22 اگست یومِ عزم ِ وفاکے طورپرمنایاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
نظریہ کے خالق اوربانی تحریک جناب الطاف حسین سے عہدِ وفا کی تجدید کی جائیگی
لندن … 21 اگست 2024ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ 22 اگست یومِ عزم ِ وفاکے طورپرمنایاجائے گا اور اپنے کاذ، اپنے نظریہ اورنظریہ کے خالق اوربانی تحریک جناب الطاف حسین سے عہدِ وفا کی تجدید کی جائے گی۔ یومِ عزم ِ وفا کے موقع پر اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 22 اگست ظلم وجبر کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کادن ہے اورآزمائش کے وقت میں اپنی تحریک،اپنے قائد اورقوم کے ساتھ کھڑے ہونے کادن ہے ۔ 22 اگست 2016ء کوتحریک کے بیشتر لوگوں نے اپنے ظرف وضمیر کاسودا کیا، اپنے نظریہ ، اپنی تحریک اورشہیدوں کے لہو کا سودا کیا اوراپنے قائداورقوم کی پیٹھ میں چھراگھونپالیکن ایسے وقت میں تحریک کے باوفااورباضمیر کارکنوں، ماؤں بہنوں اور بزرگوںاوربچوںنے اپنی تحریک اورقائد کے ساتھ اپنے عہداوراپنی وفا کو نبھایا اور اپنے عہدپر قائم رہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ انشاء اللہ تحریک کے تمام سچے وفاپرست ساتھی اپنے عہدپر قائم رہیںگے اور اپنے قائدجناب الطاف حسین کی قیاد ت میں تحریک کے مشن ومقصد کے حصول کے لئے اپنی جدوجہدکوجاری رکھیںگے۔