Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم آسٹریلیا میلبرن یونٹ کے زیرِ اہتمام یومِ تشَکرُ کی تقریب میلبرن میں منعقد کی گئی


ایم کیوایم آسٹریلیا میلبرن یونٹ کے زیرِ اہتمام یومِ تشَکرُ کی تقریب میلبرن میں منعقد کی گئی
 Posted on: 7/21/2024

ایم کیوایم آسٹریلیا میلبرن یونٹ کے زیرِ اہتمام یومِ تشَکرُ کی تقریب میلبرن میں منعقد کی گئی

( *میلبرن، آسٹریلیا* ):

ایم کیوایم آسٹریلیا میلبرن یونٹ کے زیرِ اہتمام یومِ تشَکرُ کی تقریب میلبرن میں منعقد کی گئی۔ جس میں مُہاجر کارکنان اور عوام نے شرکت کر کے اپنے قائد سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔

یومِ تشکر کی تقریب سے ایم کیو ایم آسٹریلیا ایڈہاک سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین عارف زبیری بھائی اور عرفان احمد بھائی نے کہا اسٹیبلشمنٹ چاہے کتنا ظلم کرلے ہم ہر وقت ہر دم ہر مشکل  میں قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے شانہ بشانہ تحریک کے کام کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ 

ایک موقع پر ایڈہاک کمیٹی کے انچارج خالد اجمیری بھائی نے تحریک پر پڑنے والی مشکلات، قانونی کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک جانب تحریک اپنے کٹھن دور سے گزر رہی ہے تو دوسری جانب غدارانِ قوم کی جانب سے بنائے گئے جھوٹے مقدمات پر ساتھیوں نے جس طرح کا عزم ظاہر کیا اور تحریک کے لئیے جس طرح خود کو پیش کیا اس پر آسٹریلیا کے تمام ساتھی لائقِ تحسین ہیں۔ قائد تحریک الطاف حسین بھائی نے جس طرح ان مقدمات کا سامنا کیا یہ اُن کا ہی طرہِ امتیاز ہے۔ یہ الطاف حُسین بھائی کا ہی خاصہ ہے کہ جنہوں نے اپنی زات سے بالاتر ہو کر لندن کی اعلٰی عدالت میں تحریکی اثاثوں کے ساتھ ساتھ قوم کا بھی مقدمہ لڑا اور اس میں سرُخرو ہوئے۔ فوجی اسٹیبلشمنٹ مُہاجر دشمنی میں اس قدر اندھی ہو چکی ہے کہ مسلسل قانونی اور عوامی شکست کے باوجود وہ اپنے پرانے اسکرپٹ پر کام کر رہی ہے جس کا سلسلہ انہوں نے ۹۰ء کی دہائی میں شروع کیا تھا۔جناب الطاف حُسین نے جو کچھ کہا آج وہ سارا پاکستان کہہ رہا ہے کہ ہر ظلم کے پیچھے ایک ہی قوت ہے۔عوام و کارکنان جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے بانی و قائد صرف الطاف حسین ہیں اور کوئی نہیں۔

 تقریب میں ساتھیوں نے شکرانہ کے نوافل ادا کئے اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کیا۔ اسکے بعد خصوصی دعا ہوئی۔ قائد تحریک جناب الطاف حُسین بھائی کی درازی عمر شہداء و لاپتہ ساتھیوں کے لئیے خصوصی دعا کی گئی۔

تقریب میں بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی فکری نشست " *عصبیت کیا ہے* " کہ کتابچے کی کاپیز ساتھیوں میں تقسیم کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کے لیکچرز اور فکری نشست میں شامل ہونے کے حوالے سے ساتھیوں کو طریقہ کار بھی سمجھایا۔ 









9/8/2024 6:53:22 PM