Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سرکاری ونجی اداروں سے میری تصاویر فی الفور ہٹالی جائیں ، الطاف حسین کی ذمہ داران کو ہدایت


سرکاری ونجی اداروں سے میری تصاویر فی الفور ہٹالی جائیں ، الطاف حسین کی ذمہ داران کو ہدایت
 Posted on: 10/5/2012

سرکاری ونجی اداروں سے میری تصاویر فی الفور ہٹالی جائیں ، الطاف حسین کی ذمہ داران کو ہدایت
ذمہ داران اور کارکنان سرکاری ونجی اداروں کو سیاسی دفاتر یا سیاسی اکھاڑا نہ بنائیں
ذمہ داران وکارکنان اس بحث میں نہ الجھیں کہ سرکاری ونجی دفاتر میں دیگر سیاسی لیڈروں کی تصاویر لگی ہوئی ہیں

لندن: ۔۔۔5،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، کراچی تنظیمی کمیٹی ، دیگر تمام شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران اورکارکنان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ونجی اداروں کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں اور ان اداروں میں لگائی گئیں میری تمام تصاویر فی الفور ہٹا دیں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران سے کہاکہ وہ مفاد عامہ سے متعلق سرکاری اور نجی اداروں کو متعلقہ ادارے ہی رہنے دیں اوران اداروں کو سیاسی دفاتر یا سیاسی اکھاڑا بنانے کی ہرگز کوشش نہ کریں تاکہ ان اداروں کا تقدس مجروح ہونے سے روکا جاسکے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ بہت سے سرکاری ونجی اداروں میں ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اوربعض افسران نے اپنے دفاتر میں میری تصاویر لگارکھی ہیں۔ انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، کراچی تنظیمی کمیٹی ، تمام شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ تمام سرکاری ونجی اداروں سے اپنے قائدالطاف حسین کی تصاویر فی الفور ہٹالیں اور اس بحث میں ہرگز نہ الجھیں کہ ان سرکاری ونجی اداروں میں دیگر سیاسی رہنماؤں کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران پر زور دیا کہ سرکاری ونجی اداروں میں جو دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنے لیڈروں کی تصاویر لگانا چاہیں انہیں لگانے دیں اور ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان اپنے قائد الطاف حسین کے درس اورہدایت پر عمل کریں۔

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دہری شہریت کے مسئلہ پر نظر ثانی کی اپیل سمندر پار پاکستانیو ں کے دل کی آواز ہے,
دہری شہریت کے حامل ا فرادکی حب الوطنی پے شک کرنا اور الیکشن میں حصہ لینے پر پابند ی عائد کرنا سراسر ناانصافی ہے 
صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشر ف قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے
دہری شہریت کے مسئلہ پر فوری عوامی ریفرنڈم کا انعقاد کرائے
کراچی :۔۔۔۔5اکتوبر 2012ء 
سمندر پار پاکستانیو ں جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لندن اور نائن زیرو عزیز آباد میں فیکس، ای میل اور ٹیلی فون کے ذریعے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دہری شہریت کے مسئلہ پر نظر ثانی کی اپیل کا زبر دست خیر مقدم کرتے ہوئے اسے سمند ر پار پاکستانیوں کے دل کی آواز قراد دیتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان چوہدری محمد افتخارسے مطالبہ کیاہے کہ وہ دہری شہریت کے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے ملک و قوم کی بقاء و سلامتی اور اسکی فلاح و بہبود کیلئے فیصلے کریں ۔ سمندر پار پاکستانیوں نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ دہری شہریت کا حامل اگر کوئی فرد ہے تو اس کی حب الوطنی پے شک کرنا اور الیکشن میں حصہ لینے پر پابند ی عائد کرنا سراسر ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ دہری شہریت کے مسئلے سے بیرون ملک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو پریشانی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور وہ یہ بات پوچھنے کیلئے حق بجانب ہیں کہ آیاوہ پاکستانی ہیں یا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہر ی شہریت سے وابستہ افراد کی ایک بہت بڑی تعداد بیرون ملک میں مقیم ہیں جو ہر برے اور کٹھن حالات میں ملک کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور بیرون ملک رہتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہری شہریت کے مسئلے نے دیار غیر میں مقیم لاکھوں پاکستانی عوام کو الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے حق سے محرو م کردیا ہے جس کے باعث دہری شہریت کامسئلہ حساس نوعیت اختیار کرتا جارہاہے لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ اس مسئلہ کا فوری حل تلاش کیا جائے ۔ سمندر پار پاکستانیوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دہری شہریت کے مسئلہ پر فوری عوامی ریفرنڈم کا انعقاد کرائے۔

معر و ف ناول نگار رضیہ بٹ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس 
لندن :۔۔۔5اکتوبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے معر و ف ناول نگار رضیہ بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہارکیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مر حومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیتس وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔(آمین)

