Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم برطانیہ کا غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف لندن میں علامتی بھوک ہڑتال کااعلان


 ایم کیوایم برطانیہ کا غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف لندن میں علامتی بھوک ہڑتال کااعلان
 Posted on: 6/14/2024

 ایم کیوایم برطانیہ کا غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف لندن میں علامتی بھوک ہڑتال کااعلان 
علامتی بھوک ہڑتال ہفتہ 22 جون کو برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ 
10، ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے کی جائے گی
 کارکنان وہمدرد علامتی بھوک ہڑتال میں بھرپورشرکت کریں، رابطہ کمیٹی

لندن۔۔۔14، جون2024ئ
 ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ایم کیوایم برطانیہ کے تحت ہفتہ22، جون کولندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔
 تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے خلاف گزشتہ کئی برسوںسے آپریشن جاری ہے تاہم 30 ،مئی 2024ء کو حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں جھلس کرزخمی ہونے والے افراد کی کراچی اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں دیکھ بھال ، متاثرہ خاندانوں کو کھانا ، پانی اور نقدامداد فراہم کرنے کے لئے امدادی سرگرمیاں انجام دینے کی پاداش میں پیراملٹری رینجرز اور پولیس نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوںاورجبری گمشدگیوں کے ایک نئے سلسلے کاآغازکردیا ہے۔ 7،جون سے اب تک ایم کیوایم کے 8کارکنان کو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجاچکاہے جبکہ چھاپوںاور گرفتاریوںکاسلسلہ جاری ہے۔ کارکنان کی گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی تحریر وتقریر اور ایم کیوایم کی سیاسی ، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں پر پابندیوںکے خلاف ایم کیوایم برطانیہ کے تحت لندن میں ہفتہ 22، جون 2024ء کو برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی ۔بھوک ہڑتال ہفتہ کو دوپہر3 بجے شروع ہوگی جو شام تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کے نا م پٹیشن بھی جمع کرائی جائے گی۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے برطانیہ میں مقیم کارکنان وہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علامتی بھوک ہڑتال میں بھرپورشرکت کریں اورریاستی مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔ 
٭٭٭٭٭



7/13/2024 10:11:53 PM