Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں مہاجروں کی املاک کومسمارکرنے ، 19جون کے ریاستی آپریشن، مہاجروںکے ساتھ ناانصافیوں اورپاکستان میں رائج فوجی تسلط کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے کل بروز ہفتہ واشنگٹن میں احتجا ج کیاجائے گا ایم کیوایم امریکہ کی احتجاجی ریلی ڈیوپونٹ سرکل سے شروع ہوکر وہائٹ ہاؤس پہنچے گی ریلی کے بعد اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا


 کراچی میں مہاجروں کی املاک کومسمارکرنے ، 19جون کے ریاستی آپریشن، مہاجروںکے ساتھ ناانصافیوں اورپاکستان میں رائج فوجی تسلط کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے کل بروز ہفتہ واشنگٹن میں احتجا ج کیاجائے گا
 Posted on: 6/18/2021


کراچی میں مہاجروں کی املاک کومسمارکرنے ، 19جون کے ریاستی آپریشن، مہاجروںکے ساتھ ناانصافیوں اورپاکستان میں رائج فوجی تسلط کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے کل بروز ہفتہ واشنگٹن میں احتجا ج کیاجائے گا
 ایم کیوایم امریکہ کی احتجاجی ریلی ڈیوپونٹ سرکل سے شروع ہوکر وہائٹ ہاؤس پہنچے گی
 ریلی کے بعد اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
 احتجاجی ریلی اورمظاہرہ ایم کیوایم امریکہ کے تین روز ہ سالانہ کنونشن کے سلسلے میں کیا جارہاہے
کنونشن کے سلسلے میں امریکہ کی مختلف ریاستوں اورشہروں سے ایم کیوایم کے کارکنان
 اپنے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچناشروع ہوگئے 

واشنگٹن … 18 جون 2021ء 
کراچی میں مہاجروںکی املاک کومسمارکرنے ، ایم کیوایم کے کارکن شاہدعزیز کے ماورائے عدالت قتل ، ایم کیوایم کے خلاف 19جون1992ء سے جاری ریاستی آپریشن،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اورمہاجروں کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی ناانصافیوں،حق تلفیوں اور پاکستان میں رائج فوجی تسلط کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے کل بروز ہفتہ واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس اوراسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایسٹرن ٹائم دوپہرایک بجے اورپاکستان وقت رات 10بجے واشنگٹن میں ڈیوپونٹ سرکل (Dupont Circle) سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جو مختلف راستوںسے گزرتے ہوئے وہائٹ ہاؤس کے لیفاٹے پارک (Lafeytte Park) پہنچے گی۔ ریلی کے بعد ایسٹرن ٹائم شام 4بجے اورپاکستان وقت کے مطابق رات ایک بجے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔یہ احتجاجی ریلی اورمظاہرہ ایم کیوایم امریکہ کے تین روز ہ سالانہ کنونشن کے سلسلے میں کیا جارہاہے ۔کنونشن کے سلسلے میں امریکہ کی مختلف ریاستوں اورشہروںسے ایم کیوایم کے کارکنان اپنے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچناشروع ہوگئے ہیں۔ وہائٹ ہاؤس اوراسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سامنے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی اوراحتجاجی مظاہرہ کوآن لائن ویب چینل '' میری آوازسنو'' پر براہ راست نشر کیاجائے گا۔ 

٭٭٭٭٭



10/28/2021 12:40:22 AM