Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

22 اگست کی تاریخ ہمیں دکھ، غم اور ایک سانحہ کی یاد دلاتی ہے۔ الطاف حسین


22 اگست کی تاریخ ہمیں دکھ، غم اور ایک سانحہ کی یاد دلاتی ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/22/2024
22 اگست کی تاریخ ہمیں دکھ، غم اور ایک سانحہ کی یاد دلاتی ہے۔ الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 22  اگست کی تاریخ جب بھی آتی ہے ، وہ دکھ ، غم اور ایک سانحے کی یاد دلاتی ہے ۔ یہ ایک ایسی منحوس تاریخ ہے کہ جس روزفوج کے تیار کردہ ایک سازشی منصو بے کے تحت ایم کیوایم میں بہت بڑی غداری کرائی گئی، ایم کیوایم کے خلاف ایک اور بدترین فوجی آپریشن شروع کیا گیا، عزیزآباد میں میرے گھر او ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کوسیل کیا گیا، ہمارے دفاترکو مسمار کیا گیا،بعد میں نائن زیروکوآگ لگائی گئی اور اسے بلڈوز کردیا گیا۔ 22  اگست وہ تاریخ ہے جب فوج نے ایم کیوایم کے ان مرکزی اور سینئر لوگوں کو جنہیں میں نے میئر، ڈپٹی میئر ،منسٹر،ایم این اے، ایم پی اے، سینیٹر بنایا، تحریک میں بڑی بڑی ذمہ داریوں پر فائزکیا، ان سے غداریاں کروائیں، پہلے انہیں عیاشیاں کرواکرخراب کیا، ان کی فلمیں بنائیں، پھر انہیں بلیک میل کرکے اورلالچ اور بندوق کے ذورپر ان کے ایمان کوخریدا، ان لوگوں نے برسوں کی رفاقت اورقرآن مجید پراپنے حلف ِ وفاداری کوفراموش کرکے مجھ سے غداری کی، اپنے ظرف وضمیر، تحریک کے نظریہ اورشہیدوں کے لہوکا سودا کیا،اپنے قائد کو پارٹی سے نکال دیا اوراس کی پارٹی پر قبضہ کرلیا۔  22  اگست کی تاریخ ایم کیوایم کے سچے کارکنوں اورالطاف حسین کے چاہنے والوں کے لئے وفا پرستوں اورغداروں میں تمیز کرنے کا دن ہے۔ 22  اگست سچ اورجھوٹ میں تمیز کرنے کادن ہے۔ 22  اگست اصل اورنقل میں فرق کرنے کادن ہے۔ 22  اگست وفاپرستوں اورمفادپرستوں کو پہچاننے کادن ہے۔ 22  اگست حق اورباطل میں تمیز کرنے کادن ہے۔  22  اگست حسینیت اوریزیدیت میں فرق کرنےکادن ہے۔ 22  اگست الطاف حسین کے سچے عاشقوں کےلئے اس بات کافیصلہ کرنے کادن ہے کہ کون اصل ہے اورکون بے غیرت نسل سے تعلق رکھتا ہے…کون شہیدوں کے لہو سے وفا نبھانے والا ہے اورکون شہیدوں کے لہو کو بیچنے والاہے۔ کون اپنی وفاپر قربان ہونے والا ہے اورکون وفا کا سودا کرنے والاہے۔ 22 اگست ان بےغیرتوں اور احسان فراموشوں کو پہچاننے کا دن ہے جنہیں الطاف حسین نے بولنا اورلکھنا سکھایا، قوم کا مقدمہ پیش کرناسکھایا، جنہیں گمنامی سے نکال کرمقام ومرتبے پر فائزکیا، جنہیں ایوانوں میں پہنچایا،جن کی پہچان کرائی مگرانہوں نے اپنے محسن کی پیٹھ میں ہی چھراگھونپا، احسان فراموشی کی اوراپنی غداری سے خود بتادیا کہ ان کی جین میں ہی بے ایمانی، دھوکے بازی اوراحسان فراموشی تھی۔    ایم کیوایم کے سچے وفاپرست کارکنوں اور قوم کے باضمیر لوگوں کوچاہیے کہ وہ قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے ان غداروں کا اپنے اپنے علاقوں میں مکمل سوشل بائیکاٹ کریں۔  الطاف حسین ( ٹک ٹاک پر فکری نشست سے خطاب) 22  اگست 2024ء #YoumeAzmeWafa22Aug


10/12/2024 2:22:41 PM