Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان اسلام کاقلعہ نہیں بلکہ ظلمستان ہے ۔کنوینرایم کیوایم طارق جاوید


پاکستان اسلام کاقلعہ نہیں بلکہ ظلمستان ہے ۔کنوینرایم کیوایم طارق جاوید
 Posted on: 12/9/2021

 پاکستان اسلام کاقلعہ نہیں بلکہ ظلمستان ہے ۔کنوینرایم کیوایم طارق جاوید
طالبان اورشدت پسند کالعدم مذہبی تنظیموں کوتوآزادی حاصل ہے لیکن ایم کیوایم کے کارکنوں، ماؤں بہنوں، بزرگوں اوربچوں کواپنے شہیدوں کی یادگاراورقبروں پر فاتحہ خوانی کرنے تک کی اجازت نہیں ہے
 یوم شہدا کے موقع پرآج عزیز آباد کے پورے علاقے کوسیل کردیاگیا،کارکنان وعوام نے یادگارشہداء جانے کی کوشش کی تو رینجرزاورپولیس نے ان پر دھاوابولا 
ان سے موبائل فون ،گاڑیاں اور تمام چیزیں چھین لیں ،رینجرزاورپولیس نے ماؤں بہنوں کے ہاتھوں میں موجود قرآن مجید کی بے حرمتی کی، خواتین کوبالوں سے پکڑ کر گھسیٹا ،دوپٹے کھینچے ، لاٹھیوں اورڈنڈوں سے ان پر بہیمانہ تشددکیا
 رینجرزکے مرداہلکاروں نے ایم کیوایم کی باپردہ ماؤں بہنوںکی خود جامہ تلاشی لی اوران کے ساتھ مارپیٹ کی
رینجرزاورپولیس نے یادگار شہدا جانے کی کوشش کرنے والے درجنوں افرادکوگرفتارکرلیاجن میں مائیں بہنیں،نوجوان اوربزرگ شامل ہیں ۔
 یہ ظلم نہیں توکیا ہے ، ایساظلم ڈھانے والوںکوکون زندہ باد کہے گا؟ طارق جاوید
اقوام متحدہ اورجمہوری ممالک اورانسانی حقوق کی ملکی وبین الاقوامی تنظیمیں ان ریاستی مظالم کافوری نوٹس لیں
 ظلم وبربریت بند کیاجائے اور گرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیا جائے  
یوم شہداء کے موقع پر ظلم وتشددپر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی وڈیوبریفنگ 

لندن…9 دسمبر 2021ئ
ایم کیوایم کے کنوینرطارق جاوید نے آج یوم شہدا کے موقع پر کراچی میں یادگارشہداء پر رینجرزاورپولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں، خواتین اوربزرگوں پر تشدداورگرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اسلام کاقلعہ نہیں بلکہ ظلمستان ہے جہاں طالبان اورشدت پسند کالعدم مذہبی تنظیموں کوتوآزادی حاصل ہے لیکن ایم کیوایم کے کارکنوں، ماؤںبہنوں، بزرگوںاوربچوںکواپنے شہیدوں کی یادگاراورقبروںپر فاتحہ خوانی کرنے تک کی اجازت نہیںہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار جمعرات کی شب ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایک ہنگامی وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وڈیوبریفنگ میں رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان بھی موجود تھے۔ 
طارق جاوید نے کہاکہ ایم کیوایم گزشتہ کئی برسوںسے ہرسال 9دسمبر کویوم شہدا مناتی ہے ۔ اس موقع پر شہداکے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جاتی ہے اورشہداکی یادگاراورشہداقبرستان میں شہیدوں کی قبروںپر پھول چڑھائے جاتے ہیں اورفاتحہ خوانی کی جاتی ہے ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاتھاکہ مورخہ 9دسمبر بروزجمعرات یوم شہدا عقیدت واحترام سے منایاجائے گااورشہداکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عزیزآبادکے جناح گراؤنڈ میںقائم یادگارشہداپر حاضری دی جائے گی اورشہداء قبرستان میںشہداکی قبروںپر پھول چڑھائے جائیںگے لیکن صرف فاتحہ خوانی کوروکنے کے لئے رینجرز، پولیس اورسرکاری ایجنسیوںکی جانب سے یوم شہداء سے قبل ہی بڑے پیمانے پر کراچی اور حیدرآباد میں چھاپے اورگرفتاریوں کاسلسلہ شروع کردیاگیاتھا ۔ طارق جاوید نے کہاکہ یوم شہدا کے موقع پرآج صبح ہی سے عزیز آباد کے پورے علاقے کوسیل کردیاگیا۔ جناح گراؤنڈ جانے والی تمام سڑکوں، گلیوں اور راستوںکوگاڑیاں اوررکاوٹیںکھڑی کرکے بندکردیاگیا۔ جگہ جگہ رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔کسی بھی فردکو جناح گراؤنڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیںدی گئی۔جب شہید وں کے لواحقین، ماؤں ،بہنوں ، بزرگوں اورنوجوانوں نے نہایت پرامن طریقے سے یادگار شہداء پہنچنے کی کوشش کی تاکہ وہ اپنے پیاروں کی یادگارپر پھول چڑھاسکیں … فاتحہ خوانی کرسکیں …اورشہداء کو خراج عقیدت پیش کرسکیں ۔ خواتین اوربزرگوں نے پھول لیکر یادگارشہداء کے قریب جانے کی کوشش کی لیکن رینجرزاورپولیس نے ان پر دھاوابولا… ان کے ہاتھوں سے پھول اور ریتھ چھین لیے…زمین پر پھینک دیے… پرامن خواتین ، بزرگوں اورنوجوانوں کو وحشیانہ تشددکانشانہ بنایا۔ان سے ان کے موبائل فون ،گاڑیاں، ان کے کاغذات اور تمام چیزیں چھین لیں ۔انہوںنے کہاکہ رینجرزاورپولیس اہلکاروںنے ماؤںبہنوں کے ہاتھوں میںموجود قرآن مجید کی بے حرمتی کی، خواتین کویادگارپر جانے سے روکنے کے لئے انہیںبالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیادوپٹے کھینچے گئے ، لاٹھیوں اورڈنڈوں سے ان پر بہیمانہ تشددکیا۔ رینجرزنے صرف گرفتاریاںاورتشددہی نہیں کیابلکہ رینجرزکے مرداہلکاروں نے ایم کیوایم کی باپردہ ماؤں بہنوںکی خود جامہ تلاشی لی اوران کے ساتھ مارپیٹ کی۔ انہوں نے کہاکہ رینجرزاورپولیس نے یادگار شہدا جانے کی کوشش کرنے والے درجنوں افرادکوگرفتارکرلیاجن میںمائیںبہنیں،نوجوان اوربزرگ شامل ہیں ۔طارق جاوید نے کہاکہ ان گرفتارشدگان کوکہاںلے جایاگیاہے ،انہیں کہاں رکھا گیا ہے اوروہ کس حال میں ہیں، کچھ پتہ نہیں ہے 
کنوینر طارق جاوید نے ان مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان ، شہیدوں کی مائیں، بہنیں، بھائی، بزرگ اوریوتھ یادگارشہد ا پر فاتحہ خوانی کرنے گئے تھے ، آخران کاکیاجرم تھاکہ انہیں اس طرح ریاستی ظلم وبربریت کانشانہ بنایاگیا؟طارق جاوید نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ والے پاکستان تواسلام کاقلعہ کہتے ہیں لیکن یہ کونسا اسلام ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں، ماؤںبہنوں، بزرگوں اور بچوںکواپنے شہیدوں کی یادگاراورقبروںپر فاتحہ خوانی کرنے تک کی اجازت نہیںہے؟انہوںنے سوال کیاکہ پاکستان اسلام کاقلعہ ہے یاظلمستان ہے؟انہوں نے کہاکہ پورے ملک اورپوری دنیاکے عوام نے دیکھاکہ گزشتہ دنوں ایک شدت پسند تنظیم نے اسلام اوریارسول اللہ کانام لیکردہشت گردی کابازارگرم کیا …انہوںنے پولیس اہلکاروںاورعام شہریوںکوتشددکرکے قتل کیا…سرکاری ونجی املاک کوتباہ کیا…لیکن ان کے خلاف کاررائی کرنے کے بجائے عمران خان کی نام نہاد حکومت نے کھلی دہشت گردی کرنے والوںکے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کے تمام گرفتار شدگان کورہاکردیا۔ اسی طرح وہ طالبان جنہوںنے فوجیوںاورپیراملٹری فورسز کے سینکڑوںاہلکاروںکے گلے کاٹے …ان کے سروںکوتن سے جداکرکے ان کے سروںسے فٹبال کھیلی…پاکستان میں خودکش بم دھماکے کئے … دہشت گردی کابازارگرم کیاان سے معاہدہ کیا…ان طالبان دہشت گردوں کو رہا کردیا…لیکن ایم کیوایم کے کارکنان، مائیںبہنیں، نوجوان اوربزرگ صرف فاتحہ پڑھنے یادگارشہدا گئیں توانہیں اس تک کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ فاتحہ پڑھنے کے لئے جانے کی پاداش میں ریاستی ظلم وبربریت کانشانہ بنایاگیا۔
طارق جاوید نے سوال کیا کہ یہ کیساملک ہے کہ جہاں کالعدم جہادی وعسکری تنظیموںکودہشت گردی، بم دھماکوں، خودکش حملوںاوربے گناہ انسانوں کے جسموں کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے والے سفاک اوروحشی درندوں کے ساتھ توفوج اورحکومت معاہدے کرتی ہے ،انہیںہار پھول پہناتی ہے لیکن سندھ دھرتی کے شہیدوں کے ایصال ثواب کیلئے پرامن طریقے سے فاتحہ پڑھنے والوں پر وحشیانہ مظالم ڈھائے جاتے ہیں، یہ ظلم نہیں توکیا ہے ، ایساظلم ڈھانے والوںکوکون زندہ باد کہے گا؟
طارق جاوید نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ ،تمام بین الاقوامی اداروںاورجمہوریت پریقین رکھنے والے ممالک اورانسانی حقوق کی ملکی وبین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیںکہ وہ کراچی میں یوم شہدا کے موقع پر ایم کیوایم کے کارکنان وعوام پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کافوری نوٹس لیں،ایم کیوایم کی ماؤں، بہنوں، بزرگوںاورنوجوانوں کی گرفتاریوںاورانسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورذیوں پر آوازاحتجاج بلندکریں۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ یہ ظلم وبربریت بند کیاجائے اورہماری بہنوںسمیت تمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیا جائے ۔طارق جاوید نے کہاکہ ہم تمام ماؤں، بہنوں، بزرگوں، نوجوانوںاوربچوںکوسلام تحسین پیش کرتے ہیں جوتمام ترریاستی مظالم ، جبروتشدد، رکاوٹوں اور گرفتاریوں کے باوجود اپنے شہداکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگارشہداپہنچے ۔ 
انہوں نے تحریک کے شہداکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حیدرآباد، سکھر، عمرکوٹ ، نواب شاہ اور دیگر شہروںسے بھی کراچی آنے والے تمام کارکنوںاورہمدردوںکوبھی خراج تحسین پیش کیا۔
کنوینر ایم کیوایم نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پرکراچی کے ساتھ ساتھ حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ، سانگھڑ ، ٹنڈوآدم ، عمرکوٹ اوراندرون سندھ کے دیگرشہروںاورپنجاب میں بھی یوم شہدا ء کے سلسلے میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کرنے پر تمام کارکنوںاورہمدردوں، ماؤں، بہنوں کو شاباش پیش کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن ریحان عبادت نے بھی اظہارخیال کیا۔ 
٭٭٭٭٭














1/17/2022 4:36:15 PM