انٹرنیشنل فون کالز پر عائد بھاری ٹیکس ختم کیا جائے، رابطہ کمیٹی
انٹرنیشنل فون کالز پر ٹیکس میں ہوش ربا اضافہ سے برطانیہ اور یورپ میں مقیم لاکھوں اوورسیز پاکستانی شدید مشکلات کا شکار ہیں
لندن: ۔۔۔5،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستانی حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل فون کالز پر ٹیکس میں ہوش ربا اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیشنل فون کالزپربھاری ٹیکس واپس لیا جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت پاکستان نے یکم اکتوبر 2012ء سے پاکستان میں وصول ہونے والی انٹرنیشنل فون کالز پر بھاری ٹیکس عائد کردیا ہے جس کے باعث برطانیہ سمیت یورپ اور دیگر ممالک میں موبائل کمپنیوں نے بھی اپنے نرخوں میں کئی گنااضافہ کردیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل فون کالز پر ٹیکس میں ہوش ربا اضافہ سے برطانیہ ، یورپ اوردیگر ممالک میں مقیم لاکھوں اوورسیز پاکستانی شدید مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں اپنے عزیزواقارب سے رابطہ کیلئے شدید مالی مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل فون کالز پر بھاری ٹیکس کے نتیجے میں سمندرپار پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور انٹرنیشنل فون کالز پر عائد بھاری ٹیکس ختم کیا جائے ۔

ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر کے کارکن جاوید احمد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس 
لندن:۔۔۔۔5،اکتوبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 103-Bکارکن جاوید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تما م سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرما ئے اور سوگوار ن کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کر ے ۔(آمین)

ایم کیوایم کے سوگوارکارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت 
کراچی:۔۔۔۔5،اکتوبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 103-Bکارکن جاوید احمد، لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن ساجد علی کے بھائی محمود علی ،ناظم آباد سیکٹر یونٹ 173 کے شہید کارکن اصغرکی والدہ امینہ بی بی ،کورنگی سیکٹر یونٹ 70کے کارکن سعید کے والد سلیم الدین ،لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 164 کمیٹی کے رکن ادریس احمد کی والدہ انیسہ فاطمہ اور نائن زیر پر سیکوریٹی کمیٹی کے رکن عبدالحفیظ کے والد سید محمد ذکریا کاظمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تما م سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفر دو س میں اعلیٰ مقام عطا فرما ئے اور سوگوار ن کو صبر جمیل کا حوصلہ دے ۔آمین 

ایم کیو ایم رنچھوڑ لائن لائنزسیکٹر یوسی3 کے کارکن امین کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔۔۔5اکتوبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یوسی 3 کے کارکن امین ولد عبدالستار کی گینگ وار میں ملوث دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے امین شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے (آمین)

گینگ وار کے دہشتگردوں کے ہاتھوں امین شہید کا قتل کھلی دہشت گردی ہے ، رابطہ کمیٹی 
امین شہید کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے 
کراچی۔۔۔۔۔ 5اکتوبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گینگ وار میں ملوث دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیو ایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یوسی 3 کے کارکن امین کے قتل کو کھلی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر بغیر کسی خوف و خطر شہریوں کی جان و مال لوٹنے میں مصروف ہیں اور انہیں روکنے والا کوئی نہیں، دہشتگردی کے واقعات کا تسلسل سے رونما ہونا حکومتی عملداری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے امین شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ یم کیوایم کے کارکن امین شہید کے قتل میں ملوث گینگ وارکے دہشت گرد وں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ٹیلی فون پر اقبال حیدرکی عیادت کی
حق پرست عوام اقبال حیدرکی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکریں،الطاف حسین کی اپیل
لندن:۔۔۔05؍اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج سابق اٹارنی جنرل اوروفاقی وزیربرائے امورقانون،انصاف اورپارلیمانی اموراورانسانی حقوق کے علمبردار اورسپریم کورٹ کے سینئروکیل اقبال حیدر کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیااور ٹیلی فون پر ان کی عیادت کی ۔ جناب الطاف حسین نے سیداقبال حیدر کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے تمام حق پرست ماؤں،بہنوں، بزرگ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اقبال حیدرکی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکریں۔اس موقع پراقبال حیدرنے عیادت اورخیریت دریافت کرنے پرجناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیا۔

