Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پاکستان کی بقاء وسلامتی کی جنگ لڑرہی ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


ایم کیوایم پاکستان کی بقاء وسلامتی کی جنگ لڑرہی ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
 Posted on: 6/21/2014
ایم کیوایم پاکستان کی بقاء وسلامتی کی جنگ لڑرہی ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
خون کا آخری قطر تک بہا کرملک کوجناح ؒ کااعتدال پسندپاکستان بناکردم لینگے
ضرب عضب سے دہشت گردوں کے مقدرکافیصلہ ہوچکاہے تاہم اس سلسلے کی پہلی قربانی ہمارے حصے میں لکھی تھی،حیدرعباس 
اسٹیبلشمنٹ کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ پنجاب میں ایم کیوایم کے پیغام کو پھیلنے نہ دیاجائے،کنورنوید
طاہرہ آصف کابہیمانہ قتل آپریشن ضرب عضب کوسبوتاژکرنے کی سازش کاحصہ ہے ،محمودشام
دہشت گردی کے خلاف جوایم کیو ایم کاموقف ہے وہ ہی ہماراموقف ہے ،سراج قاسم تیلی
کسی انسان کو اور بالخصوص خاتون کوشہید کرناسب سے بڑاگناہ ہے ۔سینیٹرتنویرالحق تھانوی
ہم نے یہ ملک اس لئے نہیں بنایاتھاکہ یہاں ہماری ماؤں بہنوں اوربیٹیوں کوبے دردی سے قتل کردیاجائے،احمدشاہ
آغامسعودحسین ،عبداللہ ذکی،امین یوسف،امتیازفاران،اعجازفاروقی ،واجداصفہانی،جمیل راٹھور،عباس کمیلی،محمدعلی شہکی اوردیگرکاخطاب
کراچی:۔۔۔()
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان کی بقاء وسلامتی کی جنگ لڑرہی ہے اس جنگ میںآج ہمارے رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کوشہیدکیاگیاہے لیکن کل اگرہمارے ایک ایک سینیٹرواراکین پارلیمنٹ کوبھی قتل کردیاجائے توبھی ہم اس جنگ سے دستبردارنہیں ہونگے اورپاکستان کوکسی صورت دہشت گردوں کا پاکستان نہیں بننے دینگے بلکہ خون کا آخری قطرہ تک بہاکرپاکستان کوجناح ؒ کااعتدال پسندپاکستان ،غریبوں پاکستان بناکردم لینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتے کی شب لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ایم کیوایم کی حق پرست رکن قومی اسمبلی شہیدطاہرہ آصف کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدتقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں شرکاء نے طاہرہ آصف شہیدکی یادمیں ہزاروں شمعیں روشن کی اورانکی تصویرکے سامنے پھول رکھ کرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہا کہ آج ہم سب محترمہ طاہرہ آصف شہیدباجی کوخراج عقیدت پیش کرنے کیے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں ہم نے ہزاروں دیئے اورشمعیں روشن کی ہیں اورمحترمہ طاہرہ آصف کویقین دلایاہے کہ وہ زندہ ہیں اورآج بھی ہمارے درمیان اسی طرح موجودہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی بھی حال میں جبر وظلم کے آگے سرنہیں جھکائیں گے،آج طاہرہ آصف کوشہیدکیا گیاہے اورکل ہمارے ایک ایک سینیٹر،اراکین اسمبلی اورکارکنان کوقتل کردیاجائے توبھی ہم پاکستان کودہشت گردوں کاپاکستان نہیں بننے دینگے بلکہ اسے ہرحال میں جناح کا اعتدال پسند اورعدل پسندپاکستان بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جب دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب کاآغازہواتومتحدہ قومی موومنٹ نے ہرطرح اس کی حمایت کی اور قائد تحریک الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے بقاء وسلامتی اوردفاع کے لئے اگرمتحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی ضرورت ہے وہ حاضرہیں۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بقاء وسلامتی کی جنگ لڑرہی ہے،ہم نے جبرکے اندھیروں میں زندگی گذاری ہے اب سحرجوآئے گی وہ سحرہماری ہے۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ہویاسانحہ طاہرہ آصف باجی ہم سمجھتے ہیںیہ ان عناصرکی طرف ہے جوپاکستان کوقومیتوں،مسالک اورمذہب کی بنیادپرتقسیم کرناچاہتے ہیںآج جب ان دہشت گردوں سے حساب کرنے کاوقت آیاتواس قسم کے سانحات رونماء کیے جارہے ہیں۔انہوں نے طاہرہ آصف کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیاکہ ہم اس جنگ سے دستبردارنہیں ہونگے۔جولوگ پاکستان کے آئین کونہیں مانتے بانیاں پاکستان کونہیں مانتے ان سے مذاکرات مذاق رات سے زیادہ نہیں۔انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن تمام شہداء اورطاہرہ آصف شہیدکے تمام لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورمطالبہ کیاکہ ان سانحات میں جوعناصربھی بلاواسطہ یابلواسطہ ملوث ہیں ان کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان جوملک کی سرحددوں پرہیں ہم انہیں بھی سلام پیش کیااورانہیںیقین دلایاکہ قوم ان کے ساتھ ہے ۔تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی حیدرعباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں تمام پاکستانیوں کاقائدتحریک الطاف حسین ،رابطہ کمیٹی اورکارکنان کی جانب سے ممنون ومشکورہوں کہ جہاں جہاں ایم کیوایم کے دفاترموجودہیں اورجہاں جہاں دفاترموجودنہیں ہیں وہاں وہاں عوام نے بلاتفریق رنگ ونسل اورزبان طاہرہ آصف کی یادمیں جمع ہوکرپاکستان میں موجوددہشت گردوں طالبان کویہ پیغام دیاہے کہ اگرتم ایک دیا بجھاؤگے توہم لاکھوں دیئے روشن کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ضرب عضب سے دہشت گردوں کے مقدرکافیصلہ ہوچکاہے تاہم اس سلسلے کی پہلی قربانی ہمارے حصے میں لکھی تھی۔طاہرہ آصف کودن دھاڑے دہشت گردوں نے گولیوں کانشانہ بنایا،طاہرہ آصف نے پاکستان کی سربلندی کے لئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہاکہ طاہرہ آصف ایک بہادر،بہت محبت کرنے والی ملنساراورپرخلوص خاتون ہی نہیں بلکہ ایک بہادرماں بھی تھیںآج ہماری بہن ہم سے چھین لی گئی لیکن ہم ان کے بچوں اوردیگرسوگواراہل خانہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم طاہرہ آصف باجی کالہورائیگاں نہیں جانے دینگے۔انہوں نے کہاکہ طاہرہ آصٖف نے ضرب عضب کے نام سے پہلی قربانی دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ان تمام پاکستانیوں کاایک بارپھرشکریہ اداکرتے ہیں چاہے وہ ہندوہو،کرسچن ہو،سکھ ہو،عیسائی یامسلمان ہوں کوئی بھی زبان بولتے ہوںآج ان سب نے مذاہب ،زبان اورقومیت سے بالاترہوکردہشت گردوں کویہ پیغام دیدیاہے کہ تم ایک بھی دیپ بجھاؤگے توہم لاکھوں دیپ روشن کرینگے ،ہم ملک کے لئے قربانی دیتے چلے آئے ہیں اوردیتے رہیں گے لیکن ملک کی سلامتی پرکوئی آنچ نہیںآنے دینگے۔تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی کنورنویدجمیل نے کہاکہ آج ہم سب اپنی شہیدکارکن طاہرہ آصف کویاد کرنے کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں شہداء کی تعدادہزاروں میں ہے اوران میں ہزاروں میں بھی ہزاروں شہداء ایسے ہیں جنہیں ٹارگٹ کرکے شہیدکیاگیالیکن طاہرہ آصف جوپارٹی کی ایک پرجوش کارکن تھیں اورلاہورسے تعلق رکھنے والی حق پرست رکن قومی اسمبلی بھی تھیں اس لحاظ سے وہ ممتازہیں،ہماری تحریک میں کارکنان نے تحریک کی سربلندی کے لئے اپنی جانیں دی۔انہوں نے کہاکہ طاہرہ آصف کودھمکیاں مل رہی تھیں کہ وہ ایم کیوایم میںآگے بڑھنے کی کوشش نہ کریں اوران دھمکیوں کی بدولت طاہرہ آصف نے حکومت پنجاب کوچار مرتبہ تحریری درخواست دی کہ انہیں تحفظ دیاجائے اورسیکورٹی فراہم کی جائے۔لیکن تمام درخواستوں کے باوجودانہیں کوئی سیکورٹی یاتحفظ فراہم نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم طاہرہ آصف کے سانحہ پر افسردہ توہیں لیکن دل برداشتہ نہیں ہیں کیونکہ جہاں جہاں شہداء کالہوگراہے وہاں وہاں نئے چراغ روشن ہوئے ہیں طاہرہ آصف کالہوبھی رائیگاں نہیں جائے گاجوانشاء اللہ جلدپنجاب کے غیورعوام کوایک جلابخشے گااورآنے والے وقتوں میں ایسی ہزاروں طاہرہ آصف ہماری تحریک میں حصہ ہونگی۔تقریب سے سینئرصحافی محمودشام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طاہرہ آصف کابہیمانہ قتل ضرب عضب کوسبوتاژکرنے کی سازش کاحصہ ہے ۔انہوں نے طاہرہ آصف کے قتل کی شدیدالفاٖظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہرحال میں ایم کیوایم اورالطاف حسین کے ساتھ ہیں۔تقریب سے آرٹس کونسل کراچی کے صدراحمدشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے یہ ملک اس لئے نہیں بنایاتھاکہ یہاں ہماری ماؤں بہنوں اوربیٹیوں کوبے دردی سے قتل کردیاجائے۔انہوں نے آرٹس کونسل اورتمام فنکاروں کی جانب سے محترمہ طاہرہ آصف کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ طاہرہ آصف کے قتل سے دوروزقبل بھی خواتین سمیت11افرادکوبے دردی قتل کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ جب ملک کے منتخب نمائندوں کواس طرح سے دہشت گردی کانشانہ بناکرقتل کردیاجائے توعام آدمی کی حفاظت کون کریگا۔معروف صنعتکارسراج قاسم تیلی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جوایم کیو ایم کاموقف ہے وہ ہی ہماراموقف ہے ہم ہرحال میں ایم کیوایم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کی لڑائی ہماری لڑائی ہے ہم کراچی والے ہیں اورہرطرح کی قربانی دینے کاتیارہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم نے جتنی قربانیاں دی ہیں ہم ان کوقدرکی نگاہ سے دیتے ہیں اوراس عزم کے ساتھ ایم کیوایم کے ساتھ ہیں کہ اگراس جنگ میں ہماری بھی جان گئی توہم تیارہیں۔انہوں نے طاہرہ آصف کی مغفرت کی دعاکرتے ہوئے ان کے لواحقین کوصبرکی تلقین کی۔کراچی چمبرآف کامرس کے صدرعبداللہ ذکی نے کہاکہ طاہرہ آصف کے قتل پرہم الطاف حسین کے ساتھ افسوس کااظہارکرتے ہیں اوراس قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔معروف تجزیہ نگاروکالم نگارآغامسعودحسین نے کہاکہ طاہرہ آصف لاہورمیں حق پرستی کادیا جلارہی تھیں ان کے بہیمانہ قتل سے وہ بے نقاب ہوگئے ہیں جوپردے کے پیچھے بیٹھ کرسازشیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جولوگ یہ سمجھتے ہیں ان کی سازشوں کوبے نقاب نہ کیاجاسکاتوان کے دن گنے جاچکاہیں۔