Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہم آخری سانس اور آخری دم تک قانونی جنگ لڑتے رہیںگے۔ الطاف حسین


ہم آخری سانس اور آخری دم تک قانونی جنگ لڑتے رہیںگے۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/25/2024
 
ہم آخری سانس اور آخری دم تک قانونی جنگ لڑتے رہیںگے۔ الطاف حسین
MQMPہو یااس جیسا کوئی اور گروہ ہو جسے فوج نے بنایاہو، اس کاکوئی مستقبل نہیں ہے ، مصنوعی چیز مصنوعی ہوتی ہے اورقدرتی چیز قدرتی ہوتی ہے
 میاںنوازشریف کے ساتھ باریک ہاتھ ہوگیاہے۔ الطاف حسین
عمران خان کوپیغام دیتاہوں کہ جیل سے رہائی کے بعد ہم سے ملیں ، ہم ملکرپاکستان کی بیرونی آقاؤں اور ان کے ایجنٹوںکی غلامی سے آزادی اورحقیقی جمہوریت
 کے لئے جدوجہد کریں گے
 رائل کورٹ آف جسٹس میں اپیل کی سماعت کے موقع پر میڈیاسے گفتگو

لندن … 25  اپریل 2024
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم آخری سانس اور آخری دم تک قانونی جنگ لڑتے رہیں گےMQMPہو یااس جیسا کوئی اور گروہ ہو جسے فوج نے بنایاہو، اس کاکوئی مستقبل نہیں ہے کیونکہ مصنوعی چیز مصنوعی ہوتی ہے اورقدرتی چیز قدرتی ہوتی ہے۔عمران خان کوپیغام دیتا ہوں کہ وہ جیل سے رہائی کے بعد ہم سے ملئے ، ہم دونوں ملکرپاکستان کی بیرونی آقاؤں اور ان کے ایجنٹوں کی غلامی سے آزادی اورحقیقی جمہوریت کے لئے ملکر جدوجہد کریں گے ۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات گزشتہ رائل کورٹ آف جسٹس میں اپنی اپیل کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اپنی اپیل کی سماعت کے فیصلے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ انسان کوہمیشہ مثبت سوچ اور مثبت امید رکھنی چاہیے، ہمارے وکیل بیرسٹرکے سی رچرڈسلیڈ (KC Richard Slade) نے بہت اچھے اندازمیں قانونی دلائل پیش کئے ہیں ، اب برٹش کورٹ کوفیصلہ کرناہے، پاکستانی نژاد برطانوی شہری اورپاکستانی صحافی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ یہاں اس طرح سے فیصلے نہیں ہوتے جس طرح پاکستان کی لوئر کورٹ سے لیکرہائیکورٹ اورہائیکورٹ سے لیکرسپریم کورٹ میں فیصلے کئے جاتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ عوام اس بات سے بھی واقف ہیں کہ MQMP کیا ہے اوراصل ایم کیوایم کیا ہے ، اصل ایم کیوایم کابانی اور قائدکون ہے۔ جیسے 1992ء میں ایم کیوایم حقیقی فوج لیکرآئی تھی اسی طرح PSP پاک سرزمین پارٹی بھی فوج لیکرآئی ۔ اسی طرح MQMP کیسے بنی اور کس نے بنائی ہے۔ 22  اگست 2016ء کی رات تک فاروق ستاراوردیگرارکان میرے ساتھ تھے اور22 اگست کی رات کوفوج والے ٹھاکرصاحب فاروق ستار اور دیگرکو لیکر جاتے ہیںاوراپنے پاس کونساوظیفہ پڑھاتے ہیں، کیادکھاتے ہیں، فائلیں دکھاتے ہیں،کچھ سناتے ہیںکہ صبح ہی صبح ان کاایمان بدل جاتاہے۔ 20 ، 20، 25، 25 سال سے ایم کیوایم کے یوم تاسیس پر قرآن مجید پر وفاداری کاحلف اٹھانے والے ایک ہی رات میں اپنے حلف سے منکر ہوجاتے ہیں۔انہیں مجبور کیا گیا ہوکچھ بھی کیا گیا لیکن اس بات یہ ہے کہ وہ اپنے حلف سے منکرہوئے، انہوں نے بے وفائی کی، انہیں اس وقت اسٹینڈ لینا چاہیے تھا اورثابت قدمی کامظاہرہ کرنا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہاکہ میں 54سال سے جدوجہد کررہاہوں، جب مجھ پرقاتلانہ حملے ہوئے،ساتھیوں کے اصرار پر میں لندن آگیا آج مجھے لندن آئے32 سال ہوچکے ہیں، مجھ پر طرح طرح کی آزمائشیں آئی لیکن میں اپنے کاذ سے بے وفائی نہیں کی، دیگرسیاسی لیڈر بھی جلاوطنی میں آئے لیکن میری طرح کسی بھی لیڈرنے رات دن جدوجہد نہیں کی، میری طرح ٹیلیفون پر خطابات نہیں کئے، ٹیلیفونک خطاب کاآغازہی میں نے کیا۔ 

