Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری امین یوسف ، کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی ، کے یو جے کے سابق سیکریٹری حسن عباس اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سابق عہدیدار مجید ابرانی کی نمائش چورنگی دھرنے میں شرکت اوربھر پور اظہا ریکجہتی


پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری امین یوسف ، کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی ، کے یو جے کے سابق سیکریٹری حسن عباس اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سابق عہدیدار مجید ابرانی کی نمائش چورنگی دھرنے میں شرکت اوربھر پور اظہا ریکجہتی
 Posted on: 6/6/2014 1
پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری امین یوسف ، کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی ، کے یو جے کے سابق سیکریٹری حسن عباس اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سابق عہدیدار مجید ابرانی کی نمائش چورنگی دھرنے میں شرکت اوربھر پور اظہا ریکجہتی 
اسی جذبے اور محبت کے ساتھ دھرنے جاری رہے تو جناب الطاف حسین سرخرو ہوں گے، امین یوسف 
ہم جناب الطاف حسین کیلئے لاکھوں پاکستانیوں کے جذبات سے لاتعلق نہیں ہوسکتے، جی ایم جمالی 
پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر علیل ہیں تو تفتیش بعد میں بھی جاسکتی ہے ، حسن عباس 
نمائش چورنگی پر جاری جناب الطاف حسین سے اظہا ریکجہتی کے دھرنے میں چوتھے روز شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔7، جون 2014ء 
بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کو لندن میں حراست میں لینے کے خلاف اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر گزشتہ چار دنوں جاری دھرنے میں جمعہ کے روز پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری امین یوسف ، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی ، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکریٹری حسن عباس اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سابق عہدیدار مجید ابرانی نے اپنے وفود کے ہمراہ شرکت کی اور دھرنے کے شرکاء اور جناب الطاف حسین سے دلی یکجہتی کااظہار کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے صحافی تنظیموں اور آرٹس کونسل کے وفد کا خیر مقدم کیا اور انکا شکریہ ادا کیا ۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری امین یوسف نے کہا کہ ہم اپنی صحافی برادری کی جانب سے اس مشکل وقت میں جناب الطاف حسین سے بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیں ہماری تنظیم کے صدر رانا عظیم نے لاہور سے پیغام دیا ہے کہ مشکل وقت میں ہم محسنوں کو نہیں بھولتے اور صحافی برادری بھر پور طریقے سے جناب الطاف حسین کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھرنے جناب الطاف حسین سے کارکنان کی والہانہ محبت ہے اور وہ شدید گرمی میں پورے پاکستان میں دھرنے دے رہے ہیں اور اپنی آواز کو بین الاقوامی سطح تک پہنچا رہے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ اسی جذبے اور محبت کے ساتھ دھرنے جاری رہے تو جناب الطاف حسین سرخرو ہوں گے ۔کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر جی ایم جمالی نے کہا کہ ہم جناب الطاف حسین کیلئے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات سے لاتعلق نہیں ہوسکتے ، جناب الطاف حسین نے صحافیوں پر جب بھی کڑا وقت آیا تو ہمارے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا اور ہماری آواز میں آواز ملائی اور ہم جناب الطاف حسین کی محبتوں کے اسیر ہیں ۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکریٹری حسن عباس نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے لاکھوں چاہنے والے ہیں ،برطانیہ اپنے قوانین کو ضرور مد نظررکھے لیکن بنیادی انسانی حقوق کا بھی خیال رکھے اگر پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر علیل ہیں تو تفتیش بعد میں بھی جاسکتی ہے ، برطانیہ جناب الطاف حسین کی صحت کے امورسے متعلق تمام معاملات حل ہونے دے کیونکہ اس وجہ سے ان کے کروڑوں چاہنے والوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ، ہم یہ نہیں کہتے کہ قانون کو بالائے طاق رکھاجائے لیکن صحت پہلے بعد میں قانونی امور کو دیکھاجائے ۔ 

4/25/2024 1:12:21 PM