Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 19، جون کو یوم سیاہ کے طورپر منایاگیا


متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 19، جون کو یوم سیاہ کے طورپر منایاگیا
 Posted on: 6/21/2023
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 19، جون کو یوم سیاہ کے طورپر منایاگیا
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں شہیدوںکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات
 گھروں، شاہراہوں، چوراہوں اورعمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے
 شہیدوں کی قبروں پر حاضری دی گئی، پھول چڑھائے گئے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی
سوشل میڈیا خصوصی ہیش ٹیگ''# انیس _جون_ آغاز_ غداری'' 
مسلسل ٹرینڈ کرتارہا
مرکزی تعزیتی اجتماع ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں منعقد ہوا

لندن۔۔۔21، جون2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 19، جون کو یوم سیاہ کے طورپر منایاگیا، سانحہ 19، جون1992ء کے شہداء کی 31 ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں شہیدوںکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے اور تحریک کے شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی ایم کیوایم کے تحت 19، جون1992ء کا دن ''یوم سیاہ '' کے طورپر منایاگیا۔ اس سلسلے میں کراچی، حیدرآباد ،ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ، سانگھڑ، عمرکوٹ اور سندھ کے دیگر شہروں، قصبوں اوردیہاتوں کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوااور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنان وہمدردوں کی جانب سے گھروں، شاہراہوں، چوراہوں اورعمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے ،بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی گئیں، یوم سیاہ کے حوالے سے وال چاکنگ کی گئی ، بینرز آویزاں کیے گئے اور پوسٹرزچپکائے گئے۔اس کے علاوہ کارکنان کی جانب سے گھروں میں 19، جون 1992ء کے شہداء کی یاد میںتعزیتی اجتماعات منعقد کیے گئے اور تحریک کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے ۔ کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے شہیدوں کی قبروں پر حاضری دی گئی، پھول چڑھائے گئے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
19، جون، یوم سیاہ کے موقع پر ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے مرکزی پوسٹرکااجراکیا گیاتھا جس پر جلی حروف سے 19،جون1992ء اور یوم سیاہ تحریر تھا اورفوجی آپریشن کے دوران ریاستی مظالم کی عکاس تصاویربھی نمایاں تھیں۔ اس مرکزی پوسٹرپر یہ شعر بھی درج تھا کہ 
ستون دار پر رکھتے چلوسروںکے چراغ
جہاں تلک  یہ  ستم کی  سیاہ  رات  چلے 
 سوشل میڈیاپربھی 19، جون یوم سیاہ کے حوالے سے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد انتہائی متحرک دکھائی دیے ، ایم کیوایم کے کارکنان وہمددوں نے یوم سیاہ کے حوالے سے اپنے وڈیولاگ جاری کیے جن میں 19، جون 1992ء کے فوجی آپریشن کی تفصیلات بیان کی گئیں اور تحریک کے شہیدوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ یوم سیاہ کے موقع پرایم کیوایم سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے خصوصی ہیش ٹیگ''# انیس _جون_ آغاز_ غداری'' کااجراء کیاگیا تھا جو کہ سماجی ویب سائٹ ٹوئٹرپر مسلسل ٹرینڈ کرتارہا۔ ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کی جانب سے ٹوئٹرپر ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران چھاپےگرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل اوردیگرریاستی مظالم پر مبنی وڈیوز اورتصاویر پر مشتمل ٹوئٹس جاری کی گئیں ۔پاکستان کی طرح ایم کیوایم کے اوورسیز یونٹوں میں بھی 19، جون کا دن یوم سیاہ کے طورپر منایاگیا اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ یوم سیاہ کامرکزی تعزیتی اجتماع ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں منعقد ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفی عزیزآبادی ، رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا، شعبہ خواتین ،سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے آرگنائزر سہیل خانزادہ ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور ایم کیوایم برطانیہ کے مختلف یونٹوںکے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہیدوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اسی طرح ایم کیوایم ا ریکہ، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ ، آسٹریلیا، بیلجئم اور خلیجی ممالک میں بھی 19، جون 1992ء کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجتماعات منعقد کیے گئے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ 
٭٭٭٭٭































































11/2/2024 11:04:27 PM