Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں ،PTM کے رہنما علی وزیر کی بلاجواز اور غیرقانونی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ الطاف حسین


میں ،PTM کے رہنما علی وزیر کی بلاجواز اور غیرقانونی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/3/2024 1

میں ،PTM کے رہنماء علی وزیر کی بلاجواز اور غیرقانونی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ماضی میں بھی سابق رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء علی وزیر کو متعدد مرتبہ گرفتارکرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیااور اب قانون نافذ کرنے والےاداروں نےانہیں دوبارہ گرفتارکرکے غیرقانونی وغیرآئینی عمل کیاہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیاسی مخالفین کے خلاف قانون اورطاقت کا ناجائز استعمال نہ صرف سراسرظلم ، غیرقانونی ، غیرآئینی اورغیرانسانی عمل ہے بلکہ انتہائی قابل مذمت بھی ہے۔ صوبہ KPK میں پشتون عوام پہلے ہی ریاستی مظالم اور فوج کے نارواسلوک سے سخت نالاں ہیں اور ان میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے ، ان حالات میں علی وزیرکی گرفتاری سے پرامن پشتون عوام میں اشتعال کا پیدا ہونا قطعی فطری ہے۔  ایسا لگتا ہے کہ فوج اورآئی ایس آئی نے جان بوجھ کر صوبہ خیبرپختونخوا کے حالات خراب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر عمل درآمد کیلئے علی وزیرکو غیرقانونی طورپرگرفتارکیاگیا ہے۔ میں مطالبہ کرتاہوں کہ علی وزیرکو فی الفور رہا کیاجائے اور صوبہ خیبرپختونخوا میں غیرقانونی گرفتاریوں اور ریاستی مظالم کا سلسلہ بند کیاجائے۔  الطاف حسین


9/10/2024 6:52:14 AM