Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اور چھاپوں کے ذمہ دار غدارانِ مہاجر قوم اور پی پی پی کی متعصب حکومت ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں بے گناہ کارکنان کو بازیاب کرانے میں کردار ادا کریں ، سید عاطف شمیم ، رکن رابطہ کمیٹی


  کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اور چھاپوں کے ذمہ دار غدارانِ مہاجر قوم اور پی پی پی کی متعصب حکومت ہے،  انسانی حقوق کی تنظیمیں بے گناہ کارکنان کو بازیاب کرانے میں کردار ادا کریں ، سید عاطف شمیم ، رکن رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/23/2023
کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں اورچھاپوں کے خلاف ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل خانہ کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی مظاہرے میں رکن رابطہ کمیٹی سید عاطف شمیم ، ہیوسٹن چیپڑ کے وفاپرست ذمہ داران،
 کارکنان و عوام نے بڑی تعداد شرکت کی
 کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اور چھاپوں کے ذمہ دار غدارانِ مہاجر قوم اور پی پی پی کی متعصب حکومت ہے،  انسانی حقوق کی تنظیمیں بے گناہ کارکنان کو بازیاب کرانے میں کردار ادا کریں ، سید عاطف شمیم ، رکن رابطہ کمیٹی
حالات چاہے جیسے بھی ہوں مہاجر قوم ہمیشہ اپنے محبوب قائد الطاف حسین کے ساتھ ہے
 پوری مہاجرقوم ،ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں پر سراپا احتجاج ہے ۔ شرکاء احتجاجی مظاہرہ ، ہیوسٹن
ہیوسٹن ، ٹیکساس۔۔۔23، جولائی2023ئ
ایم کیو ایم امریکہ ہیوسٹن چیپڑ کے زیراہتمام کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہروں میں ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کی بلا جواز اورغیر قانونی گرفتاریوں اور چھاپوں کے خلاف جمعے کے روزہیوسٹن میںپاکستانی قونصل خانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیاجس میں ایم کیوایم کی رکن رابطہ کمیٹی سید عاطف شمیم ،ایم کیوایم ہیوسٹن چیپڑ کے ذمہ داران ، کارکنان وہمدردوں اوران کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرے کے شرکاء میں بزرگوں، خواتین اور بچوںنے بھی بڑی تعدادمیںشامل تھے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی تصاویر، ایم کیوایم کے پرچم اور مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف  مذمتی کلمات درج تھے۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء وقفے وقفے سے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی حمایت میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے اور جناب الطاف حسین نے اپنی والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہارکرتے رہے۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی عاطف شمیم نے کہا کہ 9، جولائی 2023ء کو کورنگی کے ایک یونٹ کے کارکنان کی ریلی سے غداران قوم میں کھلبلی مچ گئی ہے اور ان غداروں کو اپنا انجام واضح دکھائی دے رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اورچھاپوں کے 
اصل ذمہ دار غداران مہاجرقوم اور پی پی پی کی متعصب حکومت ہے،ایک جانب قوم کے غدار ، وفاپرست کارکنان کی مخبریاں کرکے انہیں گرفتارکروارہے ہیں اوردوسری جانب پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ذریعے ان کارکنان کو سندھ کی دوردراز جیلوںمیں منتقل کروارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوںنے 
دنیا بھرکی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریوں اورانہیں اندرون سندھ کی دور دراز جیلوںمیں منتقل کرنے کا نوٹس لیاجائے، تمام گرفتارشدگان کی رہائی اورلاپتہ کارکنان اور ان کے کمسن بچوں کی بازیابی کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں۔عاطف شمیم نے کہا کہ قران مجید  پراپنے بانی وقائد سے وفاداری اورشہیدوں کے لہوسے غداری نہ کرنے کا حلف لیکر مکر جانے والے غدارٹولے قوم کے مجرم ہیں اورایم کیوایم کے کارکنان کی مخبریاں کرکے گرفتار کروانے والے بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
عاطف شمیم نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اورارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کریں۔
اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے جناب الطاف حسین سے تجدید عہدوفاکرتے ہوئے کہا کہ حالات چاہے کتنے ہی کٹھن اورمشکل کیوں نہ ہوں، مہاجر قوم ہمیشہ اپنے محبوب قائد جناب الطاف حسین کے ساتھ ہے اور ایم کیو ایم کے وفاپرست کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں کے خلاف دنیاکے ہرفورم پر آواز احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اور چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مہاجروں کے خلاف جنگی جرائم بند کئے جائیں۔
احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر رابطہ کمیٹی کے رکن عاطف شمیم اورایم کیوایم امریکہ ہیوسٹن چیپڑ کی جانب سے  ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اوراورانکے گھروں پر چھاپوں کے خلاف پٹیشن ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل میں جمع کرائی گئی۔

٭٭٭٭٭














9/17/2024 2:25:39 PM