Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے تمام غریب نسلی و لسانی، مذہبی اور فقہی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر فرسودہ جاگیردارانہ نظام سے نجات اور اپنی قسمت بدلنے کیلئے متحد ہوجائیں۔ الطاف حسین


پاکستان کے تمام غریب نسلی و لسانی، مذہبی اور فقہی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر فرسودہ جاگیردارانہ نظام سے نجات اور اپنی قسمت بدلنے کیلئے متحد ہوجائیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 3/8/2014 1
پاکستان کے تمام غریب نسلی و لسانی، مذہبی اور فقہی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر فرسودہ جاگیردارانہ نظام سے نجات اور اپنی قسمت بدلنے کیلئے متحد ہوجائیں۔ الطاف حسین
دو فیصد مراعات یافتہ طبقہ گزشتہ 67 برسوں سے چہرے بدل بدل کر ملک کو لوٹ رہا ہے اور عوام کی حالت بد سے بدتر ہورہی ہے
لاہور میں پاکستان عام آدمی پارٹی کے چیئرمین ارسلان ملک سے فون پر گفتگو
عام آدمی پارٹی اور دیگر تمام چھوٹی چھوٹی تنظیمیں اور گروپ نظام کی تبدیلی کے مقصد کے حصول کیلئے بڑے قافلوں میں شریک ہوجائیں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 8 مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے تمام غریبوں کوتمام ترنسلی ولسانی ،مذہبی اورفقہی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کرملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام سے نجات حاصل کرنے اوراپنی قسمت بدلنے کیلئے متحدہوجاناچاہیے۔ انہوں نے یہ بات آج لاہورمیں پاکستان عام آدمی پارٹی کے چیئرمین ارسلان ملک سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے کرپشن کے خلاف پنجاب اسمبلی کے باہربھوک ہڑتال کی ہوئی تھی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں دوفیصدمراعات یافتہ طبقہ نے 98فیصدغریب ومتوسط طبقہ کواپنے نظام کی زنجیروں میں جکڑاہواہے، یہ دوفیصدمراعات یافتہ طبقہ گزشتہ 67 برسوں سے چہرے بدل بدل کرملک کولوٹ رہاہے اورعوام کی حالت بدسے بدترہورہی ہے ۔ یہ سلسلہ اسی وقت رک سکتاہے جب غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افرادہرقسم کی تفریق سے بالاترہوکرآپس میں متحدہوجائیں اور اپنی صفوں سے قیادتیں نکال کرایوانوں میں بھیجیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی اوردیگرتمام چھوٹی چھوٹی تنظیموں اورگروپوں سے کہاکہ وہ اس مقصدکے حصول کے لئے بڑے قافلوں میں شریک ہوجائیں جوپہلے ہی اس مقصد کے لئے جدوجہدکررہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے ارسلان ملک کو لاہورمیں ہونیوالی صوفیاء کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

4/25/2024 12:09:00 PM