Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کی عدالتیں بھی فوج اورآئی ایس آئی کے دباؤ میں آکرفیصلے کرتی رہی ہیں، بانی وقائد الطاف حسین


پاکستان کی عدالتیں بھی فوج اورآئی ایس آئی کے دباؤ میں آکرفیصلے کرتی رہی ہیں، بانی وقائد الطاف حسین
 Posted on: 3/30/2024
پاکستان کی عدالتیں بھی فوج اورآئی ایس آئی کے دباؤ میں آکرفیصلے کرتی رہی ہیں، بانی وقائد الطاف حسین 
 اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں نے میرے مؤقف کی تائید کردی کہ ISI والے دباؤ میں فیصلے کراتے ہیں
لندن۔۔۔30، مارچ2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں برسوںسے قوم کوبتاتارہوں کہ پاکستان کی عدالتیں بھی فوج اورآئی ایس آئی کے دباؤ میں آکرفیصلے کرتی رہی ہیں۔اب اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں نے بھی میرے بیان کردہ حقائق کی تائیدکردی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز ٹک ٹاک پر 23ویں فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں نے سپریم کورٹ کوایک خط لکھا کہ کس طرح ISI والے اپنی مرضی کے فیصلے کے لئے دباؤ ڈالتے ہیں ، کس طرح ججوں کے کمروں میں کیمرے لگاکر فلمیں بناتے ہیں اورکس طرح ججوں کے رشتے داروں کو دھمکیاں دیتے ہیں ۔ اسلام آباد کے ججوںنے صاف لکھ دیا کہ آئی ایس آئی والے دباؤ ڈال کر ان سے فیصلے کراتے ہیں۔ ججوں نے جوخط لکھا ہے اس کے ذریعے آج پوری دنیا کو معلوم ہوگیا کہ پاکستان میں ججوںپر دباؤ ڈال کرفیصلے کرائے جاتے ہیں۔ ججوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں تو آئی ایس آئی والے متحرک ہوگئے ہیں کہ اس اہم معاملے کو کس طرح دبایاجائے ۔
میں برسوںسے قوم کوبتاتارہوں کہ پاکستان کی عدالتیں بھی فوج اورآئی ایس آئی کے دباؤ میں آکرفیصلے کرتی ہیں۔اب اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں نے بھی میرے بیان کردہ حقائق کی تائید کرتے ہوئے واضح بتادیا کہ ISI والے دباؤ ڈال کر فیصلے کراتے ہیں ، ان ججوںنے ہمت وجرات کامظاہرہ کیا، خطرہ مول لیکر حق اور سچ کیلئے میدان آگئے اور انہوںنے پوری قوم کوحقائق بتادیئے ہیںجس پر میں انہیںسلام پیش کرتاہوں ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا PTIکے لیڈروںنے ججوں کے اہم انکشافات پر کوئی احتجاج کیا؟ کیاسچائی کااظہار کرنے والے ان ججوں کو سیلوٹ کرنے کیلئے انہوںنے کوئی ملین مارچ نکالا؟کیاان ججوں کی حمایت میں کوئی جلسہ جلوس کیا؟کیا انہیں نہیں معلوم کہ جن ججوںنے عمران خان کو سزا دی ہے وہ سب ISI کے پٹھو ججز ہیں؟
 میں تو بول رہا ہوں ، آواز اٹھاتارہاہوںجس پرمجھے دھمکیاں ملتی رہیںلیکن میں عوام میں شعوری بیداری کیلئے جومیرے بس میں ہے وہ میں کررہا ہوں ۔ میں 40 سال سے قوم کو بتاتاچلا آرہا ہوں کہ فوج کے کرپٹ جرنیل اور آئی ایس آئی کے کرپٹ افسران ، پاکستان میں ہرخرابی کی جڑ ہیں ۔آئی ایس آئی نے ہی ہر سیاسی جماعت میں گروپ بنائے، ایم کیوایم میں بھی غداری کا عمل کراکر MQM-P بنائی اورشہیدوں کے لہوکا سودا کرنے والوں کو حالیہ الیکشن میں 17نشستیں دلوادی جبکہ ان غداروں کو سندھ کے شہری عوام نے بری طرح مسترد کردیاتھالیکن ہماری فریاد سننے والی کوئی عدالت نہیں ہے ۔ عوام کوان دھاندلیوں کے خلاف اٹھناہوگا۔
٭٭٭٭٭

4/29/2024 10:58:16 AM