Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدر آباد کے مختلف علاقوں میںایم کیو ایم کے وفا پرست کارکنان کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے قابلِ مذمت ہیں ۔ کنوینر ایم کیو ایم مصطفی عزیز آبادی


 حیدر آباد کے مختلف علاقوں میںایم کیو ایم کے وفا پرست کارکنان کے گھروں پر  غیر قانونی چھاپے قابلِ مذمت ہیں ۔ کنوینر ایم کیو ایم مصطفی عزیز آبادی
 Posted on: 6/12/2023

حیدر آباد کے مختلف علاقوں میںایم کیو ایم کے وفا پرست کارکنان کے گھروں پر
 غیر قانونی چھاپے قابلِ مذمت ہیں ۔ کنوینر ایم کیو ایم مصطفی عزیز آبادی 
حیدرآبادکے وفاپرست کارکنان وعوام کی جانب سے نےAPMSOکے یوم تاسیس پر شہرمیں قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویرپر مبنی بینرز، پینافلیکس اور پوسٹرزلگا نے سے حکومت سندھ اور شہیدوں کے لہو کاسوداکرنے والے
 ضمیر فروش عناصر بری طرح بوکھلاگئے ہیں ،چھاپوںکے پیچھے غدارٹولہ شامل ہے 

لندن ۔ ۔ ۔ 12 جون، 2023
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے حیدرآبادکے مختلف علاقوںمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروںپر چھاپوںکی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہفتہ اوراتوار کی رات اور دن میں پولیس و رینجرز نے حیدرآبادکے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ، کارکنوں کے نہ ملنے پر ان کے والدین، بھائی بہنوں اور بیوی بچوں کوہراساں کیا۔چھاپوں کے دوران گھروں میں چادروچاردیواری کے تقدس کی پامالی کی گئی ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ کراچی اوردیگرشہروں کی طرح حیدرآباد کے وفاپرست عوام اورکارکنان تمام ترریاستی جبر کے باوجود قائدتحریک جناب الطاف حسین سے جس طرح اپنی وابستگی کااظہار کررہے ہیںاور APMSOکے 45ویں یوم تاسیس کوپرامن انداز میں منارہے تھے ،انہیں اس سے باز رکھنے اورکارکنان وعوام میں خوف وہراس پھیلانے کیلئے اس طرح ظالمانہ کارروائی کی گئی ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حیدرآبادکے وفاپرست کارکنان وعوام نے شہرمیں تہنیتی بینرز، قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویرپر مبنی پینافلیکس اورپوسٹرزلگا کرجس جوش وخروش کا مظاہرہ کیا ہے اس سے پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کے ساتھ ساتھ مہاجر دشمن قوتوں کے ہاتھوں شہیدوں کے لہو کا سوداکرنے والے ضمیر فروش عناصر بری طرح بوکھلاگئے ہیں اسی لئے انکی درخواست اورایماء پرپولیس اور رینجرز کے ذریعے گھروںپر چھاپے مارے گئے ۔ ہماری ماؤں بہنوں کی چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مہاجر قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ اس تمام عمل کے پیچھے غداروں کا ٹولہ شامل ہے ۔قوم ایسے بے ضمیرعناصر کو اچھی طرح پہچان چکی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مہاجر عوام اور وفا پرست کارکنان کے دلوں سے جناب الطاف حسین کی محبت اور وابستگی کسی بھی جبر کے ذریعے ختم نہیں جاسکتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی اس تمام غیر قانونی چھاپوں کی پرزور مذمت کی اور مطالبہ کیاکہ اس غیر قانونی عمل کو فورا بند کیا جائے ۔

9/8/2024 2:54:56 PM