الطاف حسین اس ملک کی رہنماہیں۔پی ایف یوجے کے جنرل سیکریٹری امین یوسف نے کہاکہ مسلم لیگ نوازکی حکومت ایک آمروں کی حکومت ہے جس کے دورمیں ظالم پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے خواتین بھی محفوظ نہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ وہ لوگ ہیں جوجمہوریت کالیبادہ اڑھ کر آمریت کاکرداراداکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ طاہرہ آصف کوجس طرح ٹارگٹ کیاگیایہ اس ملک کے نظام پرطمانچہ ہے جس راگ ہم آلاپتے ہیں،جن لوگوں کوافسوسناک واقعے کانوٹس لیناچاہئے انکی جانب سے مختلف بہانے سامنے آئے۔انہوں نے کہاکہ صحافی برادری ایم کیوایم کے ساتھ ہے اورکسی قیمت پرایم کیوایم کونہیں چھوڑے گی کیونکہ ایم کیوایم نے بھی ہمیشہ صحافیوں کاساتھ دیاہے۔کراچی پریس کلب کے صدرامتیازفاران نے قائدتحریک الطاف حسین ،رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم کے ایک ایک کارکنان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ طاہرہ آصف کوقتل کرکے ایک چراغ بجایاگیاہے توآج پورے پاکستان میں لاکھوں کروڑوں چراغ روشن ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ رکن اسمبلی کاقتل نہیں ہوابلکہ ایک ماں کاقتل ہے اور ماں کاقتل پورے معاشرے کاقتل کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کاآغازہوچکاہے تبدیلی یہ ہے کہ راناثناء اللہ جسے کوئی ہٹانہیں سکتاتھاطاہرہ آصف کے قتل کے بعداسے جاناپڑا۔صدرکراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدراعجازفاروقی کہاکہ پاکستان بھرکے تمام کھلاڑی اپنی بہن طاہرہ آصف کی المناک شہادت پرافسردہ ہیں اوران کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ جن دہشت گردوں نے طاہرہ آصف کوقتل کیاہے انکوکیف کردارسے تک پہنچایاجائے۔واجداصفحانی سیکریٹری جنرل یونین جرنلسٹ نے کہاکہ شہادت اورقربانی کی تاریخ ایم کیوایم میں طویل ہیں۔طاہرہ آصف کوکوفہ میں شہیدکیاگیاوہ شہرجس میں امیرمومنین اپناگھرکہتے ہیں۔انہوں نے طاہرہ آصف کے قتل پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے قائد تحریک الطاف حسین سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔اتحادبین المسلمین فورم کے صدرسینیٹرتنویرالحق تھانوی نے طاہرہ آصف اورمنہاج قرآن کے کارکنان کی مغفرت کی دعاکرتے ہوئے کہاکہ اس دنیامیں خوشی لمحات کم ہے اورغموں اورتکلیفیں زیادہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی خاتون کوشہید کرناتکلیف میں دلانایہ توسب سے بڑاگناہ ہے اللہ تعالیٰ نے عورت کاجومقام رکھاہے وہ افضل ہے ۔انہوں نے اللہ نے خاتون اوربچی میں صفت رکھی ہے وہ اللہ کی رحمت ہے۔انہوں نے کہاکہ عورتوں پریہ حملے ہونے لگیں تویہ انتہائی افسوسناک بات ہے ۔انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین اوررابطہ کمیٹی سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ طاہرہ آصف کیساتھ قتل دہشت گردی کرنیوالوں کوکیف کردارتک پہنچایاجائے۔تقریب سے جمیل راٹھور،عباس کمیلی،محمدعلی شہکی ،جمیل پراچہ اورخواجہ سراانجمن کے نمائندوں سمیت دیگربھی مختصراًکیااورطاہرہ آصف کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔


4/25/2024 10:54:04 PM