Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاپشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکتوبر2024ء کو پشتون قومی جرگہ کی مکمل حمایت کااعلان


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاپشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکتوبر2024ء کو پشتون قومی جرگہ کی مکمل حمایت کااعلان
 Posted on: 9/13/2024
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاپشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکتوبر2024ء کو پشتون قومی جرگہ کی مکمل حمایت کااعلان
پاکستان سمیت دنیابھرمیں آباد پشتونوں سے گرینڈپشتون قومی جرگہ میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کرکے اسے کامیاب بنانے کی اپیل
پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے سپرطاقتوں کے مفاد کے لئے پاکستان اور افغانستان کے پشتونوں کواستعمال کیا اوران کاخون بہایا۔ الطاف حسین
 اب پشتون عوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ ان کی تباہی کاذمہ دار کون ہے
پاکستان اورافغانستان کے پشتون عوام کے نام قائدتحریک الطاف حسین کا وڈیوپیغام

لندن … 13  ستمبر 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پشتون تحفظ موومنٹ (PTM)کے زیراہتمام 11، اکتوبر2024ء کو منعقد کئے جانے والے گرینڈ پشتون قومی جرگہ کی مکمل حمایت کااعلان کیا ہے اور خیبرپختونخوا کے پشتون قبائل کے ساتھ ساتھ پاکستان اوردنیابھرمیں آبادتمام بہادر پشتونوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس گرینڈپشتون قومی جرگہ میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔انہوں نے یہ اپیل گزشتہ روزپاکستان اورافغانستان کے پشتون عوام کے نام اپنے وڈیوپیغام میں کہی۔ 
جناب الطاف حسین نے وڈیوپیغام میں پشتوزبان میں بھی اظہارخیال کیااور کہاکہ مجھے اپنے پشتون بھائیوں سے بات کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پشتونوں سمیت ملک بھرکے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاکستان میں 77برسوں سے اصل حکومت کون کررہاہے ۔ پاکستان کے تمام چھوٹے صوبوں کے عوام گزشتہ 77برسوں سے اسٹیبلشمنٹ کے امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے پشتون اچھی طرح جانتے ہیں کہ سردجنگ کے دوران اسٹیبلشمنٹ نے سپرطاقتوں کے مفاد کے لئے کس طرح پشتونوں کواستعمال کیااورکس طرح پاکستان کے قبائلی علاقوں اور افغانستان کے معصوم لوگوں کاخون بہایا گیا اورافغانستان کوتباہ کیا گیا لیکن اب پشتون عوام اس بات کواچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ ان کی تباہی کاذمہ دار کون ہے۔
 انہوں نے کہاکہ 77برسوں کی مسلسل کی جانے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کی وجہ سے اب پشتونوں اوربلوچوں میں شعوری بیداری آگئی ہے اوروہ ان مظالم سے نجات اوراپنے حق کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔ جناب الطاف حسین  نے کہاکہ پشتونوں کے ساتھ مسلسل کئے جانے والے ظالمانہ سلوک اورناانصافیوں کے خاتمے کے لئے پشتونوں میں سے ایک بہادرنوجوان منظورپشتین نے پشتون تحفظ موومنٹ بنائی ، ایک ایک علاقے میں جلسے کرکے پشتون عوام میں بیداری پید ا کی اوراب وہ خیبرپختونخوا میں 11، اکتوبر2024ء کو پشتونوں کاایک گرینڈقومی جرگہ منعقد کررہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ جرگہ یاقومی عدالت پشتون قوم کیلئے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ ایک ساتھ جمع ہوکراس بات کافیصلہ کریں کہ پشتونوں کے حقوق کے حصول اوراس کے تحفظ کیلئے پشتونوںکو کیا اقدامات اٹھانے چاہئیں۔جناب الطاف حسین نے پشتون قومی جرگہ کی مکمل حمایت کی اوراس کی کامیابی کے لئے دعاکی ۔


10/8/2024 12:07:50 AM