APMSO کایوم تاسیس بھرپورطریقے سے منانے پر
قائد تحریک الطاف حسین کا تحریک کے گمنام کارکنان کو کھڑے ہوکر سیلوٹ
لندن۔۔۔12، جون2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے با نی وقائد جناب الطاف حسین نےAPMSO کا45 واں یوم تاسیس بھرپورطریقے سے منانے پر اے پی ایم ایس او ، ایم کیوایم کے گمنام کارکنان اوروفاپرست ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اورمعصوم بچوںکو زبردست خراج تحسین پیش کیا اورانہیں کھڑے ہوکر سیلوٹ کیا۔لندن میں اے پی ایم ایس او کے 45 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے تمام وفاپرست کارکنان وعوام کو اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے میری تحریروتقریر پر غیرآئینی وغیرقانونی پابندی عائدہے ، ایم کیوایم کوپاکستان میں سیاسی وفلاحی سرگرمیوں کی اجازت نہیں لیکن ظلم وجبر کے اس ماحول کے باوجود میرے گمنام کارکنان کی جانب سے کراچی ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپور خاص، سکھر، نواب شاہ، سانگھڑ، عمرکوٹ، سامارو ، صوبہ سندھ کے دیگر شہروں، اسلام آباد، راولپنڈی ، ملتان ،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بھی اے پی ایم ایس او کے 45 ویں یوم تاسیس منایاگیاجس پر میں تمام وفاپرست ماؤں، بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں اورمعصوم بچوں کو ہمت وجرات اور بہادری کے مظاہرے پر دل کی گہرائی سے اپنا پیار، ڈھیروں دعائیں اورخراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے اپنی نشست سے کھڑے ہوکر وفا پرست کارکنان وعوام کو سیلوٹ بھی کیا۔
٭٭٭٭٭