Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں مہاجروں کی املاک کومسمارکرنے ، ماورائے عدالت قتل اورانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ایم کیوایم یوکے کی جانب سے اتوار27جون کولندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا


 کراچی میں مہاجروں کی املاک کومسمارکرنے ، ماورائے عدالت قتل اورانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ایم کیوایم یوکے کی جانب سے اتوار27جون کولندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
 Posted on: 6/23/2021

کراچی میں مہاجروں کی املاک کومسمارکرنے ، ماورائے عدالت قتل اورانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ایم کیوایم یوکے کی جانب سے اتوار27جون کولندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
 احتجاجی مظاہرہ لندن وقت سہ پہر 3بجے ہو گا۔ ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
 قائد تحریک الطاف حسین حق پر ہیں ،انکی جدوجہد سے ہی قوم کی بقا وابستہ ہے۔ ایم کیوایم برطانیہ
 ایم کیو ایم یوکے کے کارکنان حق کی جدوجہد میں قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں ، ساتھ رہیں گے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ایم کیوایم برطانیہ
 ایم کیوایم برطانیہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اتوار27جون کے احتجاجی مظاہرے کے
 سلسلے میں کل بروز جمعرات وڈیوبریفنگ کرے گی 

لندن:  23 جون 2021
کراچی میں مہاجروںکی املاک کومسمارکرنے ، ماورائے عدالت قتل اورانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ایم کیوایم یوکے کی جانب سے اتوارکولندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ اس بات کافیصلہ ایم کیو ایم برطانیہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میںایم کیوایم امریکہ کے سالانہ کنونشن میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقریر کے اہم نکات پر غور و خوص کیا گیا  اجلاس میں متفقہ طور پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین حق پر ہیں اور ان کی جدوجہد سے ہی قوم کی بقا وابستہ ہے، ایم کیو ایم یوکے کے تمام کارکنان اس جدوجہد میں قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں ، ساتھ رہیں گے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں مہاجروں کی املاک کو مسمار کرنے، مہاجر نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوںاور مہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف اتوار27جون کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور پاکستانی ہائی کمیشن کو مہاجروں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف ایک یاداشت بھی پیش کی جائے گی ۔ احتجاجی مظاہرہ لندن وقت سہ پہر 3بجے کیاجائے گا۔ اس سلسلے میںایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ نے آج رات10 بجے ایک جنرل ورکرز اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں کارکنان کو اس حوالے سے مکمل آگاہی دی جائے گی اور مظاہرے کے حوالے سے یونٹ کی سطح پر مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے ایم کیو ایم امریکہ کے تین روزہ سالانہ کنونشن کے کامیاب انعقاد پر سینٹرل آرگنائزر مطلوب زیدی کو فون کرکے انہیں اور امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور چیپٹرز کے تمام ارکان اور کارکنوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔
دریں اثناء ایم کیوایم برطانیہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اتوار27جون کے احتجاجی مظاہرے کے سلسلے میں کل بروز جمعرات وڈیوبریفنگ کرے گی ۔ 
٭٭٭٭٭



9/21/2021 2:45:44 AM