ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ایم کیوایم میں شمولیت کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان ایم کیوایم
کارکنان وعوام سوشل میڈیاپر پھیلائی جانے والی افواہوں
اور فیک نیوز پرہرگز کان نہ دھریں۔ترجمان
لندن … 26 اکتوبر 2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ایم کیوایم میں شمولیت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ سوشل میڈیاپر حریم شاہ کی ایم کیوایم میں شمولیت اورانہیں رابطہ کمیٹی میں شامل کئے جانے کی پھیلائے جانے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ ترجمان نے کارکنوںاورعوام سے کہاکہ وہ سوشل میڈیاپر بعض عناصر کی جانب سے مخصوص مفادات کیلئے پھیلائی جانے والی افواہوں اورفیک نیوز پرہرگز کان نہ دھریں ۔
٭٭٭٭٭