سانحہ پکاقلعہ حیدرآباد کے شہداء کی 33 ویں برسی عقیدت واحترا م سے منائی گئی
آج کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے
نثارپنہور، رشیدبھیا، شکیل زئی نے کارکنان کے ہمراہ پکاقلعہ حیدرآباد کے شہداء کی قبروں اور یادگارپر حاضری دی ، پھول چڑھائے ، سیلوٹ کیااورایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے
حیدرآباد۔۔۔26،مئی2023ئ
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آج سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کی 33 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی ، کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ سانحہ پکاقلعہ کے شہداء کی برسی کے موقع پر ایم کیوایم کی ایڈوائزری کونسل کے رکن نثاراحمد پنہور ، سابق ڈپٹی میئر حیدرآباد رشید بھیا اورسندھ ہائی کورٹ کے وکیل شکیل احمد زئی سمیت ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں نے پکاقلعہ حیدرآبادکے احاطے میں شہداء کی قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ بعدازاں ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوںنے پکا قلعہ حیدرآبادکے شہیدوں کی یادگارپر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور شہداء کو سیلوٹ کرکے زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے ۔
٭٭٭٭٭