Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فیصل آبادپنجاب میں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے احمدیوں کی عبادت گاہیں مسمار کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔الطاف حسین


 فیصل آبادپنجاب میں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے احمدیوں کی عبادت گاہیں مسمار کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 7/31/2021

فیصل آبادپنجاب میں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے احمدیوں کی عبادت گاہیں مسمار کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔الطاف حسین 
 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گٹرز پاکستان میں احمدیوں کی عبادت گاہوں کومسمار کئے جانے کے معاملے کا ہنگامی بنیادوںپر نوٹس لیں۔الطاف حسین

لندن … 31  جولائی 2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پنجاب کے شہر فیصل آبادمیں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے احمدیوں کی عبادت گاہیں مسمار کرنے کے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے ۔ ہفتہ کو ٹیوٹر پرجاری اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے سوال کیاکہ کیا پاکستان اب عملی طورپر مذہبی جنونی انتہاپسندوں کا مرکز بن چکاہے جہاں انتہاپسندعناصر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ملکر عیسائیوں، ہندوؤںاوراحمدیوں کی عبادت گاہوںکومسمار کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موصولہ اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہرفیصل آباد میں گزشتہ تین مہینوں میں احمدیوں کی تیسری عبادت گاہ مسمار کردی گئی ہے۔یہ سراسرغیرشرعی ، انتہائی گھناؤنااورشیطانی عمل ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔جناب الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گٹرزسے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں احمدیوں کی عبادت گاہوں کومسمار کئے جانے کے معاملے کا ہنگامی بنیادوںپر نوٹس لیں اورملک میں  مذہبی اقلیتوں کی جان ومال اورعبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے اپنااثررسوخ استعمال کریں۔ 

٭٭٭٭٭


11/29/2021 9:04:08 AM