ملک وقوم کے مفاد کیلئے پاکستان کوکسی بھی بیرونی طاقت کے دبا میں آنیکی ضرورت نہیں ہے ۔ الطاف حسین
پاکستان کے اصل ارباب اختیار کیلئے میری گزارشات اور مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11، اگست2024
ملک وقوم کیمفاد کیلئے پاکستان کوکسی بھی بیرونی طاقت کے دبا میں آنے کی ضرورت نہیں ہے،پاکستان کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ملک کی اشرافیہ کیبجائے ملک کیغریب ومتوسط طبقہ کیعوام کی بہتری کیلئیاقدامات کریں اورملک وقوم کے مفاد میں کسی بھی بیرونی طاقت کے دبا میں نہ آئیں۔
اگر ملک وقوم کیمفادات کیلئیمجھ سیمشورہ مانگاجائیتو زمینی حقائق کی روشنی میں ،میں ایسی تجاویز پیش کروں گاجن کے ذریعے قوم کی اکثریت ایک مقف پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اس طرح متحد ہوجائے گی کہ اس پر طاقتوراقوام اپنے مفادات کیلئے دبا ڈالنے سے قبل کئی بار سوچیں گی کیونکہ قوم کی یکجایت خود ایک بہت بڑی طاقت ہوتی ہے جسے للکارنا آسان نہیں ہوتا۔
یہ بات الطاف حسین کررہا ہے جس نے اپنی 46 سالہ جدوجہد کے دوران کھرباکھرب روپے پانی کی طرح مستحق افراد میں تقسیم کیے ہیں اورلاکھوں لوگوں کامعیار زندگی بہتر بنایاہے لیکن آج بھی میرے ہاتھ خالی ہیں،الطاف حسین کواپنے لئیکچھ نہیں چاہیے، قدرت نے مجھے خلق خدا کی خدمت کیلئے پیدا کیا ہے ۔
اگرپاکستان کیاصل ارباب اختیارمیری گزارشات اور مشوروں پر عمل کریں گے توملک بھیک اورخیرات کی دلدل سینکل جائے گاکیونکہ پاکستانی قوم بہت اچھی قوم ہے البتہ جوکرپٹ عناصر ملک کی معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہیں ان کا محاسبہ ضرورہوناچاہیے۔
الطاف حسین