Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت برطانیہ قائدتحریک الطاف حسین کو مکمل سیکوریٹی فراہم کرے ۔ رابطہ کمیٹی


حکومت برطانیہ قائدتحریک الطاف حسین کو مکمل سیکوریٹی فراہم کرے ۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/3/2021 1
برطانیہ ، امریکہ ، کینیڈا اوردنیا بھر کے تمام جمہوری ممالک اورانسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیمیں
وزیراعظم عمران خان اورفوجی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے قائدتحریک جناب الطاف حسین پر
 ڈرون حملہ کرنے اورقتل کی اعلانیہ دھمکیاں دینے کا فوری نوٹس لیںرابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
حکومت برطانیہ قائدتحریک الطاف حسین کو مکمل سیکوریٹی فراہم کرے ۔ رابطہ کمیٹی

لندن  …  3  جولائی، 2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی نے حکومت برطانیہ ، امریکہ ، کینیڈا اوردنیا بھر کے تمام جمہوری ممالک اورانسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموںسے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اورفوجی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کروڑوں عوام کے محبوب رہنمااورایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین پر ڈرون حملہ کرنے اورقتل کی اعلانیہ دھمکیاں دینے کا فوری نوٹس لیں۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ فرعون صفت وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دوروزقبل قومی اسمبلی کے فلور پر قائدتحریک الطا ف حسین کوواضح اورکھلے الفاظ میں ڈرون حملے کانشانہ بنانے کااعلان کیاہے اورافغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر اور سابق سیکریٹری فاٹابریگیڈیئر ریٹائرڈ محمودشاہ نے بھی گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویومیں واضح الفاظ میں کہاہے کہ یہ اعلان صرف وزیراعظم عمران خان کا ہی نہیں بلکہ فوج اورملٹری ایجنسیاں بھی یہی چاہتی ہیںکہ الطاف حسین کو ڈرون سے نشانہ بنایاجائے۔ طارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کئی برسوںسے قائدتحریک الطاف حسین کوراستے سے ہٹانے کے لئے گھناؤنے منصوبے بناتی آئی ہے ، قائدتحریک الطاف حسین پر پاکستان میں بھی کئی بار قاتلانہ حملے کئے گئے اوربرطانیہ آنے کے بعد بھی قائدتحریک الطاف حسین کے قتل کے ناپاک منصوبے بنائے جاتے رہے ، جب ان کے تمام ناپاک منصوبے ناکام ہوگئے تواب وزیراعظم عمران خان کے ذریعے قائدتحریک الطاف حسین کوبرطانیہ میں ڈرون سے نشانہ بنانے کااعلان کرایاگیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین صر ف اپنے حقوق سے محروم مہاجروں ہی کے لئے نہیں بلکہ ملک کی تمام مظلوم قوموں کے حقوق اورانہیں ریاست کے ظلم وجبر سے نجات دلانے کے لئے کھل کرآوازبلندکررہے ہیں، قائدتحریک الطاف حسین اب پاکستان کے تمام مظلوموں کی واحدآوازبن گئے ہیں اسلئے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اس آواز کوخاموش کرنے اورانہیں راستے سے ہٹانے پرتلی ہوئی ہے ، حکومت پاکستان کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کو قتل کرنے کا نہ صرف منصوبہ بنایاگیاہے بلکہ ملک کے وزیراعظم نے اسمبلی کے فلورپر اس کاکھلااعلان کیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی اس سے زیادہ بدقسمتی نہیںہوسکتی کہ ملک کاوزیراعظم مظلوم قوموںکوان کے حقوق دینے کے بجائے مظلوموں کے ایک تسلیم شدہ عوامی رہنما کوقتل کرنے کا کھلا اعلان کررہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت برطانیہ سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے برطانیہ میں ڈرون حملے کے اس دہشت گردانہ اعلان کافوری نوٹس لیںاورقائدتحریک الطاف حسین کو مکمل سیکوریٹی فراہم کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے برطانیہ کے ساتھ ساتھ امریکہ ، کینیڈا اوردنیا بھر کے تمام جمہوری ممالک اورانسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموںسے بھی اپیل کی کہ وہ پاکستان کے 
وزیراعظم عمران خان اورفوجی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کروڑوں عوام کے محبوب رہنمااورایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین پر ڈرون حملہ کرنے اورقتل کی اعلانیہ دھمکیاں دینے کا فوری نوٹس لیں۔



9/21/2021 3:42:08 AM