Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عالمی برادری فلسطین میں بمباری اور معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بندکروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔الطاف حسین


  عالمی برادری فلسطین میں بمباری اور معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بندکروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔الطاف حسین
 Posted on: 11/13/2023

 عالمی برادری فلسطین میں بمباری اور معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بندکروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔الطاف حسین
 لڑائی بندکرواکرمسئلے کاحقیقت پسندانہ حل ڈھونڈ ا جائے 
 الطا ف حسین کا پیغام صرف یہی ہے کہ'' جنگ سے نفرت …امن سے محبت ''
 "No War, Only Peace "  
فلسطین- اسرائیل تنازعے کے بارے میں تحقیقی مقالے کے اجراء کے موقع پر خطاب

لندن …  13نومبر 2023ئ
 ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ عالمی برادری کو فلسطین میں جاری بمباری اور معصوم وبے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام بندکروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اورلڑائی بندکرواکرمسئلے کاحقیقت پسندانہ حل ڈھونڈنا چاہیے۔ 
 انہوں نے یہ بات پیر کی شام فلسطین - اسرائیل تنازعے کے بارے میںتاریخی حقائق پر مبنی اپنے تحقیقی مقالے کے اجراء کے موقع پر لائیو خطاب میںکہی۔ تحقیقی مقالے کے اجراء کی یہ کارروائی سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان اورمختلف ممالک میں براہ راست دیکھی گئی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فلسطین ایک قدیم خطہ ہے جس کاوجود قبلِ مسیح کے دورمیں بھی ملتاہے، جہاںفلسطینی آباد ہیں لیکن 1948ء میں ریاستِ اسرائیل کے قیام کے بعد سے فلسطینیوںکاقتل عام کیا جارہا ہے ۔ اگر اقوام متحدہ اسی وقت فلسطینیوں کی علیحدہ آزادریاست قائم کردیتی تو اس کے بعد جو جنگیں اور قتل عام ہواہے وہ نہ ہوتااور لاکھوںانسانی جانیںضائع نہ ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ یہ امرافسوسناک ہے کہ فلسطین کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے وہ کردارادانہیں کیاجواسے کرنا چاہیے تھا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ 7اکتوبر 2023ء کوحماس کی جانب سے اسرائیل پر جوراکٹ حملے کئے گئے اسے کسی نے درست اورجائزقرارنہیں دیا تھالیکن اس کے بعد غزہ کے علاقوںپر جس طرح اندھادھند بمباری کی جارہی ہے اس کے نتیجے میں اب تک11 ہزار سے زائدمعصوم وبے گناہ فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں پانچ ہزار سے زائد معصوم بچے شامل ہیںحتیٰ کہ ان میں نومولود بچے بھی شامل ہیں، اسپتالوں میں لاشوںسے مردہ خانے بھرچکے ہیں، زخمیوں کے علاج کیلئے بیڈ نہیں ہیںجس کی وجہ سے زخمیوں کاعلاج مجبوراً فرش پر کیا جارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ فلسطین میں آج جو صورتحال ہے وہ ماضی کے حالات کا تسلسل ہے۔ آج بھی ایک طرف ہزاروں بے گناہ ہلاک کئے جاچکے ہیں جبکہ لاکھوں فلسطینیوںکوان کے علاقوںسے نقل مکانی پر مجبورکردیا گیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ فلسطین میں جاری اس قتل عام کو روکنے کے لئے عالمی برادری کواپناکرداراداکرناچاہیے اورلڑائی بندکرواکرمسئلے کا حقیقت پسندانہ حل ڈھونڈنا چاہیے۔ الطا ف حسین کا پیغام صرف یہی ہے کہ'' جنگ سے نفرت …امن سے محبت ''۔ "No War, Only Peace "  ۔ 
جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں اسرائیل - فلسطین تنازعے کے اہم نکات کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنے تحقیقی مقالے میں اس تنازعے کی تاریخ ، گزشتہ 75برسوںکے حالات اور واقعات کوبیان کیاہے اوراس کے ساتھ ساتھ موجودہ حالات کی روشنی میں اس تنازعے کا حل بھی پیش کیاہے۔ لوگوں کو میرے اس مقالے کوپڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک میری زندگی ہے ،میں ظلم کو ظلم کہتارہوںگااورسچ بیان کرتارہوںگا۔ انہوں نے فلسطینی شہیدوں کے لواحقین سے تعزیت کی اورظلم کاشکار فلسطینیوںسے ہمدردی کا اظہارکیا۔ 
٭٭٭٭٭


4/27/2024 10:53:29 PM