ایم کیوایم رابطہ کمیٹی بروزہفتہ اہم وڈیوبریفنگ کرے گی ، ایم کیوایم
رابطہ کمیٹی ،یوٹیوبر حیدرمہدی کی فوج میں کرپشن اور لوٹ مارکے
حوالے سے ہوش رباانکشافات کرے گی
ایم کیوایم پر حیدرمہدی کے جھوٹے الزامات کا مدلل جواب بھی دے گی
لندن۔۔۔15، اگست2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ،سابق فوجی افسر اور یوٹیوبرحیدررضا مہدی کی جانب سے بانی وقائد جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم پر لگائے گئے جھوٹے ، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات پر مورخہ 17 اگست2024ء بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجے لندن وقت اور شام 7بجے پاکستانی وقت کے مطابق انتہائی اہم وڈیوبریفنگ کرے گی اور حیدرمہدی کی فوج میں کرپشن اورلوٹ مار کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات کرے گی ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حیدرمہدی فوج اورآئی ایس آئی کا تاحیات جاسوس ہے جسے فوج اورآئی ایس آئی کے مخالفین کا ہمدرد بن کر ان کی صفوں میں گھسنے اورانہیں نقصان پہچانے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حیدرمہدی انتہائی کرپٹ ، جھوٹا اور فریبی شخص ہے اس کی پاکستانی فوج میں رہ کر ملک دشمن قوتوں کیلئے جاسوسی اور کرپشن پکڑی جاچکی ہے جس کی وجہ سے حیدرمہدی کینیڈا فرار ہوگیا اورآج تک وہاں عیاشی کی زندگی بسرکررہا ہے ۔ اپنے سیاہ کرتوت کی چوری پکڑی جانے پر حیدرمہدی نے معافی مانگتے ہوئے فوج کو یقین دلایا کہ جب تک وہ زندہ رہے گافوج کی عوام دشمن پالیسیوں کے مخالفین کی صفوں میں گھس کرانکی اہم اطلاعات فوج اورآئی ایس آئی کوفراہم کرتا رہے گااورفوج کے غلط اقدامات پر تنقید کرنے والوںکاہمدرد بن کر انہیں گمراہ کرتا رہے گا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حیدرمہدی کو یہ بھی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان بھرکے مظلوم عوام بالخصوص تحریک انصاف کے کارکنان میں تیزی سے پھیلنے والے جناب الطاف حسین کے فکروفلسفے اور مظلوموں کے حقوق کیلئے ان کی جدوجہد کوروکنے کی ہرممکن کوشش کرے تاکہ ملک بھرکے مظلوم عوام کو جناب الطاف حسین اوران کی ایم کیوایم سے بدظن کیاجاسکے ۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حیدرمہدی انتہائی بدکراد، بدنسل ، عیار اور مکار شخص ہے اور رابطہ کمیٹی کی وڈیوبریفنگ میں نہ صرف حیدرمہدی کے سیاہ کرتوتوں سے پردہ اٹھایاجائے گا بلکہ اس کی جانب سے ایم کیوایم اورجناب الطاف حسین پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کا بھی مدلّل جواب دیاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے ملک بھرکے عوام سے اپیل کی کہ وہ بروزہفتہ لندن وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے رابطہ کمیٹی کی اہم وڈیوبریفنگ دیکھنا ہرگز نہ بھولیں اور یہ پیغام اپنے دوست احباب ، رشتہ داروں اور دیگر عزیزو اقارب سے بھی ضرور شیئر کریں۔
٭٭٭٭٭