Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانی وقائد تحریک الطاف حسین کی 68 ویں سالگرہ کل بروز جمعہ17 ،ستمبر2021ء کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تنظیمی جوش وخروش سے منائی جائے گی، ایم کیوایم


 بانی وقائد تحریک الطاف حسین کی 68 ویں سالگرہ کل بروز جمعہ17 ،ستمبر2021ء کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تنظیمی جوش وخروش سے منائی جائے گی، ایم کیوایم
 Posted on: 9/16/2021

بانی وقائد تحریک الطاف حسین کی 68 ویں سالگرہ کل بروز جمعہ17 ،ستمبر2021ء کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تنظیمی جوش وخروش سے منائی جائے گی، ایم کیوایم
سالگرہ کی مرکزی تقریب18، ستمبرکو ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ہوگی
تقریب سے قائد تحریک الطاف حسین براہ راست خطاب کریں گے
 سالگرہ کے سلسلے میں مورخہ9 ستمبر تا16 ستمبر ''ہفتہ آگاہی'' منایاگیا
 سماجی ویب سائٹس پر الطاف حسین کی سیاسی وتنظیمی جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی
 ریاستی ظلم وجبرکے باوجود الطاف حسین کے دیوانوں کی دیوانگی میں کوئی کمی نہیں آئی

لندن۔۔۔16، ستمبر2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 68 ویں سالگرہ کل بروز جمعہ مورخہ17 ،ستمبر2021ء کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تنظیمی جوش وخروش سے منائی جائے گی، سالگرہ کی مرکزی تقریب ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ہوگی ، تقریب سے جناب الطاف حسین براہ راست خطاب کریں گے ۔ایم کیوایم کے اعلامیہ کے مطابق جناب الطاف حسین کی 68 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب مورخہ 18 ستمبر2021ء بروز ہفتہ ایم کیوایم انٹرنیشنل لندن میں مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے منعقد کی جائے گی جس میں اراکین رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران ، شعبہ خواتین کی ارکان اور مختلف یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان شرکت کریں گے ۔ تقریب سے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین سوشل میڈیا کے ذریعے لندن وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے براہ راست خطاب کریں گے ۔
دریں اثناء جناب الطاف حسین کی 68 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم اوورسیز یونٹوں میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور جناب الطاف حسین سے تجدید عہد وفا کیاجائے گا۔جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں دنیابھرکے کارکنان وعوام میں جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے اور اس سلسلے میں ایم کیوایم اوورسیز یونٹوں کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ 
واضح رہے کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں مورخہ9 ستمبر تا16 ستمبر ''ہفتہ آگاہی'' منانے کا اعلان کیاگیا تھا، اس دوران ایم کیوایم اوورسیز یونٹوں کی جانب سے وڈیوبریفنگز کی گئیں جبکہ دنیابھرکے کارکنان کی جانب سے سماجی ویب سائٹس فیس بک اورٹوئٹرپرجناب الطاف حسین کی سیاسی وتنظیمی جدوجہد، ایم کیوایم کی سیاسی کامیابیوں، عوامی 
خدمات ، فلاحی سرگرمیوں ، ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کے اسباب ووجوہات اور تحریک کے شہداء کی لازوال قربانیوں کے علاوہ جناب الطاف حسین اور ان کے خاندان کی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس حوالے سے ایم کیوایم کے 
کارکنان کی جانب سے جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں خوبصورت پوسٹرز بھی بنائے گئے اور جناب الطاف حسین کی سیاسی جدوجہد پر مشتمل وڈیوز سماجی ویب سائٹس پر شیئرکی گئیں ۔ ہفتہ آگاہی کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے ہیش ٹیگ #StruggleOfAltafHussain بھی جاری کیاگیا جوکہ نہ صرف پاکستان میں ٹرینڈ کرتارہابلکہ اب تک اس ہیش ٹیگ کے ٹوئٹس کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔
مزید براں پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی جبر کے باوجود قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں وفاپرست کارکنان وعوام میں جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے ، ایم کیوایم کے کارکنان وعوام اپنے اپنے گھروں پر جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان میں وال چاکنگ بھی کی گئی جن میں جناب الطاف حسین کو ان کے 68 ویں جنم دن کی مبارکباد کے پیغامات تحریرکیے گئے ہیں ۔
جناب الطاف حسین کی 68 ویں سالگرہ کادن ایک بار پھر ایسے موقع پر آیا ہے جب ریاستی سطح پر ایم کیوایم کی سیاسی ، تنظیمی اور فلاحی سرگرمیوں اورجناب الطاف حسین کی تحریروتقریرپر پابندی عائد ہے اورایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرتالا ہے لیکن وفاپرست کارکنان وعوام کے جوش وخروش اورجناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت سے ایک مرتبہ پھر ثابت ہوگیا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف ریاستی ظلم وجبرکے باوجود جناب الطاف حسین کے دیوانوں کی دیوانگی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
٭٭٭٭٭



10/22/2021 12:37:43 AM