Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بجلی کے بلوںمیں بل اورٹیکسز غریبوںکومارنے کاایٹم بم ہے۔الطاف حسین


بجلی کے بلوںمیں بل اورٹیکسز غریبوںکومارنے کاایٹم بم ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 9/2/2023 1
بجلی کے بلوںمیں بل اورٹیکسز غریبوںکومارنے کاایٹم بم ہے۔الطاف حسین
غریبوں کیلئے زندہ رہنامشکل بنادیاگیاہے جبکہ طاقتورسول اورعسکری اشرافیہ
 سکون اورعیش وعشرت کی زندگی گزاررہی ہے
  فوج کی چھتری میں کام کرنے والے افراد ملک کو لوٹ رہے ہیں
پاکستان کوانقلاب فرانس جیسے انقلاب کی ضرورت ہے،
دوفیصداشرافیہ کے جاگیرداروں، وڈیروں اورسرمایہ داروں کو چوک پر لٹکایا جائے 
 اشرافیہ کو فری بجلی اورفری پیٹرول کی سہولت ختم کی جائے ۔بجلی کے بلوں سے تمام ناجائزچارجز ختم کئے جائیں
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کا عوام سے خطاب
لندن…2 ستمبر2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ بجلی کے بلوںمیں بل اورٹیکسز نہیں بلکہ یہ غریبوںکومارنے کاایٹم بم ہے،غریبوں کیلئے زندہ رہنامشکل بنادیاگیاہے جبکہ ملک کی طاقتورسول اور عسکری اشرافیہ عیش وعشرت کی زندگی گزاررہی ہے ۔ فوج کی چھتری میں کام کرنے والے افراد ملک کو لوٹ رہے ہیں ۔ وہ وقت قریب آرہاہے جب عوام کے ہاتھ اس اشرافیہ کے گریبانوںپر ہوںگے اور انہیں بچانے والاکوئی نہ ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے ان خیالات کااظہارجمعہ کوپاکستان میںبجلی کے بل،عوام پرمختلف ٹیکسوں کے نفاذاور پیٹرول ڈیزل کی قیمتوںمیں اضافے کے سنگین معاملے پر اپنے اہم خطاب میں کیا۔ ان کایہ خطاب شل میڈیاکے زریعے  براہ راست نشرکیاگیاجسے پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ہزاروںافرادنے لائیو دیکھا۔جناب الطاف حسین نے پاکستان میں بجلی سپلائی کمپنیوں کی جانب سے عوام کوموصول ہونے والے بلوں ہوشربا اضافوں، بلوں میں مختلف قسم کے ٹیکس شامل کرنے ، پیٹرول ڈیزل اورچینی کی قیمتوں میں اضافے کی  کی وجہ سے ملک بھر کے عوام خصوصاًغریب ومتوسط طبقہ کے عوام بہت پریشان ہیں، غربت وتنگدستی کا شکارغریب خودکشیاں کررہے ہیں، اپنے بچوں کو مار رہے ہیں اورخود بھی مررہے ہیںجبکہ دوفیصداشرافیہ عیش کررہی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس، فلڈٹیکس، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز، میٹرچارجز،سیلزٹیکس اور دیگر ٹیکس شامل کردیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جس شخص کی تنخواہ 20  یا 25  ہزار روپے ہے وہ 40ہزار روپے کا بل کہاںسے دے گا؟ گھروالوںکوکہاں سے کھلائے گا ؟ بچوں کوکہاںسے پڑھائے گا؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گزشتہ روزسینئرصحافیوںاوراینکرزسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فوج کے جرنیل اورججز بجلی کابل ادا کرتے ہیں ، یہ سراسر جھوٹ ہے۔اگرسچ ہے تووزیراعظم قوم کے سامنے بجلی کے اداکردہ بل پیش کریں ۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ فوج جرنیلوں،بحریہ ،فضائیہ کے افسروں، سپریم کورٹ اورہائیکورٹس کے ججوں، بیوروکریٹس سمیت دوفیصد اشرافیہ اور 17 گریڈ سے 22 گریڈ کے افسران کو پیٹرول اور بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے ۔اسی طرح واپڈا ، بجلی سپلائی کمپنیوں کے ایک لاکھ 89ہزار 171 حاضر اور ریٹائرڈ افسران وملازمین کوماہانہ 3کروڑ 47لاکھ 58ہزار 825 یونٹ یعنی ماہانہ ساڑھے 3کروڑ یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے ۔ جس کی قیمت اربوں روپے ہے ۔ اس طرح اشرافیہ طبقہ کو550  ارب روپے کی مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ دوفیصد اشرافیہ کو فری گاڑیاں ، فری پیٹرول اور فری بجلی کی سہولت فوری طورپر ختم کی جائے ۔بجلی کے بلوں سے تمام ناجائزچارجز ختم کئے جائیں اورصارفین سے صرف بجلی کے استعمال شدہ یونٹ کی قیمت وصول کی جائے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کل حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںمیںاچانک 22روپے فی لیٹر اضافہ کرکے عوام پر ایک اوربم گرایاہے جوپہلے ہی مہنگانی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ دوسری جانب طاقتوراشرافیہ کو 220  ارب روپے مالیت کامفت پیٹرول فراہم کیاجاتاہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت قیمتیں بڑھانے کے لئے آئی ایم ایف کے معاہدوں کاجوازپیش کرتی ہے جبکہ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیو نے بیان دیاتھاکہ '' ہم نے پاکستان پر زوردیاہے کہ وہ امیرلوگ جو پیسہ کمارہے ہیںان پرٹیکس لگا ئیں اور غریبوںکو رعایتیں دیں جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ''۔ مگرحکومت غریبوں پرہی ٹیکس لگا ر ہی ہے جبکہ امیروں کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے ۔ شہبازشریف حکومت کے دورمیں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میںاعلان کیاکہ '' زراعت اورریئل اسٹیٹ سیکٹرپرکوئی ٹیکس نہیں لگایاجائے گا'' اس طرح بڑے بڑے زمینداروں اور بلڈرز ٹائیکون کوٹیکس سے مستثنیٰ قراردیدیاگیا۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف اوران کی کابینہ نے قوم کو دھوکہ دیا ،قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں ہرشعبے میں دہرانظام رائج ہے، ملک کے عوام پانی ،بجلی جیسی بنیادی سہولتوںسے بھی محروم رہتے ہیں جبکہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں قائم فوج کے کینٹ علاقوں، فوجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں،ڈی ایچ اے ، اور بحریہ ٹاؤن میں پانی اوربجلی برابرفراہم ہوتاہے اور ان کے بجلی کے بل بھی معاف ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کوانقلاب فرانس جیسے انقلاب کی ضرورت ہے،دوفیصداشرافیہ کے جاگیرداروں، وڈیروں اورسرمایہ داروں کو چوک پر لٹکایا جائے تاکہ دوسرے لوگ عبرت پکڑیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے ہرملک کی فوج اپنے وطن کی سرحدوں کے دفاع پرتوجہ دیتی ہے لیکن پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کی فوج زراعت، رئیل اسٹیٹ اور ہرطرح کا کاروبار کرتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی سونے کی چڑیا ہے اسی لئے فوج، رینجرز، ایجنسیاں اوراشرافیہ سب ملکر کراچی کولوٹ رہے ہیں اور یہاں کے حقوق کی بات کرنے والی اورگراس روٹ پارٹی ایم کیوایم کوریاستی طاقت سے کچلا جارہا ہے۔گزشتہ کئی برسوںسے جاری ریاستی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروںکارکنوںکوماورائے عدالت قتل کردیاگیاجس میں الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصرحسین اوربھتیجے عارف حسین بھی شامل ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ میری مخالفت کی اور میرے خلاف بہت کچھ کہالیکن جب ان پر اوران کی پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیاتومیں نے ان کی حمایت میں آواز بلند کی ،میں آج بھی یہ سمجھتاہوں کہ 9مئی کے واقعات کاساراملبہ عمران خان پر ڈال دیناغلط ہے ۔ جس طرح ایم کیوایم کے خلاف کیاگیاکہ جس نے الطاف حسین کو چھوڑکر اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ splinter گروپس میں شمولیت اختیارکی ان کے تمام گناہ معاف کردیے گئے جبکہ میرے وفاپرست ساتھی آج بھی گرفتار اور لاپتہ کئے جارہے ہیں اسی طرح آج تحریک انصاف کے وہ رہنمااورارکان اسمبلی عمران خان کاساتھ چھوڑنے اوراسٹیبلشمنٹ کے قائم کردہ گروپوں میں شمولیت اختیار کرنے کااعلان کررہے ہیں وہ پاک صاف قراردیے جارہے ہیں جبکہ جورہنمااور ارکان اسمبلی عمران خان کاساتھ چھوڑنے کیلئے تیارنہیں ہیں وہ آج بھی جیلوں میں قید ہیں یاروپوش ہیں۔جناب الطاف حسین نے تحریک انصاف کے وفاپرست رہنماؤں،کارکنوں سے کہاکہ میں آ پ کامخالف نہیں دوست ہوں، میں کل بھی آپ کایاکسی کا دشمن نہیں تھا، میرے خلاف سازش کے تحت پروپیگنڈے کئے گئے تاکہ ملک کے عوام کومجھ سے بدظن کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے وہ رہنماجو کہتے تھے کہ عمران خان ایک دن بھی جیل نہیں کاٹ سکتا انہیں شرم آنی چاہیے کیونکہ عمران خان توجیل کاٹ رہاہے جبکہ مسلم لیگ ن کے وہ رہنماحکومت ختم ہوتے ہی غائب ہوگئے ہیں۔انہوں نے تحریک کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیااورلاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے اسیروںاورثابت قدم ساتھیوں کوسلام تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مقدمات کی پیروی کے سلسلے میں مالی معاونت کرنے پر اوورسیزاورپاکستان میں موجود کارکنوںسے اظہار تشکر کیا اور انہیں اپناپیار پیش کیا۔ 




5/3/2024 9:45:42 AM