Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رشید بھیا میرے بہت پرانے اوربرے وقت کے ساتھی تھے ، تحریک کے لئے ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ الطاف حسین


رشید بھیا میرے بہت پرانے اوربرے وقت کے ساتھی تھے ، تحریک کے لئے ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 2/9/2024 1
رشید بھیا میرے بہت پرانے اوربرے وقت کے ساتھی تھے ، تحریک کے لئے ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ الطاف حسین
 رشیدبھیا ایک سچے وفاپرست تھے،ان کی جان تحریکی جدوجہد میں کام کرتے کرتے گئی۔الطاف حسین
 ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رشید بھیاکے انتقال پر
 ان کے صاحبزادے کاشف سے فون پر تعزیت
لندن…9  فروری 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے دیرینہ کارکن اورحیدرآبادکے سابق ڈپٹی میئر رشید احمدبھیاکے انتقال پر ان کے صاحبزادے کاشف سے فون پر تعزیت کی ۔جناب الطاف حسین نے کاشف سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اپنے دیرینہ تحریکی ساتھی رشید احمدبھیاکے انتقال پر مجھے ذاتی طور پربہت دکھ پہنچاہے۔
 رشید بھیا میرے بہت پرانے اوربرے وقت کے ساتھی تھے ، تحریک کے لئے ان کی بہت قربانیاں ہیں جوناقابل فراموش ہیں۔جناب الطاف حسین نے پرانی یادوںکاذکرکرتے ہوئے کہاکہ میں 80ء کی دہائی میںجب بھی حیدرآبادجاتاتورشیدبھیاکے ساتھ شہر کے علاقوں کے دورے کرتا،وہ ہرجلسے، جلوس اورکارکنوںکی فکری نشستوں میں میرے ساتھ ہوتے ۔ انہوں نے ہرکڑے اوربرے وقت میں ساتھ نبھایا۔قید وبند اور مقدمات کاسامناکیا،وہ تحریک کی خاطر کافی عرصہ روپوش بھی رہے لیکن آخروقت تک اپنی وفاپرقائم رہے۔
اس موقع پر رشیدبھیاکے صاحبزادے کاشف نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے والدصاحب اکثر آپ کاذکرکرتے اور ہرحالت میں پارٹی کیلئے کام کرتے۔ کچھ عرصہ سے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی ، وہ گردے کے عارضے میں مبتلاتھے لیکن اس حالت میں بھی تحریک کیلئے رات دن کام کرتے رہے، انہوں نے وفاپرست امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد دیگرامیدواروں کے ساتھ حیدرآباد میںیادگارِشہداپرجاکرفاتحہ خوانی بھی کی اورشہرمیں نکالی جانے والی ریلی میں بھی شرکت کی ۔کل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کیاگیاتھا لیکن وہ اس حالت میں بھی الیکشن میں وفاپرست امیدواروں کی کامیابی کے لئے فکرمند تھے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ رشیدبھیا ایک سچے وفاپرست تھے، ان کی جان تحریکی جدوجہد میں کام کرتے کرتے گئی۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں شہادت کا درجہ عطافرمائے۔میں اورتحریک کے تمام ساتھی رشیدبھیا کے انتقال پر بہت دکھی ہیں اوران کی مغفرت اوربلند درجات کیلئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سرکاردوعالم ۖ کے صدقے رشیدبھیاکو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے 




5/2/2024 10:50:12 AM