متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرارکان مطلوب زیدی ، یوسف سعید اورکاشف زیدی کورابطہ کمیٹی میں شامل کرلیاگیا ۔ عاطف شمیم کورابطہ کمیٹی کاڈپٹی کنوینر مقرر کردیاگیا
فیصلہ بانی وقائد جناب الطاف حسین کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا
لندن…یکم دسمبر 2025ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی میں تین مزیدارکان کوشامل کیا گیا ہے جن میں تحریک کے سینئرارکان مطلوب زیدی ، یوسف سعید اورکاشف زیدی شامل ہیں۔ تینوں ارکان اس وقت ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے تنظیمی فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے رکن عاطف شمیم کورابطہ کمیٹی کا ڈپٹی کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ اس بات کافیصلہ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔
تین ارکان کی شمولیت کے بعد رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد 13ہوگئی ہے جبکہ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز کی تعداد چارہوگئی ہے۔ بانی وقائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی میں شامل ہونے والے سینئر ساتھیوں کوان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کی اوررابطہ کمیٹی سے کہاکہ وہ تنظیم کے رہنمااصولوں کے مطابق تحریک کے کام کومزید آگے بڑھائیں ،ہرسطح پر تنظیم کومنظم کریںاورذاتی پسند ناپسند کے بجائے میرٹ کے اصول کی سختی سے پابندی کریں۔