Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آپ نے قیدوبند کے باوجود جس بلند حوصلے ،جرات وہمت اور وفاپرستی کامظاہرہ کیااس پرنہ صرف میں بلکہ تحریک کے تمام کارکنان آپ کو سلا م پیش کرتے ہیں۔الطاف حسین


  آپ نے قیدوبند کے باوجود جس بلند حوصلے ،جرات وہمت اور وفاپرستی کامظاہرہ کیااس پرنہ صرف میں بلکہ تحریک کے تمام کارکنان آپ کو سلا م پیش کرتے ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 10/10/2022

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی سابق رکن اسمبلی نثار احمد پہنورسے فون پرگفتگو ۔رہائی پرمبارکبادپیش کی
 آپ نے قیدوبند کے باوجود جس بلند حوصلے ،جرات وہمت اور وفاپرستی کامظاہرہ کیااس پرنہ صرف میں بلکہ تحریک کے
تمام کارکنان آپ کو سلا م پیش کرتے ہیں۔الطاف حسین
قائدتحریک کی نثارپہنور کے تمام اہل خانہ کوبھی رہائی پرمبارکباد
 نثارپنہور کا پورا گھرانہ بھی چٹان کی طرح کھڑارہاجوقابل تعریف ہے ۔الطاف حسین
 نثارپنہور کے بیٹوںنے بھی اپنی جراتمندی سے ثابت کیا
کہ وہ بہادرباپ کے بہادربیٹے ہیں۔ الطاف حسین 


لندن…10  اکتوبر 2022ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے  رابطہ کمیٹی کے سابق رکن، قومی وصوبائی اسمبلی کے سابق رکن نثار احمد پہنورکوفون کرکے انہیں رہائی پرمبارکبادپیش کی ۔ نثار پہنور سے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ گرفتاری ، قیدوبنداوراسیری کی ازیتیں تحریکی جدوجہد کا حصہ ہوتی ہیں لیکن ایسے حالات میں ثابت قدم رہنے والے اور جرات وہمت کے ساتھ حالات کاسامنا کرنے والے ہی تحریکی ساتھیوںاورعوام کی نظروںمیں عزت واحترام پاتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے نثارپہنور سے کہاکہ آپ نے گرفتاریوںاورقیدوبند کے باوجود جس بلند حوصلے اورجرات وہمت اوروفاپرستی کامظاہرہ کیااس پرنہ صرف میں بلکہ تحریک کے تمام کارکنان آپ کوکروڑوںسلا م پیش کرتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے نثارپہنورکے صاحبزادوں، بھائیوں اوربچوںسمیت تمام اہل خانہ کوبھی نثارپہنور کی رہائی کی مبارکباد پیش کی اورنثارپہنور سے کہاکہ آپ کی گرفتاری پر آپ کا پورا گھرانہ بھی چٹان کی طرح کھڑارہاجوقابل تعریف ہے ۔  آپ کے بیٹوںنے بھی اپنی جراتمندی سے ثابت کیاکہ وہ بھی بہادرباپ کے بہادربیٹے ہیں۔ نثارپہنورنے ان کی رہائی کے لئے ہرسطح پر بھرپورآوازاٹھانے پر قائدتحریک جناب الطاف حسین اور تحریک کے تمام کارکنوںکااپنی فیملی کی جانب سے شکریہ اداکیا۔


10/10/2024 9:34:35 AM