Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قندوز میں اہل تشیع کی مسجد میں خودکش حملہ، پاکستان کی فوج اورآئی ایس آئی کے گھناؤنے منصوبے کاشاخسانہ ہے، قائد تحریک الطاف حسین


قندوز میں اہل تشیع کی مسجد میں خودکش حملہ، پاکستان کی فوج اورآئی ایس آئی کے گھناؤنے منصوبے کاشاخسانہ ہے، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 10/8/2021
قندوز میں اہل تشیع کی مسجد میں خودکش حملہ، پاکستان کی فوج اورآئی ایس آئی کے گھناؤنے منصوبے کاشاخسانہ ہے، قائد تحریک الطاف حسین
 پاکستان مذہبی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کامرکز ہےطالبان اور جہادی تنظیموں کی طرح داعش بھی پاکستانی فوج اور
آئی ایس آئی کی پیداکردہ ہے
اسلام آباد کی لال مسجد اور جامعہ حفصہ پاکستان میں داعش کا مرکز ہیں
 مذہب اور عقیدے کی بنیادپربے گناہ انسانوں کاخون بہانے والے مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں، الطاف حسین
افغانستان میں اہل تشیع کی مسجد میں خودکش حملے پرقائد تحریک الطاف حسین کااظہارمذمت

لندن۔۔۔8،اکتوبر2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے افغانستان کے شہرقندوزمیں واقع اہل تشیع کی مسجد میں خودکش حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور خودکش حملے میں سینکڑوں بے گناہ ہزارہ شیعہ نمازیوںکے شہیدوزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔
ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ افغانستان میں طالبان کی حکومت ہے اور اس سے قبل بھی طالبان کی حکومت میں مزارشریف میں ہزاروں افغان شہریوں کا قتل عام ہوا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فوج اورآئی ایس آئی نے ملک میں شیعہ وبریلوی مسلک اور غیرمسلم مخالف جہادی تنظیمیں بنائیں اوران کے ذریعے امام بارگاہوں، غیرمسلموں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور بے گناہ شہریوں کاقتل عام کرایا اورآج افغانستان کے شہرقندوز میں اہل تشیع کی مسجد میں خودکش حملہ بھی پاکستان کی فوج اورآئی ایس آئی کے گھناؤنے منصوبے کاشاخسانہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پوری دنیا اس حقیقت سے واقف ہوچکی ہے کہ پاکستان مذہبی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کامرکز ہے ، طالبان اور جہادی تنظیموں کی طرح داعش بھی پاکستانی فوج اورآئی ایس آئی کی پیداکردہ ہے جس کاپاکستان میں ہیڈکوارٹرآبپارہ میں قائم ہے ، اسلام آباد کی لال مسجد اور جامعہ حفصہ پاکستان میں داعش کا مرکز بنے ہوئے ہیںجہاں کھلے عام داعش کے پرچم لہرائے جاتے ہیں اور داعش کے حق میں نعرے لگائے جاتے ہیں لیکن ریاستی سرپرستی کی وجہ سے ان مذہبی انتہاء پسندوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ جناب الطاف حسین نے قندوز میں ہزارہ شیعہ کے 
شہیدوزخمی ہونے کے المناک سانحہ پر گہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اپنے گھناؤنے اورمذموم مقاصد کیلئے مذہب اور عقیدے کی بنیادپربے گناہ انسانوں کاخون بہانے والے انتہاء پسند دہشت گرداور ان کے سرپرست مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔
جناب الطاف حسین نے افغانستان میں ہزارہ شیعہ برادری کے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یاب کرے ۔(آمین)



11/28/2021 5:33:12 AM