Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے شاردہ میں خواتین کی بے حرمتی اورمتعدد کشمیری نوجوانوں کو شہید وزخمی کرنے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ، الطاف حسین


پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے شاردہ میں خواتین کی بے حرمتی اورمتعدد کشمیری نوجوانوں کو شہید وزخمی کرنے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 7/27/2021
پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے شاردہ میں خواتین کی بے حرمتی اورمتعدد کشمیری نوجوانوں کو شہید وزخمی کرنے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ، الطاف حسین
 پاکستان کے زیرقبضہ کشمیرمیں پاکستانی فوج کا سفاکانہ اورظالمانہ طرز عمل کھلی ریاستی دہشت گردی ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام پر پاکستانی فوج کے مظالم کی  پرزورمذمت کرتی ہے۔الطاف حسین
  آزمائش کی گھڑی میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں
 شاردہ میں کشمیری خواتین کے ساتھ ایف سی اہلکاروں کے نازیباسلوک اور کشمیری نوجوانوں پر فائرنگ کے واقعہ پر
 قائد تحریک الطاف حسین کا ردعمل

لندن۔۔۔27، جولائی2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے شاردہ میں خواتین کی بے حرمتی اور فائرنگ کرکے متعدد کشمیری نوجوانوں کو شہید وزخمی کرنے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستانی فوج ، پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر کے عوام پر کی جان ومال اورعزت وآبرو کی دشمن بن گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزیعنی26، جولائی 2021ء کو وادی نیلم کے علاقے شاردہ جہاں ہندوؤں کی عبادت گاہ واقع ہے ،وہاں ایف سی اہلکاروں نے ایک گاڑی میں سوار خواتین کو زدوکوب کیا، ان کے دوپٹے کھینچے اور کہاکہ یہ گاڑی ہمارے حوالے کردو کیونکہ ہماری گاڑی خراب ہوگئی ہے اور ہم اسی گاڑی میں جائیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب کشمیری خواتین کے ساتھ ایف سی اہلکاروںنے نازیبا سلوک کوعلاقے کے عوام نے دیکھا تو وہ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ایف سی اہلکاروں کی خواتین کے ساتھ بے حرمتی پر احتجاج شروع کردیا جس پر ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے تین نوجوانوں کو شہید اور درجنوں نوجوانوں کو شدید زخمی کردیا ۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے زیرقبضہ کشمیرمیں پاکستانی فوج کا سفاکانہ اورظالمانہ طرز عمل کھلی ریاستی دہشت گردی ہے اور ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام پر پاکستانی فوج کے ڈھائے جانے والے مظالم کی نہ صرف پرزورمذمت کرتی ہے بلکہ اس آزمائش کی گھڑی میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ بھی ہے ۔جناب الطاف حسین نے پاکستانی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا اورزخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
٭٭٭٭٭


10/24/2021 4:44:58 PM