استحصالی نظام کے ستائے ہوئے مظلوم لوگ جوک در جوک ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہو رہے ہیں۔شعیب منظور
پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے ضلعی نائب صد ر اور آل پاکستان چڈھر ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹوچوہدری رب نواز چڈھر اورچوہدری یعقوب جنجوعہ آف راؤ باغ کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان 
فیصل آباد۔۔۔5اکتوبر،2012
پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے ضلعی نائب صد ر اور آل پاکستان چڈھر ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹوچوہدری رب نواز چڈھر اور چوہدری یعقوب جنجوعہ آف راؤ باغ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔یہ اعلان انہوں نے ایم کیو ایم فیصل آبا د زون کے انچارج و اراکین کمیٹی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر چنیوٹ شہر کی چڈھر برادری سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں جن میں چوہدری محمد اسحاق،مہر محمد مشتاق، چوہدری محمد علی و دیگرشامل ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم فیصل آباد زون کے انچارج شیخ شعیب منظور نے کہا کہ ملک کی اسٹیبلشمنٹ و استحصالی طبقے نے ایم کیو ایم کے خلاف بہت سازشیں کی تاکہ ملک کے مظلوم عوام ایم کیو ایم سے دور رہیں مگر آج قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ ملک کے کونے کونے میں پھیل رہا ہے اور ملک میں رائج جابرانہ استحصالی نظام کے ستائے ہوئے مظلوم لوگ جوک در جوک ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حق پرست شہداء کا خون کسی قیمت رائیگاں نہیں جائے گا اور اب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ضلع چنیوٹ سمیت پورا پنجاب ایم کیو ایم کا قلعہ ثابت ہو گا۔اس موقع پر چڈھر برادری کے معززین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہنمائی میں اس ملک سے ظالمانہ و جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنے اوربڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کامل یقین ہے کہ اس ملک میں غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ ،قابل نوجوانوں کی حکمرانی کا خواب قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہنمائی میں ہی پورا ہوگا۔ بعدازاں ایم کیو ایم فیصل آباد زون کے انچاج نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو جناب الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ بااصول اور باضمیر رہنماء ہے جنہوں نے کبھی بھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا.
ہر قوم و مذہب سے تعلق رکھنے والی مظلوم عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زونل انچارج محمد شریف
حیدرآباد۔۔۔05اکتوبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ ملک میں عوامی انقلاب کے ذریعے جاگیرداروں ،وڈیروں اور سرمایہ داروں کے ظلم و جبر کا خاتمہ کرکے غریب ومتوسط طبقے کے مظلوم عوام کو وہ مقام دلانا چاہتی ہے جس میں تمام طبقوں کے عوام کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک کی جڑوں کو گزشتہ 65 سالوں سے کمزورکرنے والے مفاد پرست عناصروں سے نجات دلانے کیلئے آواز حق بلند کی اور حق پرستی کی تحریک کی بنیاد رکھی جو ان مفاد پرست عناصر کے خاتمے میں عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ بااصول اور باضمیر رہنماء ہیں جنہوں نے کبھی بھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا جبکہ ملک کے دیگر نام نہاد سیاسی و مذہبی لیڈروں نے عوامی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے ذاتی مٖفاد کو ترجیحی دی ۔انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ آج ہر قوم و مذہب سے تعلق رکھنے والے مظلوم عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں اور حق پرستی کی راہ میں اپنی جان و مال نثار کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اس ملک میں جو حق پرستی کی شمع روشن کی ہے وہ بہت جلد اس ملک سے ظلمت کے اندھیروں کا خاتمہ کردیگی ۔

متحدہ قومی موومنٹ ملک بھر کے باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بھرپور مواقع فراہم کرنے پر مکمل یقین رکھتی ہے ،
ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ کا پہلے آل ٹنڈو الہ یار جٹ برادرز کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب شرکاء سے خطاب 
ٹنڈو الہ یار ۔۔۔1اکتوبر2012
متحدہ قومی موومنٹ ملک بھر کے باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بھرپور مواقع فراہم کرنے پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ نے پہلے آل ٹنڈو الہ یار جٹ برادرز کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شریک کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ رکن زونل کمیٹی ثاقب احمد خانزادہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے کھیل کود اور دیگرتفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے پارکوں اور میدانوں کے قیام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے معاشرے میں صحتمندانہ سرگرمیوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے ۔کھیل کود کے میدانوں کو آباد کر کے اسپتالوں اور جیلوں کو ویران کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مجموعی ضلع بھر میں کھیل کود کی ناکافی سہولیات میسر ہونے کے باوجود نوجوانوں کا اپنی مدد آپ کے تحت مثبت سرگرمیوں کا جاری رکھنا ایک خوش آئند امر ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان نسل ناکافی سہولیات کے باوجود پاکستان کا پرچم دنیا کے کسی بھی حصے میں بلند کرنے کی بھرپور صلاحیت اور جذبہ رکھتی ہے ۔ تقریب کے اختتام پر زونل انچارج سید محمد علی شاہ نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم عباسی اسپورٹس کلب کے کپتان کو ونر ٹرافی جبکہ جٹ برادرز اسپورٹس کے کپتان کو رنر اپ ٹرافی پیش کی ۔ جبکہ رکن زونل کمیٹی ثاقب احمد خانزادہ و دیگر مہمانان گرامی نے مین آف دی میچ ، مین آف دی سیریز اور دیگر انعامات مختلف کھلاڑیوں میں تقسیم کئے ۔ 
 
*****

5/2/2024 5:28:27 PM