلہ کمیٹیاں بنائیں اپنی حفاظت خود کریں ۔ ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج محترمہ نائلہ لطیف نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی نے تعلیم حاصل کی ، تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ افراد کے درمیان باریک لکیر نہیں بلکہ ایک دیوارہے اور جاہلانہ ذہنیت رکھنے والے خواتین کو جہالت کی اس دباناچاہتے ہیں ، ملالہ نے تعلیم کیلئے جدوجہد کی اور اس میں کامیاب بھی ہوئی ، اس کے جملے تھے کہ ہماری کتابیں اور اسکول جلائے جارہے ہیں ، اس بچی نے جدوجہد کی ، اسلام میں تعلیم کا یہ تصور ہے کہ علم حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرض ہے ، حدیث ہے کہ علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین کیوں نہ جانا پڑے ، طالبان نے ملالہ کو زخمی نہیں کیا بلکہ علم کو زخمی کیا ہے ۔ اسلام میں عورت کا بڑا رتبہ ہے ، آنحضور ﷺ کی زوجہ حضرت خدیجتہ الکبریٰ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے تجارت کی ، علم حاصل کیا۔ یہ جہالت پرمبنی سوچ ہے کہ عورت کا علم حاصل کرنا غلط ہے،جناب الطاف حسین نے ہمیشہ یہ تعلیم دی کہ علم حاصل کرو ، یہی وجہ ہے کہ یہاں ہزاروں کا مجمع ملالہ یوسف زئی کیلئے دعا گو ہے۔ اے پی ایم ایس او کی وائس چیئرپرسن اسریٰ طفیل نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی مشکور ہوں کہ انہوں نے جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے دعائیہ اجتماع منعقد کیا اور ملالہ پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ، یہ ظلم ملالہ پر نہیں بلکہ تعلیم حاصل کرنے والی ہر لڑکی اور قوم کی ہر بیٹی پر ہے ۔ ملالہ نے علم کاپرچم بلند کیا ہے اور انقلاب برپا کرنے کیلئے کام کررہی تھی۔ جونوجوانوں کی قیادت کی دعویدار ہیں انہوں نے ملالہ کیلئے کوئی تحریک شروع کیوں نہیں کی اور ریلی کیوں نہیں نکالی۔ 
ایم کیوایم پشاور اور لوئر سوات کے وفدنے CMHاسپتال پشاور میں طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی 
ہونے والی امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی کی عیادت 
ملالہ یوسف زئی کے والد ، بھائیوں ، دادی اور دیگر رشتہ داروں سے ملاقات ، واقعہ پر اظہارمذمت 
ایم کیوایم کے وفد نے جناب الطاف حسین کی جانب سے گلدستہ پیش کیا اور ملالہ یوسف زئی سمیت دیگر زخمی طالبات
کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی 
ایم کیوایم کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی صحت یایی کیلئے ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات میں منعقد کئے جانے پر ملال یوسف زئی کے عزیز اقارب کاجناب الطاف حسین اظہار تشکر
پشاور ۔۔۔10، اکتوبر2012ء 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم پشاور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران اور ایم کیوایم لوئر سوات شعبہ خواتین کی ذمہ داران نے CMHاسپتال پشاورمیں طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی کی عیادت کی اور ملالہ یوسف زئی کے والد، بھائیوں ، دادی اور دیگر رشتہ داروں سے ملاقات کرکے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔ایم کیوایم پشاور کے وفد میں ایم کیوایم لوئر سوات شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ مریم باجی ، پشاور ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارج فیصل عزیز ، ڈسٹرکٹ ممبر محترمہ صائمہ ،لوئر سوات ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارج محسن باچہ اور دیگر ذمہ داران شامل تھے ۔ ایم کیوایم کے وفد نے ملالہ یوسف زئی کے عزیز و اقارب کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے گلدستہ پیش کیا اور ملالہ یوسف زئی سمیت دیگر زخمی طالبات کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔اس دوران ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خا ن خٹک نے ٹیلی فون پر ملالہ یوسف زئی کی دادی سے بات کی اورقائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی خیریت دریافت کی اور واقعہ کی بھر پور مذمت کی ۔ ملالہ یوسف زئی کے عزیز و اقارب نے ایم کیوایم کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلئے ملک بھرمیں دعائیہ اجتماعات منعقد کئے جانے پر جناب الطاف حسین دلی تشکر کااظہار کرتے ہوئے ان کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے دعا کی ۔ 
ملالہ یوسف زئی کی زندگی کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں کی طرح دہلی میں حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء ؒ 
کی درگارہ شریف پربھی دعائیں ۔ملالہ یوسف زئی کی زندگی کیلئے یاسلامو کاوردکیاگیا
جن عناصر نے تعلیم سے محبت کرنے والی معصوم بچی ملالہ کوخون میں نہلایاہے وہ اسلام کے دوست
نہیں ۔سیدناظم علی نظامی،گدی نشین درگاہ شریف حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء ؒ 
نبی کریمؐ کی حدیث تویہ ہے کہ علم حاصل کروچاہے اس کیلئے چین جاناپڑے۔سیدناظم علی نظامی
اسلام امن وسلامتی کامذہب ہے ، صوفیائے کرام نے امن وسلامتی اوربھلائی کے راستے پرچلتے ہوئے انسانوں
میں اسلام کاپیغام پھیلایا۔سیدناظم علی نظامی
لندن ۔۔10 اکتوبر2012ء
ملالہ یوسف زئی کی زندگی اورصحتیابی کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں کی طرح دہلی میں حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء ؒ کی درگارہ شریف پربھی دعائیں کی گئیں ۔ آج صبح درگاہ شریف پر ملالہ یوسف زئی کی زندگی کیلئے یاسلامو کاوردکیاگیا۔ یہ بات حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء ؒ کی درگارہ شریف کے گدی نشین سیدناظم علی نظامی نے بتائی جوان دنوں لندن کے دورے پرہیں۔سیدناظم علی نظامی نے ملالہ یوسف زئی پرمذہبی انتہاپسندوں کے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام امن وسلامتی کامذہب ہے اور صوفیائے کرام نے امن وسلامتی اوربھلائی کے راستے پرچلتے ہوئے انسانوں میں اسلام کاپیغام پھیلایااوراپنے عمل اورحسن اخلاق سے لوگوں کومتاثرکرکے انہیں دائرہ ء اسلام میں داخل کیا۔انہوں نے کہاکہ تشدد، جبر اوردہشت گردی اسلام،قرآن مجیداورنبی کریمؐ کی تعلیمات کے صریحاً خلاف ہے ۔ سیدناظم علی نظامی نے مزیدکہاکہ علم حاصل کرنا تونبی کریمؐ کادرس ہے ، نبی کریمؐ نے تو یہ درس دیاکہ علم حاصل کرنامرداورعورت دونوں پرفرض ہے،نبی کریمؐ کی حدیث تویہ ہے کہ علم حاصل کروچاہے اس کیلئے چین جاناپڑے۔انہوں نے کہاکہ جو عناصراسلام کے نام پر تعلیمی اداروں کواڑارہے ہیں اور جنہوں نے تعلیم سے محبت کرنے والی معصوم بچی کوخون میں نہلایاہے وہ اسلام کے دوست نہیں بلکہ انہوں نے اسلام اورنبی کریمؐ کی تعلیمات کومسخ کرنے کی کوشش ہے۔سیدناظم علی نظامی نے ملالہ یوسف زئی کی زندگی اورصحت کیلئے دعاکی اورانکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔ 
*****

5/2/2024 8:19:03 AM