Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام٣۹ واں یوم تاسیس کینیڈا کے مختلف چیپٹرز میں نہایت عقیدت واحترام اور روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا


 Posted on: 3/19/2023

ایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام٣۹ واں یوم تاسیس کینیڈا کے مختلف چیپٹرز میں نہایت عقیدت واحترام اور روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا
مہاجر قوم کسی بھی صورت میں غلامی قبول نہیں کریگی،پوری مہاجر قوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سربراہی میں متحد اور ثابت قدم ہے ہم اپنی آخری سانس تک قائد تحریک جناب الطاف حسین کےسچے وفاداررہیں گے، شاہد رضاِ ڈپٹی کنوئنیر رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں پوری مہاجر قوم کے حوصلے بلند ہیں،تمام ترمشکلات اور ریاستی پابندیوں کے باوجود مہاجر قوم کے وفا پرست ساتھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں یکجا اور ثابت قدم ہیں۔ ڈاکٹر ندیم احسان، ایڈوائزررابطہ کمیٹی
غداران مہاجر قوم اور ریاستی ادارے چاہے جتنی بھی کوشش کرلیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی محبت ہمارے دلوں سی نہیں نکال سکتے۔ آصف قاضی، رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی
ایم کیو ایم کے انتالیسویں یوم تاسیس کے موقعے پر کینیڈا کے تمام زمہ داران و کارکنان قائد تحریک جناب الطاف حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں مسعود حسن، سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم کینیڈا
شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا,منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے،.اقبال بہادر جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم کینیڈا


ٹورنٹو : بروز اتوار
بتاریخ : ۱۹ مارچ ۲۰۲۳

ایم کیوایم کینیڈا کےزیر اہتمام ایم کیو ایم کے انتالیسویں یوم تاسیس کو نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا.اس سلسلے میں ایم کیوایم کینیڈا ٹورنٹو چیپٹر، کیلگری اورایڈمنٹن چیپٹرز کے زیراہتمام مقامی ہالز میں پروگرام منعقد کئے گئے۔ جس میں ایم کیو ایم کینیڈا کے زمہ داران و کارکنان کے علاوہ بزرگوں، بچوں اور خواتین نے بھرپور انداز میں شرکت کی.
ٹورنٹو چیپٹر کے زیر اہتمام کئے گئے پروگرام میں شاہد رضا٫ ڈپٹی کنوئنیر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم٫ ڈاکٹر ندیم احسان ایڈوائزر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم اور آصف قاضی، رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ایم کیو ایم، اقبال بہادر جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم کینیڈ ا، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور ٹورنٹو چیپٹر کے زمہ داران و کارکنان بھی شریک تھے۔
کیلگری چیپٹر کے زیر اہتمام کئے گئے پروگرام میں مسعود حسن، سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم کینیڈا، کیلگری چیپٹر کے زمہ داران و کا رکنان کے علاوہ خواتین، بزرگ اور بچے بھی شریک تھے۔
اسی طرح ایڈمنٹن چیپٹرمیں بھی زمہ داران و کارکنان اور ہمدرد یوم تاسیس کے پروگرام میں شریک تھے۔
اجلاس میں موجود تمام ذمہ داران اور کارکنان نے دنیا بھر میں موجود تمام وفا پرستوں کو اور بالخصوص قائد تحریک جناب الطاف کو ۳۹ ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی ساتھ تحریک کے شہیدوں کو ان کی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ منزل کے حصول تک قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت کی روشنی میں جدوجہد جاری رکھیں گے.
اس موقع پرشاہد رضا ڈپٹی کنوئنیر رابط کمیٹی ایم کیو ایم٫ نے شرکائے محفل سے گفتگو کرتے ۳۹ ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اللہ پاک نے مہاجرقوم کیلئے مسیحا بنا کر بھیجا ہے.پچیس ہزار سے زائد مہاجرنوجوانوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، تحریک ان تمام شہیدوں کی لازوال قربانیوں اور لہو کے صدقے پروان چڑھی٫ مہاجر قوم حریت پسندوں کی اولادیں ہیں ہم کسی بھی صورت میں غلامی قبول نہی کرینگے٫ پوری مہاجر قوم قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سربراہی میں تحریک کے مشن کو کامیاب بناتے ہوئے مقصد حاصل کر لیں گے.
ڈاکٹر ندیم احسان، ایڈوائزر رابط کمیٹی نے اپنے پیغام کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں پوری مہاجر قوم کے حوصلے بلند ہیں،تمام ترمشکلات اور ریاستی پابندیوں کے باوجود مہاجر قوم کے وفا پرست ساتھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں یکجا اور ثابت قدم ہیں۔
آصف قاضی رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غداران مہاجر قوم اور ریاستی ادارے چاہے جتنی بھی کوشش کرلیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی محبت ہمارے دلوں سی نہیں نکال سکتے۔
اس موقعے پر مسعود حسن، سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم کینیڈا نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو کینیڈا کے ساتھیوں کی جانب سے ۳۹ ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کینیڈا کے تمام ساتھی ہر مشکل وقت میں اپنے محبوب قائد ساتھ کھڑے ہیں۔
اقبال بہادر جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم کینیڈا نے۳۹ ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کے ایم کیو ایم کینیڈا کی تمام ذمہ داران اور کارکنان دنیا بھر میں موجود تمام وفا پرستوں کو اور بالخصوص قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ایم کیو ایم کے ۳۹ ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ تمام تر مشکلات اور پرکٹھن حالات کے باوجود قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں منظم ہیں اور تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئےقائد تحریک کے مشن پر عمل پیرا ہیں اور منزل کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے.
اس موقع پر ۳۹ ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور تحریکی ترانے بجائے گئے٫ اس وقت ساتھیوں ہمدردوں اور کارکنان کا جوش و خروش دیدنی تھا٫ تمام ذمہ داران وکارکنان اور ہمدردوں نے ایک دوسرے کوکیک کھلایا اور مبارک باد پیش کی.
ایم کیو ایم کینیڈا کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں زکوۃ٫ فطرات اور عطیات کی مہم کے آغاز کا اعلان کیا گیا.
اجلاس کے اختتام پر شہدائے حق کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لیےخصوصی دعائیں کی گئیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازئ عمر اور صحت و تندرستی, لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی, اسیر ساتھیوں کی رہائی اور تحریک کی کامیابی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں.


9/7/2024 5:45:14 PM