اپیل کافیصلہ حق میں نہ آنے کے بارے میں سوال پرجناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرایساہوتا ہے توہم اپنے وکلاء سے صلاح مشورے سے آئندہ کی حکمت عملی بنائیںگے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم آخری سانس اورآخری دم تک قانونی جنگ لڑتے رہیں گے۔MQMPکے مستقبل کے بارے میںانہوں نے کہا کہ MQMP ہو یااس جیسا کوئی اورگروہ ہو جسے فوج نے بنایاہو، اس کاکوئی مستقبل نہیں ہے کیونکہ مصنوعی چیز مصنوعی ہوتی ہے اورقدرتی چیز قدرتی ہوتی ہے۔قدرتی پودے قدرتی ہوتے ہیں،مصنوعی پودے مصنوعی ہوتے ہیں، مصنوعی پھول مصنوعی ہوتے ہیں، منصوعی کلیاں مصنوعی ہوتی ہیں، وہ کبھی پھول نہیں بنتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے لوگوں پر جس طرح کاظلم ہورہاہے،پہلے اس کادوسرے لوگوں کوکوئی احساس نہیں ہوتاتھا لیکن 9مئی کے بعد پنجاب میں پی ٹی آئی کے لوگوں کے ساتھ جبرہواتو اہل پنجاب کومعلوم ہواکہ فوج ا وراسٹیبلشمنٹ کس طرح ظلم کرتی ہے، کس طرح دھاندلی کرتی ہے، کس طرح حکومتوں کوبناتی اور توڑتی ہے۔جناب الطاف حسین نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کوپیغام دیتے ہوئے کہاکہ جب پی ٹی آئی کالیڈر عمران خان ، اس کاخاندان اورگمنام کارکن قربانیاں دے رہے ہیں،مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس کے کارکنان قربانیاں دے رہے ہیں،خواتین قربانیاں دے رہی ہیں،اپنی وفا نبھارہے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ لیڈران ہیں جودودوروز میں معافی نامے لکھ کرپریس کانفرنس کرکے ایم کیوایم پی کی طرح بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتاہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کمپرومائز ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ایم کیوایم کے گمنام کارکنوں نے لیڈروں کی بے وفائی کے بعد تحریک کواپنے ہاتھوں میں لے لیااوراسے زندہ رکھااسی طرح پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی چاہیے کہ وہ پارٹی کواپنے ہاتھوں میں لے لیں اورملک کوبیرونی آقاؤں اوران کے ایجنٹوں سے آزاد کراسکیں، جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کاخاتمہ کرسکیں اورملک میں صحیح جمہوریت رائج کرسکیں۔ نوازشریف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کے ساتھ باریک ہاتھ ہوگیا ہے۔ عمران خان کے بارے میں انہوں نے کہاکہ میں دعاکرتاہوں کہ عمران خان جلد رہاہوں اور جب وہ رہاہوجائیں توایک بات یادرکھیں کہ ان کے مشکل وقت میں ان کے لئے آوازاٹھانے والاایک ہی لیڈر ہے اوروہ الطاف حسین ہے۔انہوں نے عمران خان کودعوت دیتے ہوئے کہا آئیے ہم سے ملئے ، ہم دونوں ملکرپاکستان کی بیرونی آقاؤں اوران کے ایجنٹوں کی غلامی سے آزادی  اورحقیقی جمہوریت کے لئے ملکر جدوجہد کریں گے۔ 

٭٭٭٭٭


9/8/2024 7:43:36 PM