ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان سید نبیل احمد ، حارث عثمانی اور غفران حمید کی جانب سے تحریک کی بنیادی رکنیت سے استعفے متفقہ طور پر منظور کرلئے
بانی وقائد جناب الطاف حسین کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے متفقہ فیصلے کی توثیق
لندن ۔۔۔28اگست 2024
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان سید نبیل احمد ، حارث عثمانی اور غفران حمید کی جانب سے ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے دیئے گئے استعفوں کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔ بانی وقائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس متفقہ فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ اب ایم کیوایم کامذکورہ بالا افراد کے قول وفعل اور لین دین سے کوئی تعلق نہیں ہے لہٰذاتمام وفا پرست کارکنان کوواضح الفاظ میں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آج کے بعد سید نبیل احمد ، حارث عثمانی اور غفران حمید سے کسی قسم کا بالواسطہ یا بلاواسطہ رابطہ نہ رکھیں اور تنظیمی نظم وضبط کی سختی سے پابندی کریں۔