Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے فلاحی ادارے SUN چیریٹی پر غیرقانونی قبضہ کے خلاف ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں کا لندن میں پرامن احتجاجی مظاہرہ


 ایم کیوایم کے فلاحی ادارے  SUN چیریٹی پر غیرقانونی قبضہ کے خلاف ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں کا لندن میں پرامن احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 11/29/2021

ایم کیوایم کے فلاحی ادارے  SUN چیریٹی پر غیرقانونی قبضہ کے خلاف ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں کا لندن میں پرامن احتجاجی مظاہرہ 
پرامن احتجاجی مظاہر ے میں ایم کیوایم کے کارکنان، خواتین اوربچوں کی شرکت
 سن چیریٹی پر سے قبضہ ختم کیاجائے اوراسے تحریک کوواپس لوٹایا 
جائے ۔ مظاہرے کے شرکا کامطالبہ

لندن …  29  نومبر 2021 ئ
برطانیہ میں قائم ایم کیوایم کے فلاحی ادارے  SUN  سوسائٹی فورانویل اینڈ نیڈی (Society For Unwell and Needy)  پر غیرقانونی قبضہ کے خلاف ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں نے لندن کے علاقے ویمبلے میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں کارکنان، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ SUN  چیریٹی قائد تحریک الطاف حسین نے تحریک کے شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ ساتھیوں، اسیروں اورقوم کے مستحق اورپریشان حال افراد کے لئے لندن میں قائم کی تھی جس کیلئے ایم کیوایم یوکے کے کارکنان ہمیشہ چندہ جمع کیاکرتے تھے لیکن SUN کے ٹرسٹی طارق میر کی جانب سے اس فلاحی ادارے پر قبضہ کرلیاگیا۔مظاہرین کاکہناتھاکہ SUN چیریٹی کے پاس لاکھوں پاؤنڈ کے اثاثے اور فنڈز موجود ہیںلیکن اس کے ٹرسٹی طارق میرکی جانب سے تحریک کے شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ ،اسیر کارکنوں اورقوم کے پریشان حال ہمدردوں کی مالی امداد سے صاف انکارکردیاگیاہے جس کے باعث تحریک کو ان مستحقین کی مددکرنے میں شدیدمالی دشواریوں کا سامنا ہے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ سن چیریٹی پر سے قبضہ ختم کیاجائے اوراسے تحریک کوواپس لوٹایا جائے ۔
واضح رہے کہ طارق میرکوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے فروری 2018ء میں تحریک سے خارج کیاجاچکاہے۔



1/25/2022 10:12:53 PM