Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یہ انٹربورڈ کے متعصب افسران کی جانب سے دانستہ دھاندلی اورفراڈ ہے جس کامقصد کراچی کے طلبہ کاتعلیمی قتل ہے۔الطاف حسین


یہ انٹربورڈ کے متعصب افسران کی جانب سے دانستہ دھاندلی اورفراڈ ہے جس کامقصد کراچی کے طلبہ کاتعلیمی قتل ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 1/15/2024
 
کراچی انٹر بورڈ کے امتحانی نتائج کالعدم قراردیے جائیں اورکراچی کے طلباء وطالبات کاتعلیمی قتل عام بند کیاجائے
یہ انٹربورڈ کے متعصب افسران کی جانب سے دانستہ دھاندلی اورفراڈ ہے جس کامقصد کراچی کے طلبہ کاتعلیمی قتل ہے۔الطاف حسین
ایک سازش کے تحت کراچی کے طلباء کا تعلیمی مستقبل تباہ کیاجارہا ہے
 انٹربورڈ کے فراڈرزلٹ کوفی الفور کالعدم قراردیاجائے ، طلبہ کے امتحانی نتائج دوبارہ مرتب کئے جائیں،انٹربورڈ کے متعصب افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔15،جنوری 2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کراچی انٹربورڈ کے امتحانات کے نتائج میں کراچی کے طلبہ کے ساتھ سنگین بے قاعدگیوں پر سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے تحت پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے امتحانی نتائج کالعدم قراردیے جائیں اورکراچی کے طلباء وطالبات کاتعلیمی قتل عام بند کیاجائے ۔ اپنے بیان میںجناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ انتہائی حیرت انگیز معاملہ ہے کہ کراچی کے جن ہونہار طلبہ وطالبات نے اپنی محنت کی بنیادپر میٹرک میں 80سے 90فیصد نمبر حاصل کئے تھے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج میں ان کے نمبر 40فیصد آئے ہیں۔ ایساکیساممکن ہوسکتاہے؟ یہ بورڈآف انٹرمیڈیٹ کے متعصب افسران کی کوئی غلطی نہیں بلکہ ایک دانستہ دھاندلی اورفراڈ ہے جس کامقصد کراچی کے طلبہ کاتعلیمی قتل ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ انٹربورڈ کے ان فراڈ رزلٹ سے صاف ظاہر ہے کہ انٹربورڈ کے متعصب افسران کی جانب سے باقاعدہ منظم سازش کے تحت کراچی کے باصلاحیت اور ہونہار طلباء کا تعلیمی مستقبل تباہ کیاجارہا ہے جس کے باعث کراچی کے طلباوطالبات پرامن احتجاج کررہے ہیں جبکہ بعض طلباوطالبات اس ناانصافی کے خلاف خودکشی تک کرنے پر مجبور ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی کے نوجوانوں کے سیاسی ومعاشی قتل کے بعد کراچی کے طلبہ وطالبات کاتعلیمی قتل کیاجارہاہے۔مگر کراچی کو منی پاکستان قراردینے اور کراچی کے شہریوں کے غم میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والی سیاسی ومذہبی جماعتیں کراچی کے طلباوطالبات کے
 ساتھ اس کھلی دھاندلی اورناانصافی پر اظہارمذمت تک کرنے سے گریزاں ہیں جوافسوسناک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ میں اورمیری ایم کیوایم ،کراچی انٹربورڈ کی دھاندلیوں اور میرٹ کے قتل سے متاثرہ طلباوطالبات کے ساتھ ہے اور متاثرہ طلباوطالبات کے ساتھ کئے جانے والے اس کھلے ظلم کے خلاف ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ انٹربورڈ کے ان فراڈرزلٹ کوفی الفور کالعدم قراردیاجائے ، طلبہ کے امتحانی نتائج دوبارہ مرتب کئے جائیں،کراچی کے طلبہ کے ساتھ ناانصافی بند کی جائے اورکراچی بورڈآف انٹرمیڈیٹ کے نااہل افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
٭٭٭٭٭


5/4/2024 3:08:04 AM